نیپال میں جیپ حادثہ، 7 یاتری ہلاک اور 7 دیگر زخمی

کٹھمنڈو۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ 7 ہندو یاتری آج ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے جب کہ ان کی جیپ کار پہاڑی سڑک سے پھسل کر 200 میٹر گہری وادی میں گرگئی۔ مہلوکین اکالا دیوی مندر سرشیکوٹ جارہے تھے جب کہ ان کی جیپ سینی ٹھمکا کے علاقہ میں پہاڑی سڑک سے پھسل کر 200 میٹر گہرائی میں گرپڑی۔ یہ حادثہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب کہ نیپالی عوام ہولی کا تہوار

نائیجیریا کی بحریہ نے 260 غیر قانونی تیل صاف کرنے کے کارخانے تباہ کردیئے

واری۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ نائیجیریا کی بحریہ کے بموجب اس نے 260 غیر قانونی تیل صاف کرنے کے کارخانے تباہ کردیئے اور ایک لاکھ ٹن غیر قانونی اِیندھن نذرآتش کردیا تاکہ تیل کی چوری کا انسداد کیا جاسکے جس کی وجہ سے افریقہ کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک کی معیشت متاثر ہورہی ہے۔ کمانڈنگ آفیسر کیپٹن موسیٰ جیمو نے کہا کہ ایم این ایس ڈ

سربیا میں وسط مدتی انتخابات پر ابتر ہوتی ہوئی معیشت کے سائے

بلغراد۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ سربیا کے شہروں میں آج وسط مدتی انتخابات کے لئے مراکز رائے دہی کھول دیئے گئے۔ برسراقتدار سربیائی ترقی پسند پارٹی نے اشارہ دیا ہے کہ اس کی سرمایہ داری کی پالیسی کو عوامی تائید حاصل ہے۔ یوروپی یونین کی رکنیت کے لئے ابتدائی مرحلہ کی کامیاب بات چیت کے بعد پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اسے عوام میں بے انتہا مقبولیت

شمالی کوریا نے 25 راکٹس سمندر میں داغے

سیئول۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے آج 25 راکٹس سمندر میں داغے۔ وزارت دفاع کے مطابق مشرقی ساحل سے یہ تجربہ کیا گیا اور راکٹ تقریباً 70 کیلومیٹر دور جاپان کے سمندر میں جا گرے۔ شمالی کوریا کی اس کارروائی پر جنوبی کوریا اور امریکہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پیونگ یانگ نے کہا کہ اس طرح کے تجربہ دراصل ملک میں مداخلت کاری کا ریہرسل ہ

کریمیا پر اقوام متحدہ قرار داد روس نے ویٹو کردی ، آج ریفرنڈم

اقوام متحدہ ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : روس نے آج اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار داد کو جس میں کریمیا میں ریفرنڈم کو غلط قرار دیا گیا تھا ۔ ویٹو کردیا ۔ قریبی حلیف چین غیر حاضر رہا جس کی وجہ سے یوکرین بحران پر روس مزید یکا و تنہا ہوگیا ہے ۔ مغربی ممالک کی تائید کے ساتھ امریکہ نے یہ قرار داد تیار کی جس میں کل ہورہے ریفرنڈم کو تسلیم نہ

دیویانی کھوبر گاڑے پر دوبارہ الزامات عائد

نیویارک۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکی پراسیکیوٹرز نے گزشتہ روز الزامات سے بری ہونے والی ہندوستانی سفارتکار دیویانی کھوبر گاڑے پر دوبارہ ویزا فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کردیئے۔ گرینڈ جیوری نے کھوبرا گاڑے کے خلاف دو الزامات عائد کئے جن میں ویزا کے حصول کیلئے غلط اعداد وشمار اور جان بوجھ کر اپنی ملازمہ کو دی جانے والی تنخو

صومالی دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے 3 ملین ڈالرس انعام

واشنگٹن ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکہ نے صومالیہ کے تین انتہائی خطرناک مشتبہ دہشت گردوں کو پکڑنے یا اُن کے متعلق کوئی امید افزا معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 3 ملین امریکی ڈالرس کے انعام کا اعلان کیا ہے جس میں سے ایک دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے بتایا گیاہے جو 1998 ء میں افریقہ میں امریکی سفارت خانے پر بم دھماکے میں ملوث بتایا گیا ہے

