دنیا
لاپتہ طیارہ کی تلاش کیلئے جادوائی عمل
مافوق الفطرت طاقت کے دعویدار عاملوں سے حصول مدد کی تردید
تختۂ دار دیکھ کر جلاّد صدمہ کا شکار
کولمبو 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں جیل کے اندر ہونے والے نئے تقررات کے دوران جلاّد کو تختۂ دار دکھایا گیا۔ تختۂ دار دیکھنے کے بعد جلاّد صدمہ کا شکار ہوکر فوری استعفیٰ دیا۔ حکام نے اِس شخص کو پھانسی دینے والے آلات دکھاتے ہوئے ایک ہفتہ قبل ہی تربیت دی تھی۔ حکام کے مطابق جیسے ہی جلاّد نے وہ آلات دیکھے، پریشان ہوگیا اور بھاگ
مشل اوباما کا آئندہ ہفتہ دورہ چین
بیجنگ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے لئے آئندہ ہفتہ اُس وقت خوشگوار لمحہ ہوگا جب امریکہ کی خاتون اول مشل اوباما پہلی مرتبہ اپنی چینی ہم منصب سے ملاقات کے لئے بیجنگ پہونچیں گی۔ 50سالہ مشل 20 تا 26 مارچ چین کا دورہ کریں گی۔ وہ صدر چین زی زپنگ کی اہلیہ پنگ لیانگ کی مہمان ہوں گی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کن گانگ نے یہ بات بتائی۔
یوکرین مسئلہ پر روس کو قیمت چکانی پڑ سکتی ہے : اوباما
واشنگٹن ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے یوکرین کے بحران کے حوالے سے کہا ہے کہ روس پیچھے نہ ہٹا تو واشنگٹن انتظامیہ ماسکو کے خلاف پابندیوں کا اعلان کر دے گا۔ یورپی یونین نے پہلے ہی یوکرین کے بحران کے تناظر میں روس پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ خبررساں ادارہ روئٹرز کے مطابق زمانہ سرد جنگ کے بعد ماسکو حکومت
چین : ٹینکر کے دھماکہ میں 31 ہلاک
بیجنگ ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 31 افراد ہلاک اور دیگر 9 لاپتہ ہوگئے جب شمالی چین میں ایک ٹرک تصادم کا شکار ہوا اور اس کے نتیجہ میں دھماکہ پیش آیا، حکام نے آج یہ بات کہی۔ یہ حادثہ صوبہ شانژی میں یکم مارچ کو پیش آیا جب دو ٹینکرس جن میں میتھنال (زہرآلود اور آتش گیر مائع جو اکثر ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے) بھرا تھا، ہائی وے پر سر
’’طالبان سے مذاکرات کا ٹائم فریم نہیں دے سکتے‘‘
لندن ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ اور قومی سلامتی سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ حکام کی کوشش ہے کہ مذاکرات کے ذریعے حکومتی عملداری قائم ہو۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عزیز نے کہا کہ طالبان پاکستانی حکومت کی رٹ کو چیلنج کررہے ہیں۔ حکومت اپنی
خلیج منیلا میں کشتی غرقاب۔ 9 افراد لاپتہ
منیلا 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلپائن کے حکام نے کہا ہے کہ ایک کارگو شپ خلیج منیلا میں ایک چھوٹی مچھیروں کی کشتی سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعد یہ کشتی غرقاب ہوگئی ہے ۔ اس حادثہ میں عملہ کے 9 ارکان لاپتہ ہوگئے ۔ اس پر 21 افراد سوار تھے ۔ کوسٹ گارڈ ترجمان لیفٹننٹ کمانڈر ارمانڈ بلیلو نے کہا کہ یہ حادثہ کل صوبہ کاویٹے کے قریب پیش آیا ہے ۔
نائیجریا میں رقومات غائب ہونے کی تحقیقات کا حکم
لاگوس 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نائیجریا کے صدر نے پٹرولیم کی فروخت سے ہونے والی آمدنی میں سے جملہ 20 ملین پاونڈ کی خطیر رقم لاپتہ ہوجانے کی تحقیقات اور آڈیٹنگ کا حکم دیا ہے ۔ صدر گڈلک جوناتھن نے آج ان تحقیقات کا اعلان کیا ہے ۔ کئی دن سے ملک کے عوام کی اکثریت اس رقم کے لاپتہ ہوجانے پر برہمی کا اظہار کر رہی تھی ۔ اس معاملہ میں سابق میں بھی ت
پاکستان میں ڈرون حملے کم ، افغانستان میں بڑھ گئے : یو این
نیویارک ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کو رپورٹ کرنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی عہدہ دار بین ایمرسن نے بتایا ہے کہ گزشتہ نو برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستان پر ڈرون حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایمرسن کے مطابق افغانستان میں ایسے حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2013 ء میں پاکستان پر ص
جلاد تختہ دار دیکھ کر پہلے ہی دن مستعفی
کولمبو ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں ایک نئی بھرتی والے جلاد نے تختہ دار دیکھنے کے بعد صدمے کا شکار ہو کر استعفیٰ دے دیا ہے۔ حکام نے اس شخص کو پھانسی دینے والے آلات دکھانے سے قبل ایک ہفتے کی تربیت دی تھی۔ حکام کے مطابق جیسے ہی جلاد نے وہ آلات دیکھے، وہ پریشان ہو گیا اور وہاں سے چلا گیا۔ جیل محکمہ نے طے کیا ہے کہ اب وہ نئے بھرت
