کولمبیا میں بم حملہ، 4 افراد ہلاک

بوگوٹا 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کولمبیا کے منشیات کی لت سے چھٹکارا دلانے والے ایک مرکز پر جو حال ہی میں کھولا گیا ہے، بم حملے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے خیال میں یہ ایک منظم جرم تھا۔ ابتدائی خبروں کے بموجب کل کے اِس حملہ میں تقریباً ایک کیلو گرام دھماکو اشیاء استعمال کی گئی تھیں اور یہ دھماکو مادے سنٹر میں وہ

کابل : طالبان کا ہوٹل پر حملہ، 9 ہلاک، متعدد زخمی

کابل؍ نئی دہلی، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کی طرف سے کابل کے ایک پُرآسائش ہوٹل میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کئے گئے حملے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 9 ہو گئی ہے۔ مہلوکین میں غیر ملکی سفارتکار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے حکام نے اس امر کی با ضابطہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔ مہلوکین میں ایک ہندو

ریاض کیساتھ عسکری روابط اہم ہیں : امریکہ

واشنگٹن، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور شام پر پالیسی اختلافات کے باوجود واشنگٹن حکومت سعودی عرب کے ساتھ عسکری تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل نے گزشتہ روز واشنگٹن میں سعودی نائب وزیر دفاع پرنس سلمان بن سلطان کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارتکاری کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ تاہم اس دوران

کریمیا کے انضمام کو روس کے ایوان بالا کی توثیق

ماسکور ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے آج متفقہ طور پر اس میثاق کی توثیق کردی جو کریمیا کے روسی علاقہ میں انضمام سے متعلق ہے، اور اس ضمن میں بین الاقوامی برادری کے اصرار کو نظرانداز کردیا کہ اس جزیرہ نما کو یوکرین کا ہی حصہ برقرار رکھا جائے۔ تمام موجود 155 سینیٹرز نے رائے دہی میں حصہ لیا جسے کا ٹیلی ویژن پر ٹیل

بحرہند میں گمشدہ طیارہ کی تلاش دوبارہ شروع

سڈنی، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بحرِ ہند میں ملائیشیا کے لاپتہ مسافر طیارہ کے ممکنہ ملبے کی تلاش کی عالمی مہم دوسرے دن دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ اس مہم میں چار فوجی طیاروں سمیت آسٹریلیائی فضائیہ کے دو پی تھری اوریئن طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم تلاش کے کام میں خلل پیدا کر رہا ہے کہ جس کی وجہ سے عارضی طور پ

تھائی لینڈ کے انتخابات کالعدم ، عدالتی رولنگ

بنکاک، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی ایک آئینی عدالت نے گزشتہ ماہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ کیوں کہ ملک بھر میں ایک ہی دن میں انتخابات نہیں ہوئے اس لئے یہ عمل قانون کے منافی ہے۔ آج سنائے گئے فیصلے سے ملک میں حکومت سازی کا عمل مزید تاخیر کا شکار ہو گا۔ وزیراعظم ینگ لک شی

ایران عبوری نیوکلیائی معاملت پر عمل پیرا : اقوام متحدہ

ویانا ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایران جنوری میں طئے شدہ ابتدائی معاملت کی مطابقت میں اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو محدود کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ تہران نے یورانیم کی اپنی سابقہ افزودگی کا احیاء نہیں کیا ہے جبکہ نیوکلیر ہتھیار کیلئے اس سطح سے محض ایک تکنیکی اقدام درکار ہے، نیز وہ یورانیم کی مقدار گھٹا رہا

امریکی خاتون اول چین کے دورے پر

بیجنگ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی خاتون اول میشل اوباما نے چین کے پانچ روزہ دورے کے پہلے روز اپنی چینی ہم منصب پینگ لیایون کے ہمراہ ایک اسکول کا دورہ کیا۔ دونوں خواتین نے جمعہ کو خطاطی کی ایک نمائش میں شرکت کے بعد بیجنگ کے ’’شہر ممنوعہ‘‘ کا دورہ بھی کیا۔ اس دورے میں امریکی خاتون اول کے ہمراہ ان کی والدہ اور دونوں بیٹیاں بھی ہی

گوانتانامو کے قیدیوں کو پناہ دینا انسانیت : یوروگوائے

مونٹے ویڈیو، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکی ملک یوروگوائے نے امریکی جیل خانے گوانتانامو کے چند قیدی لینے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے۔ یوروگوائے کے صدر خوصے مخیکا نے گوانتاناموکے قیدیوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کو انسانی حقوق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ان قیدیوں کو پناہ ضرور دے گا۔ تاہم انہوں نے ان قیدیوں کی ق

