فلپائن: حکومت اور مسلم باغیوں میں تاریخی امن معاہدہ

منیلا ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی حکومت اور ملک میں سرگرم مسلمان باغیوں کی سب سے بڑی تنظیم کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے تحت ‘مورو اسلامک لبریشن فرنٹ’ کے جنگجو مسلح جدوجہد ترک کرکے ہتھیار ڈال دیں گے جبکہ فلپائن کی حکومت ملک کے مسلمان اکثریتی جنوبی صوبے کو نیم خودمختاری دے گی۔ جمعرات کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا

ترکی: ٹوئٹر کے بعد یو ٹیوب پر بھی پابندی

استنبول ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پابندی کے بعد اب ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ یوٹیوب تک رسائی پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے۔ ترکی میں یوٹیوب پر یہ پابندی وزیرخارجہ ،انٹلیجنس چیف ،اعلیٰ فوجی عہدے دار اور وزارت خارجہ کے حکام کی ایک مبینہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد لگائی جارہی ہے۔یوٹیوب پر اَپ

طالبان کا ہائی سکیورٹی علاقہ میں حملہ

کابل، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے کابل میں واقع ہائی سکیورٹی علاقہ میں حملہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ایسے گیسٹ ہاؤس کو نشانہ بنایا، جہاں غیر ملکی اور افغانستان کا امیر طبقہ رہتا ہے۔ کابل پولیس کے مطابق کار میں سوار خود کش حملہ آوروں نے گیسٹ ہاؤس کے دروازے کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ بظاہر متعدد خود کش حملہ آ

ٹوکیو قدرتی آفات کے حوالے سے دنیا کا خطرناک شہر

برن ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قدرتی آفات پر یوں تو کسی کا زور نہیں لیکن بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ایک نئی فہرست سامنے آئی ہے جس میں دنیا کے 10 شہروں کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے جس میں سرفہرست جاپانی دارالحکومت ٹوکیو ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی ماحولیاتی تنظیم سوئس رے کی مرتب کردہ فہ

ڈرون حملے عالمی قانون کے تحت ہوں: اقوام متحدہ

نیویارک ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی کونسل میں پاکستان کی اس قرار داد کو یمن اور سوئٹرزلینڈ نے مشترکہ طور پر پیش کیا جس میں کسی ملک کا نام لئے بغیر ڈرون ٹکنالوجی کے استعمال میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے کی بات کی گئی ہے۔ امریکہ اس وقت دنیا میں ڈرون ٹکنالوجی کو سب سے زیادہ استعمال کر رہا ہے اور جن مل

اقوام متحدہ کی رائے دہی سے ہندوستانی غیرحاضری پر مسرور سری لنکا نے مچھیرے رہا کردیئے

کولمبو ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مسرور صدر مہندا راجہ پکسے نے آج حکم دیا کہ ان تمام 98 ہندوستانی مچھیروں کو رہا کردیا جائے جو آبی حدود کی خلاف ورزی کی پاداش میں سری لنکائی تحویل میں ہیں، جبکہ ایک روز قبل ہی ہندوستان نے کولمبو کی اس کے انسانی حقوق ریکارڈ پر سرزنش کرنے امریکی سرپرستی والی اقوام متحدہ قرارداد پر رائے دہی میں حصہ لینے سے گر

چینی صدر کی دورۂ یورپ پر جرمنی آمد

برلن ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر شی جِن پِنگ دورۂ یورپ کے تیسرے مرحلے میں آج جرمنی پہنچ گئے۔ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ اُن کا پہلا دورۂ جرمنی ہے۔ اس دو روزہ دورے کے موقع پر وہ چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کریں گے۔ خبر رساں ادارہ اے ایف پی کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شی سے ملاقات میں جرمن قائدین کی جانب سے چین م

