پاکستان کو مزید 556 ملین ڈالر مل گئے

واشنگٹن ۔ 25 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو 556 ملین ڈالر قرض کی مزید ایک قسط جاری کردی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی مزید شرائط رکھ دی گئی ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ پاکستان کو ٹیکس جمع کرنے کا نظام مزید بہتر بنانا ہو گا۔ گزشتہ برس آئی ایم ایف کے ساتھ طئے ایک معاہدے کے تحت تین برسوں کے دوران پاکستان کو 6.7 بلین

شکاگو میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، 30 زخمی

شکاگو ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک زیرِ زمین ٹرین پٹری سے اُترنے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ پیر کو علی الصبح ’او ہارے انٹرنیشنل ایئر پورٹ‘ پر پیش آیا جہاں آٹھ بوگیوں پر مشتمل زیرِ زمین ٹرین پٹری کے اختتام پر رکنے میں ناکام رہی اور پلیٹ فارم سے منسلک خود کار زینوں پر جا چڑھی۔

یمن : لکڑبھگا دوران فون نہتے شخص کو کھا گیا

ریما ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شمالی صوبہ ریما میں ایک شخص اپنی بیوی سے فون پر گفتگو کے دوران اپنی جان ہی گنوا بیٹھا جب اس کو آدم خور لکڑبھگا چیر پھاڑ کر کھا گیا ۔ یمنی پولیس کے مطابق مقتول پچاس سال کا تھا۔ وہ اپنی بیوی کو فون پر اس جنگلی جانور کے حملے میں بچ نکلنے کے بعد اپنا احوال بتا رہا تھا اور یہ بھی بتا رہا تھا کہ وہ کیسے اس

تھائی لینڈ: بس کھائی میں گرنے سے کم ازکم 30 ہلاک

بنکاک ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم ازکم 30افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔ منگل کو حکام نے بتایا کہ رات دیر گئے یہ حادثہ صوبہ تاک میں پیش آیا۔ اس بس پر مقامی انتظامیہ کے لوگ سوار تھے۔ حکام کے بقول مرنے والوں میں 21 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق ابتدائی تحق

امریکی بحریہ کے بلیک باکس ڈیٹکٹر کی بحرہند کو روانگی

واشنگٹن ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیائی ایرلائنس کے لاپتہ طیارہ کا امکانی ملبہ بحرہند کے جنوبی حصوں کی گہرائی میں دیکھا گیا ہے۔ اس دوران اس بدنصیب طیارہ کے کلیدی اعلیٰ ’بلیک باکس‘ کی تلاش کیلئے جاری عالمی مساعی کے ایک حصہ کے طور پر امریکی بحریہ میں اپنے بلیک باکس ڈیٹکٹر کو بحرہند روانہ کردیا ہے۔ امریکی بحریہ کا انتہائی عصری ٹو

امریکہ و چین کا مشترکہ نیوکلیر سنٹر

بیجنگ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین اور امریکہ ایشیا۔ پیسیفک خطہ میں آئندہ سال سب سے بڑا نیوکلیر سکیورٹی سنٹر کھولیں گے۔ چین کی جانب سے فنڈز کی فراہمی والا یہ سنٹر بیجنگ کے چانگ یانگ سائنس اینڈ ٹکنالوجی پارک میں قائم کیا جائے گا۔ چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی (سی اے ای اے) جو اس سنٹر کا انتظام و انصرام چلائے گی، اس کے وائس چیرمین وانگ ییرین

امریکہ میںمٹی کا تودہ گرنے سے آٹھ ہلاکتیں

واشنگٹن ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی شمال مغربی ریاست واشنگٹن میں حکام نے بتایا ہے کہ مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جبکہ اب بھی 18 افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کام میں مصروف ادارہ کے ترجمان نے اتوار کو رات دیر گئے بتایا کہ 2.6 مربع کلو میٹر مٹی کے اس بڑے تودے تلے دبے افراد میں سے کسی کے زندہ بچنے کے کوئی آثار نہیں م

کریمیا سے یوکرینی فوج کو تخلیہ کا حکم ، عالمی طاقتیں متحد : اوباما

کیف ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین نے اپنے علحدہ شدہ علاقہ کریمیا کے روس میں انضمام کے بعد جزیرہ نما علاقہ سے اپنی فوج کو واپسی کا حکم دیا ہے۔ یہ ڈرامائی لیکن ناگزیر اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب عالمی قائدین آلینڈ کے شہر ہیگ میں جمع ہورہے ہیں ان میں اکثر نے سیکوریٹی پر منعقد شدنی چوٹی کانفرنس سے قبل مشرق ۔ مغرب کے مابین سردجنگ کے

