جرمنی نے روس کے ساتھ اسلحے کی تجارت روک دی

برلن ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی نے روس کے ساتھ اسلحہ سازی کے معاہدوں کو فی الحال روکنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن وزیر اقتصادیات زیگمار گابریئل کے مطابق موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے برلن حکومت روس کے ساتھ عسکری تربیت کے ایک مرکز کے قیام کے فیصلے کو نامناسب سمجھتی ہے۔ اس معاہدہ کی رو سے جرمن کمپنی رائن میٹل کو روسی فوج کو ایک جنگی تربیت

اسامہ نے میرے ذریعے دنیا کو پیغام دینا چاہا :ابوغیث

نیویارک ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں استغاثہ کے وکلا نے کہا ہے کہ 9/11 کے بعد القاعدہ کے ترجمان نے نیو یارک میں ایک مقدمے کے دوران عدالت کو بیان دیا ہے کہ اسامہ بن لادن ان کے ذریعے دنیا کو پیغام دینا چاہتا تھا۔ سلیمان ابو غیث نے یہ بات نیویارک میں دہشت گردی کے مقدمے کے دوران اپنا دفاع کرتے ہوئے کہی۔ انھوں اس جرم کا اعتراف نہیں کیا

افغانستان میں طالبان حملہ ‘ 10 پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک

کابل 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان تخریب کاروں نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں ملک کے شمالی علاقہ میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 10 پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوگیا ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مشرقی صوبہ ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد میں کیا گیا ۔ آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات س

چین میں سڑک حادثہ کے دوران لڑکا تولد !

بیجنگ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں محیر العقل حالات میں ایک لڑکے کی ولادت ہوئی ہے ۔ یہ لڑکا ایک سڑک حادثہ میں تولد ہوا ہے جس میں اس کے والدین کی موت واقع ہوگئی ۔ کہا گیا ہے کہ ایک حاملہ خاتون وانگ زہو اپنے شوہر ناؤ کے ساتھ موٹر سیکل پر دواخانہ کو جا رہی تھی کہ اسے ایک ٹرک نے ٹکر دیدی ۔ ٹکر کے اثر سے دونوں میاں بیوی فوت ہوگئے اور لڑکا ا

کریمیا کے بحری اڈوں پر روس کا کنٹرول

سیوسٹو پول ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) موافق روس فوج نے کریمیا کے دو بحری اڈوں پر قبضہ کرلیا اور یوکرین کے بحری سربراہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مغرب کی دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے روس کریمیا پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون ماسکو اور کیؤ کا دورہ کررہے ہیں تاکہ سفارتی کو

امریکہ یوکرین مسئلہ پر روس کی عالمی مذمت کیلئے کوشاں

ماسکو ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے کریمیا کے تنازعہ پر امریکی اور مغربی پابندیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے اور اس کے ’انجام‘ کی دھمکی دی ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران یہ دھمکی دی ہے۔ یہ دھمکی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور کریمیا کے قائدین کے درمیان خطے کے روس سے الحاق ک

چیچن باغی رہنما عمروف کی ہلاکت کی اطلاع

گروزنی ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کے اسلامی شدت پسندوں کی ویب سائٹ کے مطابق چیچن باغیوں کے رہنما ڈکو عمروف کی موت واقع ہو گئی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ طبعی موت مرے یا ہلاک کر دیئے گئے۔ کیو کاز سنٹر ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ کوہِ قاف امارات کے امیر ’شہید‘ ہو گئے لیکن ویب سائٹ نے اس کے علاوہ مزید وضاحت نہیں دی اور روسی حکام نے بھی سر

صومالیہ: شدت پسند تنظیم الشباب کا حملہ، 13ہلاک

موغادیشو ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افریقی یونین کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی رات دیر گئے الشباب کے دہشت گردوں نے شہر بُلاباردے کی ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ یہ علاقہ دارالحکومت موغادیشو سے 185 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ پہلے ایک خود کش کار حم

واشنگٹن میں شامی سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل

واشنگٹن ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے دارالحکومت میں شامی سفارت خانے کی سرگرمیاں معطّل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ختم کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی سفارت خانے کے اُن تمام ملازمین کو ملک چھوڑنے کیلئے کہا گیا ہے، جن کے پاس امریکہ میں ق

کیتھرین ایشٹن کو ایرانی کردستان کے روایتی گاؤن کا تحفہ!