کریمیا بحران : امریکہ اور روس کی ایک دوسرے کیخلاف نئی پابندیاں

واشنگٹن؍ ماسکو، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے روس کے خلاف کریمیا میں جاری بحران کی بنا پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو وسعت دیتے ہوئے مزید بیس روسی شخصیات اور ان کے زیراستعمال ایک بینک پر پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ روس نے بھی اس کے ردعمل میں بعض امریکی شخصیات کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ صدر اوباما نے

روس پر مزید امریکی تحدیدات ، روس کی بھی جوابی کارروائی

واشنگٹن۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)صدر امریکہ بارک اوباما نے روس کے خلاف مزید نئی تحدیدات کا اعلان کیا ہے۔ وائیٹ ہاؤز روز گارڈن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کریمیا میں مداخلت کے بعد روس کی مزید انفرادی شخصیتوں اور اس عمل میں شامل ہونے والے بینک پر تحدیدات عائد کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے امریکہ نے یوکرین کے خلاف کریملن میں ملوث رہنے و

یوکرین کے بحری اڈہ پر روس کی حامی فورس کا قبضہ

کیئف ؍ واشنگٹن ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کریمیا کے تنازعہ پر ایک طرف روس اورعالمی طاقتوں میں ٹھن گئی تو دوسری طرف یوکرین کے بحری اڈے پر روسی حامی فورس نے قبضہ کرلیا ہے۔ نیٹو اور امریکہ کی جانب سے روسی اقدام پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ روس کی حامی فورسز نے کریمیا کے شہر سواسٹوپل میں واقع یوکرین کے بحری اڈے پر قبضہ کر کے وہاں روسی جھنڈا ل

خالدہ ضیاء پر بدعنوانی کے الزام کے تحت مقدمہ

ڈھاکہ ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء سمیت حزبِ مخالف کے کئی دیگر قائدین کے خلاف آئندہ ماہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ خالدہ ضیاء اور ان کے ساتھیوں نے فلاحی فنڈز میں لاکھوں ڈالر کی خرد برد سے انکار کر دیا ہے۔ ڈھاکہ کی عدالت نے خالدہ کی جانب سے مزید وقت کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے سم

اُسامہ کی موجودگی کا پاکستان کو علم نہ تھا : امریکہ

واشنگٹن ؍ اسلام آباد ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)ایسا ماننے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ حکومت پاکستان کی اعلیٰ ترین سطحوں میں سے کسی کو مقتول القاعدہ سربراہ اُسامہ بن لادن کے مقام کے تعلق سے کچھ علم تھا ، وائیٹ ہاؤس نے یہ بات کہی ۔ ایک بڑے امریکی اخبار کے اس دعوے کے ایک روز بعد کہ سرکردہ آئی ایس آئی قیادت کو ملک کے اندرون بن لادن کی موجودگی کا ع

مخالف سکھ فساد کیس خارج کرنے امریکی کانگریس کا زور

نیویارک ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ایک عدالت سے ہندوستان کے اقتدار اعلیٰ کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کانگریس نے 1984 ء کے مخالف سکھ تشدد سے متعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ایک کیس کو خارج کردینے پر زر دیا ہے، جو امریکہ نشین سکھ رائیٹس گروپ نے دائر کر رکھا ہے ۔ امریکی عدالتوں کے ماورائے علاقہ دائرہ کار کو کانگریس پارٹی کے

نیوکلیئر مذاکرات مفید رہے جواد ظریف کا بیان

ویانا ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور عالمی طاقتوں نے جوہری معاہدہ کے حوالے سے منعقدہ مذاکرات کے نئے دور کو اہم اور مفید قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مطابق بات چیت کے دوران ایسے اشارے ملے ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اتفاق رائے ممکن ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں اپریل میں مذاکرات کا اگلا دور ہو گا اور اس دوران

ٹیکساس میں ’مسلم طوفان‘ ۔ گوروں کی نفرت اور نسل پرستی پر مسلمانوں کا ردعمل

واشنگٹن ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں رواں ہفتے کے دوران آنے والے طوفان کو امریکی شہریوں نے ’مسلم طوفان‘ کا نام دے دیا۔ بظاہر اس طوفان کو یہ نام اس کے زور اور شدت کی بنیاد پر دیا گیا ہے، لیکن امریکہ میں رہنے والے مسلمان بالعموم اور ٹیکساس میں رہنے والے مسلمان بالخصوص اسے مسلمانوں کے خلاف تعصب کا اظہار سمجھتے ہیں

تائیوان: چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر مظاہرے جاری

تائیپی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان اور چین کے درمیان متنازعہ تجارتی معاہدے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے پارلیمان پر جمعرات کو بھی اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ طلبہ منگل کو رات میں پارلیمان کی عمارت میں گھسے اور پولیس کی طرف سے انہیں وہاں سے ہٹانے کی کوششوں کو پسپا کرتے آئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت تجارتی معاہدے کا تفصیلی