لبنانی شہریوں کو اسرائیل کیخلاف مزاحمت کا حق حاصل

بیروت ۔ 15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ۔ لبنان کی نئی حکومت نے اسرائیل کے تمام شہریوں کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کیخلاف مزاحمت کا حق دے دیا ہے۔ نئی حکومت نے یہ فیصلہ ایک ہفتے پر پھیلے بحث مباحثے کے بعد کیا ہے۔ اسرائیل کے بارے میں اس فیصلے کے بعد وزیر اعظم تممم سلام کیلیے اعتماد کے ووٹ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔وزیر اطلاعات رمزی جری

جعلی نام سے ترکی جانے کی کوشش کا اعتراف

لندن ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی کے جرم میں سزا یافتہ ایک ملزم 30 سالہ نبیل حسین نے گزشتہ روز بلمارش جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعہ اولڈ بیلی کی عدالت میں پیشی کے دوران یہ اعتراف کیا ہے کہ اس نے جعلی نام سے ترکی جانے کی کوشش کی تھی۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس کے پاس رست سفاک نام کا ایک پاسپورٹ گزشتہ سال 23 ستمبر کو نامناسب مقصد کے تحت اس ک

حقانی نیٹ ورک سب سے زیادہ خطرناک : امریکہ

واشنگٹن ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ایک اعلیٰ سطحی امریکی کمانڈر نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اور افغان فوجیں خطرناک حقانی نیٹ ورک کو نیست و نابود کردینے پر زائد تواجہ دے رہی ہیں جس نے دھمکی دی ہے کہ آئندہ سال افغانستان میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات کو درہم برہم کردیا جائے گا ۔ دریں اثناء افغانستان میں امریکی اور ناٹو ا

نیپالی وزیراعظم صرف دو سیل فونس کے مالک

کھٹمنڈو۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نیپال سشیل کوئرالا جو اپنی سادگی پسند زندگی کے لئے معروف ہیں۔ اُن کے ایک قریبی رفیق نے آج انکشاف کیا کہ مسٹر کوئرالا کسی بھی جائیداد یا اثاثے کے مالک نہیں ہیں۔ اگر وہ کسی چیز کو اپنا کہہ سکتے ہیں تو وہ اُن کے دو سیل فونس ہیں۔ ایسے عہدیدار جو وزیراعظم کے اثاثہ جات سے متعلق فارمس کی خانہ پُری ک

گوانتانامو بے میں الجزائر کا قیدی 12برس بعد بے قصور قرار

واشنگٹن ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے گوانتاناموبے جیل میں قید الجزائر کے شہری کو بے قصور قرار دیتے ہوئے الجزائر کے حوالے کردیا۔انہیں بد نام زمانہ امریکی جیل میں 12برس بغیر کسی مقدمے کے قید کر کے رکھا گیا تھا۔ بش اور اوباما انتظامیہ کو یہ جاننے میں 12 سال لگے کہ احمد امریکیوں کے لئے خطرہ نہیں ہے اور نہ اس کا دہشت گردی سے کوئی تع

سلمان خورشید کی ہیگ سے ملاقات

لندن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سلمان خورشید نے آج اپنے برطانوی ہم منصب ولیم ہیگ سے ملاقات کی اور وسیع تر باہمی امور اور جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا اور یورپ کے خارجہ پالیسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ ہنوز معمہ ، تلاش جاری

واشنگٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز MH-370 کا چھ دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔ اس مسافر طیارے کی تلاش کیلئے حکام نے اپنی کوششوں کا دائرہ کار مغرب کی طرف بحر ہند تک پھیلا دیا ہے۔ ملائیشیا کے حکام نے لاپتہ طیارے کی تلاش کا دائرہ کار 13 مارچ سے مزید بڑھا دیا ہے اور اب فلائٹ MH-370 کو بحرہند میں بھی تلا

مودی کو ویزا مسئلے پر کیری کا تبصرہ سے گریز

واشنگٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کو ویزا عطا کرنے کے مسئلے پر تبصرہ سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اُن کے ریمارکس ہندوستان میں آنے والے عام انتخابات پر ’’اثر‘‘ ڈال سکتے ہیں۔ ویزا مسئلے پر رکن کانگریس جارج ہولڈنگ کے سوال پر کیری نے کہا: ’’میں اس بارے میں تبصرہ ن

برطانیہ میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ ، چار افراد ہلاک

لندن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں شدید دھند کے باعث ایک ہیلی کاپٹر کو پیش حادثے کے نتیجے میں جمعرات کی رات چار افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مشرقی انگلینڈ میں نارفوک کاؤنٹی میں مقامی وقت رات 7:30 بجے پیش آیا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ بہت گہری دھند کے باعث یہ ہیلی کاپٹر قصبہ بَیکلز کے نواح میں حادثہ کا شکار ہوا۔ ن