لندن ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کو روایتی کُرد ملبوسات کا ایک سوٹ تحفے میں پیش کیا ہے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کپڑوں کا روایتی سوٹ کردستان کی فیشن ماڈل کی جانب سے دیا گیا جسے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کیتھرین تک پہنچایا۔

امریکہ کسی ملک کی تمام کالز ریکارڈ کرسکتا ہے

واشنگٹن ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جاسوسی ادارہ ’نیشنل سکیورٹی ایجنسی‘ کسی بھی ملک کی تمام فون کالز ریکارڈ کر سکتا ہے۔ میسٹک نامی جاسوسی پروگرام کے ذریعے ایک ملک میں 30 دنوں کے دوران اربوں ٹیلی فون کالز کو ریکارڈ کیا گیا اور جب نئے کالز ہونے لگیں تو پرانی ختم کر دی گئیں۔ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مط

لاپتہ طیارہ کی تلاش ہنوز جاری، مسافرین کے عزیز و اقارب کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

کوالالمپور / بیجنگ ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین نے تبت اور زنجیانگ علاقوں میں لاپتہ ملایشیائی طیارے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ 11 دن گزرجانے کے باوجود اس کا پتہ چلانے کی بین الاقوامی کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔ چین کے سفیر برائے ملایشیا ہوانگ ہوئیکانگ نے کوالالمپور میں کہا کہ چین نے شمالی راہداری کے اپنے ہی علاقہ میں تلاشی مہم

روسی صدر پوٹن نے کریمیا کو ’آزاد ملک‘ تسلیم کرلیا

ماسکو ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس نے یوکرین کے نیم خود مختار علاقہ کریمیا کو ایک آزاد ملک کے طور پر تسلیم کرلیا ہے جسے تجزیہ کار کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کی جانب پہلا اقدام قرار دے رہے ہیں اور جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یورپ کی سرحدوں کی سب سے نمایاں ترتیب نو کا نقیب ہوگا۔ ’کریملن‘ نے پیر کو اپنی ویب سائٹ پر ایک حکم نامہ جاری کیا

اسلامی حجاب پر الجیریا کے وزیر مذہبی اُمور کے تبصروں کی مذمت

الجیئرس 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا میں وزیر مذہبی اُمور ابو عبداللہ غلام اللہ کے تبصروں پر خواتین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ابو عبداللہ نے کہا تھا کہ خواتین کو اپنی ملازمت کے مقامات پر قوانین کی پابندی کرنا چاہئے جہاں اسلامی حجاب پر ممانعت ہے۔ الجیریائی خواتین کی کئی تنظیموں نے ابو عبداللہ کے تبصرہ پر سخت برہمی اور مایوسی

بنکاک اور ملحقہ علاقوں سے ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان

بنکاک ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تھائی حکومت نے دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں سے ہنگامی حالت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی سلامتی ادارہ کے سربراہ نے بتایا کہ اب 30 اپریل تک داخلی حفاظت کے قانون کے تحت حالات کی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کی جانب سے بار بار ایمرجنسی ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ حکام نے حکوم

روس G8 سے معطل، جاپان کی پابندیاں عائد

پیرس ؍ ٹوکیو ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 8 عالمی طاقتوں کے گروپ کے قائدین نے اس کلب میں روس کی شرکت معطل کردی ہے جبکہ کریمیا میں روس کی دراندازی اور یوکرین کے بارے میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ اس گروپ کے دیگر 7 ارکان پہلے ہی G8 سمٹ کی تیاریاں معطل کرچکے ہیں جو طئے شدہ پروگرام کے مطابق روس کو جون میں سوچی میں منع

ہند ، چین کے کلیدی معاشی مذاکرات کا تیسرا دور

بیجنگ ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین نے اپنے کلیدی معاشی مذاکرات کے تیسرے دور کا آج یہاں انعقاد کیا جس میں متعدد شعبوں بشمول ریلوے اور انفارمیشن ٹکنالوجی میں اشتراک پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ اس بات چیت میں ہندوستانی ٹیم کی سربراہی نائب صدر نشین منصوبہ بندی کمیشن مونٹیک سنگھ اہلوالیہ نے کی جبکہ زو شاؤ شی چیرمین نیشنل ریفارمس

ایرانی نیوکلیر پروگرام پر مذاکرات کا تازہ دور

ویانا ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے مابین ایران کے متنازعہ نیوکلیر پروگرام کے طویل المدتی حل کیلئے مذاکرات کا تازہ دور آج یہاں آسٹریائی دارالحکومت میں شروع ہو رہا ہے۔ مذاکرات میں ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کررہے ہیں۔ ظریف نے اس بارے میں کہا ہے کہ فروری کے وسط میں مذاکرات کے پچھلے دور کے مقاب