شام اور عراق کے اسلام پسندوں کے درمیان قریبی رابطوں کیخلاف انتباہ

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور شام میں ایسے اسلام پسندوں کے روابط میں اضافہ ہو رہا جو سالہا سال سے خونریزی کے شکار علاقے میں فرقہ وارانہ آگ کو تیز کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ ” کے مطابق شام میں جاری تصادم نے علاقائی سطح پر فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھاوا دیا ہے جس کی وجہ سے عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس کو سرحدوں کے آر پار حمایت مل رہ

بارک اوباما کی پوپ فرانسیس سے ملاقات

وٹیکن سٹی 27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر بارک اوباما نے آج پہلی مرتبہ پوپ فرانسیس سے ملاقات کی اور عالمی عدم مساوات کے خلاف جدوجہد کرنے کے مشترکہ ایجنڈہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے بموجب بارک اوباما نے بات چیت کے آغاز میں پوپ سے کہا کہ انہیں وہ بہت پسند کرتے ہیں ۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اوباما نے اس ملاقات کے ذریعہ کیتھولک ر

بحیرہ ہند میں 300 تیرتی ہوئی اشیا دکھائی دینے تھائی لینڈ کا ادعا

بنکاک / پرتھ 27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) تھائی لینڈ کے ایک سٹیلاپیٹ نے جنوبی بحیرہ ہند میں سینکڑوں ایسی اشیا تیرتی ہوئی پائی ہیں جو ہوسکتا ہے کہ حادثہ کا شکار ملیشیائی طیارہ کا ملبہ ہو ۔ تاہم خراب موسم کی وجہ سے طیارہ کے ملبہ کی تلاش کی ہمہ قومی کوششیں متاثر رہی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ایک سٹیلائیٹ کے ذریعہ پتہ چلا کہ جنوبی بحیرہ

امریکہ میں بد عنوانی کے الزام میں میئر گرفتار

واشنگٹن ۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی ریاست نارتھ کیرولینا میں میئر کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔ پیٹرک کینن پر 48ہزار ڈالرز رشوت لینے کا الزام ہے۔ ایک اطلاع پر پیٹرک کینن کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیااور 48ہزار ڈالر رشوت لینے پر انہیں گرفتار کرلیا

شام کے 49 فیصد کیمیاوی ہتھیار تباہ کردئے گئے : رپورٹ

اقوام متحدہ 27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی سطح پر کیمیاوی ہتھیاروں کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ شام میں جملہ 49 فیصد کیمیاوی ہتھیاروں اور زہریلے مواد کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ انہیں بیرون ملک روانہ کیا گیا ہے جہاں اس کی تباہی عمل میں آئیگی ۔ امکان ہے کہ مابقی کیمیاوی ہتھیاروں یا مواد کو ماہ اپریل کے ختم تک روانہ کردیا جائیگا۔ کیمیاوی ہتھی

چین :فیکٹری میں آگ لگنے سے گیارہ افراد ہلاک

بیجنگ ۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) چین میں کپڑوں کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم ازکم گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبہ گوانگ ڈونگ کی انتظامیہ کے مطابق 17 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی ممکنہ وجوہات جاننے کیلئے تفتشی عمل جاری ہے۔

مغرب روس کیخلاف طاقتور موقف اپنائے :اوباما

برسلز۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکی صدر براک اوباما نے مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ’کریمیا پر ماسکو کے قبضے‘ کے خلاف متحد ہو کر مؤثر انداز میں کھڑے ہو جائیں۔ انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ روسی حکام یہ سمجھیں گے کہ ’ظالم قوت‘ جیت نہیں سکتی۔ اپنے اس چھ روزہ دورہ یورپ کے دوران برسلز وہ واحد مقام تھا، جہاں اوباما کو تقریر کرنی

2013 ء میں سزائے موت کی عالمی تعداد میں اضافہ

لندن۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پچھلے برس دنیا میں سزائے موت کی شرح 15فیصد بڑھی۔چین،عراق اورایران میں سب سے زیادہ مجرموں کوتختہ دارپرچڑھایاگیا جبکہ 2013 ء میں پاکستان میں کسی کو سزائے موت نہیں دی گئی۔ ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق 2013 ء میں تقریباً آٹھ سو افراد کو سزائے موت دی گئی۔ چین، عراق اور ایران میں سب