دنیا
ہندوستان ‘ سری لنکا کے خلاف رائے دہی سے غیر حاضر
اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل میں امریکہ کی قرار داد کی مخالفت : دلیپ سنہا کا بیان
بن لادن کے داماد امریکی دہشت گرد الزامات میں خاطی
نیویارک ۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے ایک جج نے اسامہ بن لادن کے داماد القاعدہ کے سابق ترجمان سلیمان الغیث کو امریکی دہشت گرد الزامات میں خاطی پایا ہے۔ امریکیوں کا قتل کرنے اور دہشت گردوں کی تائید کرنے کی سازش میں بھی انہیں ملوث قرار دیا گیا ۔ 48 سالہ کویت کے مبلغ جن پر 3 ہفتوں تک مقدمہ چلایا گیا، آج امریکی وفاقی عدالت میں دہشت گر
لاپتہ طیارہ کے122 ممکنہ ٹکڑوں کی نشاندہی
کوالالمپور ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ ہشام الدین حسین نے کہا ہے کہ بحرِ ہند کے جنوبی حصے میں جہاں ملائیشیا کی فضائی کمپنی کے لاپتہ طیارہ کے ملبے کی تلاش کا آج احیاء ہوا، وہاں فلائٹ MH370 کے ممکنہ ملبے کے مزید 122 ٹکڑے دیکھے گئے ہیں جن تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہشام الدین نے بتایا کہ طیارہ کے ممکنہ ملبے کی تصاو
تین ماہ سے ڈرون حملے نہ ہونا اچھی بات : نواز شریف
لندن، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پچھلے تین ماہ سے ڈرون حملے نہ ہونا اچھی بات ہے، آئندہ بھی نہیں ہونے چاہئیں۔ انھوں نے امید ظاہرکی کہ کراچی کے حالات بھی جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ نوازشریف ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ایٹمی سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن پہنچ گئے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پ
سری لنکا کو اقوام متحدہ کی شدید ترین مذمت کا سامنا
جنیوا ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے ایک بار پھر سخت مذمت کا سامنا ہے اور مبصرین کے خیال میں اس ملک کو ممکنہ طور پر جنگی جرائم کی بین الاقوامی تفتیشی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہ امر تقریباً یقینی ہے کہ پانچ برس قبل سری لنکا میں ٹامل نسل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کے اح
یکم اپریل سے H-1B درخواستوں کی وصولی
واشنگٹن ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے خواہش مند افراد سے باوقار H-1B ویزوں کیلئے درخواستیں یکم اپریل سے طلب کی ہیں ۔ یہ ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں میں نہایت مقبول ویزا ہے ۔ ماضی کی طرح یو ایس سٹیزن شپ اینڈ ایمگریشن سرویسیس ز یادہ سے زیادہ 65,000 H-1B ویزے جاری کرسکتا ہے ۔ اب جبکہ امریکی معیشت بحال ہورہی ہے اور انفارمیشن ٹکنالوجی پر زیادہ
نائجیریا : خودکش حملہ ، آٹھ افراد ہلاک
مائدوگوری (نائجیریا) ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے شمال مشرقی شہر مائدوگوری میں ایک خودکش کار بم حملے میں کم ازکم پانچ پولیس ملازمین اور تین شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ دو حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مائدوگوری کو شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ رواں ماہ کے آغا
اوباما کے تین سکیورٹی ایجنٹس کو یورپ سے وطن بھیج دیا گیا
واشنگٹن ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما کی سکیورٹی پر مامور تین ایجنٹوں کو تادیبی کارروائی کے تحت ایمسٹرڈم سے واپس امریکہ بھیج دیا گیا ہے۔ یہ اہلکار اوباما کے دورۂ یورپ کے موقع پر ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ خبر رساں ادارہ روئٹرز کے مطابق سیکرٹ سرویس کے ترجمان برائن لیری نے ان اہلکاروں کو واپس بھیجے جانے کی تصدیق کی ہ
جماعت اسلامی پر پابندی عائدکردینا چاہئے : تحقیقاتی کمیشن
ڈھاکہ ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں تفتیش کاروں نے سفارش کی ہے کہ پاکستان کے خلاف 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران جرائم کے حوالے سے جماعت اسلامی پر پابندی لگا دینا چاہئے۔ حکومت کے مقررہ تحقیقات کاروں نے استغاثہ اعلیٰ کو ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے جس میں جماعت اسلامی کو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں ک
جمائماں خان کی رسل برینڈ سے منگنی