روسی فوج کا یوکرین پر حملے کا منصوبہ

کیئو۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)صدر رو ولاد میرپوٹین کی فوج کسی بھی وقت یوکرین پر حملے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ یوکرین کی نیشنل سیکوریٹی اینڈ ڈیفنس کونسل سربراہ اینڈری پیروبی نے خبردار کیا کہ پوٹین کا مقصد کریمیا نہیں بلکہ سارے یوکرین پر قبضہ ہے ۔ ان کی فوج سرحد کے قریب جمع ہوگئی ہے اور کسی بھی لمحہ حملے کیلئے تیار ہے۔

برطانیہ کے قانونی نظام میں شرعی قانون پر عمل

لندن۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی سالیسیٹرس کیلئے رہنمایانہ خطوط تحریر کرتے ہوئے برطانیہ کے شرعی شکایات سے متعلق ایک مسودہ تیار کیا ہے ۔ اس شرعی قانون کے ذریعہ انگلینڈ اور والس میں سالیسیٹرس برطانوی عدالتوں میں شریعت پر عمل کرنے اور خواتین کو ان کے میراث میں یکساں حصہ دینے سے انکار کئے جانے کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس کے علا

ہندوستانی سفارت خانہ پر 2008 ء کا حملہ آئی ایس آئی کے حکم پر

واشنگٹن 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سفارت خانہ کابل پر 2008 ء کا مہلک دہشت گرد حملہ آئی ایس آئی پاکستان کے سینئر عہدیداروں کی منظوری سے اور اُن کی زیرنگرانی کیا گیا تھا۔ ایک نئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 جولائی 2008 ء کو ہندوستانی سفارت خانہ کابل پر جو خودکش کار بم دھماکہ کیا گیا تھا، جس میں 58 افراد بشمول دو اعلیٰ ہندوستانی س

امریکی طیارہ حادثہ کا شکار، کسی کے زندہ بچنے کا امکان نہیں

مونٹروز 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں کا خیال ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ امریکہ کے ایک ذخیرۂ آب سے ٹکرا گیا اور اِس میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔ کرے کاؤنٹی کی ترجمان مارٹی وٹمور کے بموجب طیارہ میں 5 افراد سوار تھے اور یہ ایک انجن والا طیارہ تھا۔ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی انتظامیہ کے ترجمان ایان بریگر نے کہاکہ طیارہ کل دوپہر پ

سنگاپور سے ایک ہندوستانی کا اخراج ، دوسرے کے شامی روابط کی تحقیقات

سنگاپور 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کے عہدیداروں نے ایک ہندوستانی نژاد شہری کو بنیاد پرستی کو فروغ دینے اور اپنے ساتھی کو خانہ جنگی سے متاثر شام کا سفر کرنے میں مدد دینے کے الزام میں ملک سے خارج کردیا۔ جبکہ دوسرے ہندوستانی نژاد شہری کے شام کے سفر کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا جو اُس نے مبینہ طور پر تشدد بھڑکانے کے ارادہ سے کی

امریکہ ،پاکستان سے گہرے تعلقات کا پابند : وزیر خارجہ امریکہ جان کیری

واشنگٹن 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے آج کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات برقرار رکھنے کا پابند ہے کیونکہ دونوں ممالک کے مفادات ایک دوسرے کی کامیابی سے وابستہ ہیں اور اِن کے ذریعہ ہی علاقائی امن و خوشحالی یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ صدر بارک اوباما اور امریکی عوام کی جانب سے وزیر خارجہ نے پاکستان کی حکومت

مشل ،چین میں تعلیمی راؤنڈ ٹیبل کی میزبان

بیجنگ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خاتون اوّل امریکہ مشل اوباما نے چینی پروفیسرس، طلبہ اور اُن کے والدین سے آج کہاکہ اگر اُن کے والدین نے اُنھیں اچھی تعلیم حاصل کرنے پر مجبور نہ کیا ہوتا تو وہ آج اِس اونچے مقام پر نہ ہوتیں۔ مشل اوباما نے اپنے دورہ کے تیسرے دن چین میں تعلیم کے موضوع پر ایک مباحثے کا اہتمام کیا۔ جس کا مقصد امریکہ اور چین کے

مالدیپ کے صدرکی پارٹی مخلوط حکومت کے قیام کیلئے تیار

مالے 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر مالدیپ عبداللہ یامین کی پارٹی پارلیمنٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے اپنے کلیدی حلیف کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرنے تیار ہے۔ صدر یامین کی پروگریسیو پارٹی آف مالدیپ 34 نشستوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ جبکہ 85 انتخابی حلقوں کے نتائج کا کل اعلان ہوچکا ہے۔ اِس کی انتخابی حلیف جمہوریہ پارٹی 15 نشستوں پر سبقت رکھ