نریپندرا مشرا وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری
نئی دہلی ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج سابق ٹرائے صدرنشین نریپندرا مشرا کو بعجلت وزیراعظم کا پرنسپل سکریٹری بنائے جانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے پر بی جے پی پر زبردست تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو غیرمناسب قرار دیا۔ سینئر پارٹی لیڈر منیش تیواری نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس 2 جون کو بہرحال ہونے والا ہے۔ ایسے میں نریپندرا مشرا کی ت