لندن۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کرکٹر اور سیاسی جماعت کے رہنما عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان اور برطانوی اداکار رسل برینڈ کے درمیان ان دنوں قربتیں بڑھ رہی ہیں افواہیں ہیں کہ دونوں نے منگنی بھی کر لی ہے۔ جمائما خان اور مشہور کامیڈین و اداکار رسل برینڈ ان دنوں برطانیہ میں اکٹھے دیکھے جارے ہیں چاہے
مہلوک چینی مسافروں کے لواحقین اور پولیس میں جھڑپیں
بیجنگ ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملائیشیا کے طیارے ایم ایچ 370 کے مہلوک چینی مسافروں کے لواحقین اور سکیورٹی جوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ لواحقین نے بیجنگ میں ملائیشیا کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا۔ مسافروں کے تقریباً 200 لواحقین نے ملائیشیائی سفارت خانے کی طرف مارچ کیا اور اس دوران اُن کی پولیس کے سا
برطانیہ میں شرعی قوانین پر عمل آوری کی اجازت اور اس کی مخالفت
لندن ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ملکی قوانین میں ترامیم کی ریگولیٹری باڈی ’لا سوسائٹی‘ نے برطانوی وکلاء کو جاری کردہ رہنمایانہ خطوط میں انھیں اسلامی قوانین کے تحت وصیت تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل صرف برطانوی قانون کے تحت ہی وصیت تیار کی جا سکتی تھی لیکن برطانیہ میں مقیم لاکھوں مسلمان اب شرعی قوانین کے تحت اپنی و
پاکستان کی نیوکلیئر سکیوریٹی پر امریکہ کو اطمینان
دی ہیگ ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان کی نیوکلیئر سکیورٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جوہری سکیورٹی پر جوہری ملکوں کی سربراہی کانفرنس میں اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے قبل جان کیری اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات ہوئی جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے جوہری پروگرام ک
کینیامیں چرچ پر حملہ،تین ہلاک، متعدد زخمی
نیروبی۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کینیا میں چرچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ کینیائی حکام کے مطابق مسلح افراد چرچ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور ا?نھوں نے اتوار کو ہونے والی خصوصی عبادت میں شریک افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق ساحلی علاقے ممباسا کے قریب چرچ میں حم
انسانی حقوق کیخلاف اسرائیلی اقدامات قابل تشویش
جنیوا ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارہ کی سربراہ ناوی پلے نے اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر مسلسل جاری رکھنے اور یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کیخلاف مظالم پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے یہ اقدامات پورے مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے سخت خطرے کا باعث ہیں۔ انسانی حقوق کی سربراہ نے 47
طالبان کا کابل الیکشن آفیس پر حملہ ، 4 ہلاک
کابل ۔ 25 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان نے آج افغان دارالحکومت میں دلیرانہ حملہ کرتے ہوئے دو خودکش بمباروں کے ذریعہ کابل کے مضافات میں واقع الیکشن آفیس کے پاس دھماکے کئے جبکہ دیگر بندوق برداروں نے متعلقہ عمارت پر ہلہ بول دیاجہاں درجنوں ملازمین پھنس گئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے کہاکہ صوبائی کونسل کی نشست کے ایک امیدوار م
خراب موسم، ’تباہ شدہ‘ طیارہ کی تلاش کاعمل ملتوی
کینبرا ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خراب موسم کی وجہ سے ملائیشیائی ایئر لائنز کے بوئنگ طیارہ کا ملبہ ڈھونڈنے کا آپریشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارہ روئٹرز نے بتایا کہ تیز ہواؤں، طغیانی اور گہرے بادلوں کی وجہ سے MH370 کے ملبہ کی تلاشی کا عمل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ۔ آج آسٹریلین میریٹائم سیفٹی اتھارٹی کے بیان میں کہا گی
امریکہ میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی
واشنگٹن ۔ 25 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)امریکی ریاست واشنگٹن میں مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ دو دنوں کے سرچ آپریشن کے بعد بھی سو سے زائد افراد ابھی تک لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ خبر رساں ادارہ روئٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے دن اوسو کے قریب واقع متاثرہ علاقوں سے مزید چھ لاش