سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل کی پاکستان آمد

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق فوجی ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے بغرض علاج پاکستان سے باہر چلے جانے کی قیاس آرائیوں کے درمیان سعودی عرب کے وزیرخارجہ سعودالفیصل آج رات سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچے جو یہاں پاکستانی قیادت سے بات چیت کریں گے۔ تاہم کئی مبصرین کا خیال ہیکہ ان کا یہ دورہ کسی نہ کسی صورت میں سابق صدر پرویز مشرف کے مسئل

دہشت گردی کی سازش، جہاد جین کو عمر قید کا امکان

فیلاڈلفیا ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سفید فام خاتون جو خود کو ’جہاد جین‘ کہلاتی ہے اور سمندر پار مشتبہ دہشت گردوں کی مدد کی ہے، اس کو امریکہ میں اس ہفتہ عمر قید کی سزاء دیئے جانے کا امکان ہے۔ ایک وفاقی جج کو اب یہ فیصلہ کرنا ہیکہ آیا 50 سالہ کولین لاروس نے فی الواقع کوئی سنگین خطرہ پیدا کیا تھا یا پھر وہ خود امریکی پاسپورٹ رکھنے والے

چین کی مسجد میں بھگدڑ، 14 افراد ہلاک

بیجنگ ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمال مشرقی علاقے ننگزیا میں واقع ایک مسجد میں بھگدڑ کی وجہ سے کم ازکم 14 افراد ہلاک جبکہ دس دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے چار کی ہلاکت تشویشناک ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیان نامی شہر کے نواح میں واقع مسجد میں گزشتہ روز ک

فوج سے مداخلت کیلئے ینگ لک کی درخواست

بنکاک ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئرلینڈ کی پریشان حال وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے قائدین سے تازہ ترین مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے اپنے ملک کی طاقتور فوج سے مصالحت کار کا رول ادا کرنے کی خواہش کی ہے۔ حکومت کے مخالفین نے 13 جنوری سے بنکاک بند منانے کا عہد کیا ہے۔ ینگ لک نے فوج سے خواہش کی ہیکہ وہ مداخلت کرتے

امریکہ کے بیشتر حصے شدید سردی کی لپیٹ میں

شکاگو ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں محکمہ موسمیات کے قومی ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ رواں ہفتے امریکہ کے بیشتر حصوں میں شدید ترین سردی پڑ سکتی ہے اور گزشتہ لگ بھگ 20 سال میں سردی کی یہ سب سے زیادہ شدت ہو سکتی ہے۔ سردی کی اس شدت اور برفباری کا سبب قطب شمالی کی جانب سے آنے والی برفانی ہوائیں بن رہی ہیں جن کی وجہ سے درجہ حرارت ریکارڈ س

نیپال میں گوتم بدھ کی تاریخ پیدائش پر حیران کن دعویٰ

کٹھمنڈو۔ 5؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ دو ماہرین آثار قدیمہ کو جنوبی نیپال میں مہاتما گوتم بدھ کے مقام پیدائش کے بارے میں ایک اطلاع ملی ہے کہ اس مقام پر راز کے پردے پڑے ہوئے ہیں۔ اس سے ممکن ہے کہ دنیا بھر کو بدھ مت کے عروج اور اس کے پھیل جانے کے بارے میں تفہیم کا موقع ملے۔ انھوں نے لمبنی کے مقدس مقام پر کھدوائی کی تھی جہاں بدھ راہب قریب میں

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایرل شیرون کی حالت نازک

لندن ۔ 4 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایرل شیرون کی جو گزشتہ 8 سال سے کوما میں ہیں حالت بگڑ گئی ہے، گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کے ڈاکٹر ٹیل ہاشومر ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زیف روٹسٹن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے اور ان کے گردوں سمیت کئی اہم اعضا نے کام کرنا بند کردیا ہے، ا