چین کی مسجد میں مہلک بھگدڑکیلئے 4 عہدیدار برطرف

بیجنگ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے 4 سرکاری عہدیداروں کو برطرف اور ایک عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ وہ ملک کے شمال مغربی علاقہ کی ایک مسجد میں مہلک بھگدڑ میںمبینہ طور پر ملوث تھے جس میں 14 افراد ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔مہلک بھگدڑ سندایات بیڑا کی مسجد میں اُس وقت ہوئی جب کہ مسلمانوں میں غذا تقسیم کی جارہی تھی جو یہاں ایک مرحو

پوٹین کا حسن روحانی سے نیوکلیئر مذاکرات اور شام پر تبادلہ خیال

ماسکو ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر روس ولادیمیر پوٹین نے آج ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ربط قائم کرتے ہوئے عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر مذاکرات اور شام امن بات چیت کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ کریملن کے مطابق دونوں قائدین نے جاریہ بین الاقوامی صورتحال بشمول شام کے حالات اور جنیوا 2 کانفرنس کی تیاریوں کے علاوہ ایران کے نیوکلیئر پ

آئندہ اولمپکس کے میزبان روسی قصبہ سوچی میں 5 نعشیں دستیاب

ماسکو 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج انسداد دہشت گردی کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ گولیوں سے چھلنی 5 نعشیں جنوبی علاقہ سے دستیاب ہوئیں جہاں کے دیہات سوچی میں موسم سرما کے اولمپکس مقرر ہیں۔ اِن اولمپکس کے آغاز کے لئے ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔ اس علاقہ کے دو اضلاع کو نعشوں کی دستیابی کے بعد سخت چوکسی کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ یہ

فرانس میں برقعے پر امتناع برقرار، خلاف ورزی پر خاتون کو عدالت کی سزا

ورسائلز(فرانس) 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی ایک عدالت نے نوجوان خاتون کو برسرعام مکمل نقاب اوڑھنے کا مجرم قرار دیا اور اِس خاتون کا یہ استدلال مسترد کردیا کہ ملک میں برقعے پر امتناع غیر دستوری ہے۔ 20 سالہ کسندرا بیلن پر 3 پولیس عہدیداروں کو گرفتاری کے وقت توہین اور دھمکیاں دینے کا بھی مجرم قرار دیا گیا۔ اِس واقعہ پر جولائی 2013 ء میں

بنگلہ دیش میں مابعد انتخابات تشدد میں 5 افراد ہلاک ،شیخ حسینہ پر دباؤ میں اضافہ

ڈھاکہ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش میں مابعد انتخابات جھڑپوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تشدد بھڑکانے کے الزام میں اپوزیشن پارٹی کے سینئر ارکان کے خلاف پولیس نے کارروائی کی۔ اس تشدد کے نتیجہ میں بنگلہ دیش میں 30 ہلاکتیں واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کے انتخابات اس کی تاریخ کے خونریز ترین انتخابات ثابت ہوئے ۔ دری

مشرق وسطیٰ میں امریکی امن کوششوں کو سعودی حمایت : کیری

ریاض ؍ یروشلم ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی امن مذاکراتی عمل کی تائید کر دی ہے۔ انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ مجوزہ جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران غالباً کوئی کردار اداکر سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارہ اے ایف پی نے امریکی وزیر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب

سعودی عرب میں بارش، اسکولوں کو تعطیل

مکہ معظمہ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں آج کئی اسکول بند رہے۔ اس دوران مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ ریاض، مکہ معظمہ، مدینہ منورہ، طائف، القسیم کی سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوچکی تھیں، جس کے پیش نظر تمام اسکولوں کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا گیا تھا جو ششماہی امت