یوکرین میں نئی فوجی یونٹ تیار کی جائیگی
کیو 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین کی پارلیمنٹ نے ملک میں نئی فوجی یونٹ نیشنل گارڈ تیار کرنے کو منظوری دیدی ہے جس کے نتیجہ میں ملک کی دفاعی صلاحیتوں میںاضافہ ہوگا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ جنوبی خود مختار جمہوریہ کریمیا کے ساتھ جاری کشیدگی اور تناؤ کے دوران کیا گیا ہے ۔ خبر رساں ادارے زنہوا نے اطلاع دی ہے کہ اس نئی فوجی یونٹ نیشنل گارڈ
ترکی میں حکومت کیخلاف عوام کا احتجاج ، جھڑپیں
استنبول ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے شہروں انقرہ اور استنبول میں آج ہزاروں افراد ایک کمسن کی موت پر سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس اور پانی کا استعمال کیا۔ گذشتہ سال مخالف حکومت احتجاج کے دوران زخمی کمسن لڑکے کی آج موت واقع ہوگئی جس پر عوام برہمی کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے۔ استنبول میں عوام مخالف حکوم
اسرائیل پر راکٹ حملے عوام کی بم شلٹرس میں پناہ
یروشلم ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی میں شدت پسندوں نے جنوبی اسرائیل میں تقریباً 20 راکٹ داغے، جس کی وجہ سے عام شہریوں کو بم شلٹرس میں پناہ لینی پڑی۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک راکٹ گیس اسٹیشن کے قریب اور دوسرا ابلک لائبریری کے قریب پھٹا۔ فوج کے مطابق آئرن ڈوم ڈیفنس سسٹم نے تقریباً 3 راکٹس کو بے اثر کردیا جبکہ دیگر کھل
اسرائیل کے بائیکاٹ کی مخالفت : برطانیہ
یروشلم ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی مخالفت کی۔ انہوں نے اسرائیل کے سرکاری دورہ کے موقع پر پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس بائیکاٹ کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا غلط ہے اور ہم سب کو مل کر ایسی کوششوں کو شکست دینی چاہئے۔ ڈیوڈ کیمرون نے آج
فیس بک ہیڈکوارٹر پر خطرہ کی جھوٹی اطلاع
مینلو پارک (امریکہ) ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک کے ہیڈکوارٹر واقع شمالی کیلیفورنیا میں خطرہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری یہاں پہنچ کر جامع تلاشی لی لیکن یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی۔ مینلو پارک پولیس کمانڈر ڈیو بیرٹینی نے بتایا کہ کل رات سائن فرانسسکو پولیس نے مقامی وقت کے مطابق 7 بجے اس خطرہ کے بارے میں آگاہ کیا جس کے ساتھ ہی فیس بک کیمپ
دو ایرانی نیوکلیر پلانٹس کی تعمیر سے روس کا اتفاق
تہران 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج کم از کم دو مزید نیوکلیر برقی توانائی پلانٹس کی ایران کے ساحلی شہر بوشہر میں تعمیر سے اتفاق کرلیا۔ ایران کے سرکاری خبررساں ادارہ ارنا کی خبر کے بموجب یہ معاہدہ تہران کے ایک دورہ کے موقع پر ہوا۔ روس کے سرکاری ایٹمی توانائی ادارہ روساٹم کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ایران اور روس کم از کم دو نئے ن
یوکرین کی سینئر تاتاری شخصیات کی ماسکو میں روس سے بات چیت
ماسکو 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کریمیا کی تاتار اقلیت کے انتہائی سینئر نمائندے توقع ہے کہ آج روس کے ساتھ بات چیت کریں گے جبکہ روس کے یوکرین پر قبضہ کے بعد مسلم برادری کے حشر کے بارے میں اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ سابق صدر اسمبلی ترکی تاتار اقلیت کریمیا مصطفی زیمیلیف فی الحال یوکرین کی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ تمام تاتاری سینئر قائدین کل ہی بذ
افغانستان میں تشدد ، فوج کے ہاتھوں 3 حملہ آور ہلاک
قندھار 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 3 زبردست مسلح شورش پسندوں نے سابق ہیڈکوارٹرس محکمہ سراغ رسانی نے جو جنوبی افغانستان میں واقع ہے، زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں خوفناک فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تینوں حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ قندھار میں اِس حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔ یہ حملہ افغان فوج کی آزمائش ثابت ہوا کیونکہ امری