میانمار: راکھین میں صحت عامہ کی صورتحال تشویشناک
اقوام متحدہ ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مغربی میانمار کے روہنگیا مسلمانوں اور بچوں کو بنیادی طبی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور لاتعداد بچوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق شورش زدہ مغربی میانمار میں آٹھ لاکھ سے زائد افراد مناسب طبی سہولیات کی عدم دستیابی کا شکار ہیں