صومالیہ میں الشباب رہنما کیخلاف امریکی ڈرون حملہ

واشنگٹن ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج کی طرف سے کل اتوار کی رات صومالیہ میں اسلام پسندوں کی الشباب ملیشیا کے ایک مبینہ رہنما پر میزائل حملہ کیا گیا۔ یہ بات واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے بتائی۔ اس حملے میں ایک ڈرون طیارے سے میزائل فائر کیا گیا۔ تاہم حکام نے یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ حملہ کامیاب رہا۔ الشباب ملیشیا ک

منیجنگ ڈائرکٹر ٹاٹا موٹرس کا ’خودکشی نوٹ‘

بنکاک ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کارل سلائم منیجنگ ڈائریکٹر ٹاٹا موٹرز جو کل یہاں پراسرار حالات میں فوت ہوئے، انھوں نے شاید خودکشی کی ہے، تھائی پولیس نے آج یہ اشارہ دیا۔ 51 سالہ کارل کی نعش ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے اسٹاف نے 22 ویں فلور سے گرنے کے بعد چوتھے فلور کی بالکونی پر پائی۔ وہ یہاں اپنی کمپنی کے تھائی ذیلی ادارہ کے بورڈ آف ڈائریک

میری لینڈ امریکہ میں فائرنگ 3 ہلاک

کولمبیا ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے مضافات میں واقع مقبول شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے ۔ حکام نے بتایا کہ میری لینڈ میں مشتبہ نشانہ باز نے اندھا دھند فائرنگ کی ۔ پولیس کے مطابق کولمبیا مال میں مرنے والوں میں بندوق بردار بھی تھا ۔ پولیس نے مال پہونچکر عوام کو بحفاظت باہر نکالا ۔ مال کو پوری ط

ایران کو دنیا کی بڑی معیشت بنانے مغرب کا تعاون ضروری: حسن روحانی

لندن 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران کو دنیا کی 10 بڑی معیشت والے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کے قابل بنانے میں مدد کریں۔ اُنھوں نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ ایران کا دورہ کرکے اسلامی جمہوریہ ایران اور مغرب کے درمیان تعمیراتی تعلقات کے نئے دور کو مستحکم کریں۔ اُنھوں نے

مالدیپ میں مستقل امریکی ٹھکانے کی قیاس آرائیاں مسترد

واشنگٹن 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے مالدیپ میں امریکی افواج کا مستقل ٹھکانہ بنائے جانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ اس طرح کی رپورٹس میڈیا میں گشت کررہی تھیں کہ مالدیپ میں تشکیل دی گئی نئی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدہ پر دستخط نہ کئے جائیں۔ دریں اثناء پنٹگان ترجمان لیفٹننٹ کرنل جیفری پو

سوچی اولمپکس، امریکہ اپنے شہریوں کی سکیوریٹی کیلئے تیار

واشنگٹن 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے روس کے شہر سوچی میں آئندہ ماہ سے منعقد شدنی اولمپکس کے دوران امریکی شہریوں کو درپیش کسی بھی سکیورٹی خطرہ سے بچانے کے لئے اُن کے انخلاء کے لئے بھی قبل ازوقت انتظامات کرلئے ہیں۔ وزیر دفاع چک ہیگل نے یہ بات بتائی۔ وہ کل اپنے فرانسیسی ہم منصب جین یوس لی ڈریان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خ

شامی حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں پیشرفت

جنیوا ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کی حکومت اور اپوزیشن بالآخر آج ایک دوسرے کے مدمقابل آہی گئے اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں منعقد کی جانے والی دشوار گزار امن بات چیت جنیوا میں معمولی پیشرفت ہوئی ۔ ان مذاکرات کے گزشتہ روز ایک غلط شروعات کے بعد دونوں فریق یوروپ میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز (جنیوا) میں مصالحت کار لخدر براہمی کے سات

لندن میں نماز پڑھنے سے انکار والے بیٹے کو طمانچہ رسید کرنے پر والدین گرفتار

لندن 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن میں اپنے چار میں سے ایک بچے کو طمانچہ رسید کرنے پر ملائشیا سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم جوڑے کو گرفتار کرلیا گیا اور دونوں گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے زیرحراست ہیں۔ جبکہ ملائیشیا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو رہا کرانے میں اس سلسلہ میں ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ سویڈن م

امریکی فوجی طاقت کے باوجود کابل کے شمال میں طالبان کا کنٹرول

چریکر۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغان دارالحکومت کابل سے کچھ دور کے فاصلے پر حالیہ امریکی فضائی حملے میں عام شہریوں کی اموات کا ایک اسکینڈل اس بات کی ایک دلخراش یاد ہے کہ ناٹو اور افغان فورسیس کے حملے طالبان کے زیرکنٹرول اس ضلع پر دوبارہ قبضہ کرنے میں کس طرح ناکام ہوگئے ہیں۔افغان حکومت کے مطابق شمالی کابل کے مضافات سے متصلہ صوبہ پروا

جزیرہ جاوا میں زلزلہ کا شدید جھٹکا

جکارتہ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 6.1 نوٹ کی گئی جس کے بعش شہری خوفزدہ ہوکر اپنے مکانات سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ کا مبدا موقوعہ آدیپالا میں موجود افراد نے کہاکہ تقریباً 20 سیکنڈس تک اُنھوں نے زمین کو لرزتے ہوئے دیکھا۔ وہاں موجود ایک گلفروش نے کہاکہ لوگ خوف کے عالم میں

امریکی عدالت میں سونیا گاندھی کے خلاف سکھوں کی درخواست

نیویارک ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکھوں کے گروپ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ایک مقدمہ میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی امریکہ وفاقی عدالت میں حاضری پر زور دیا ہے ۔ قبل ازیں مسز سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ گزشتہ سال ستمبر کے دوران انہوں نے امریکہ کا سفر نہیں کیا تھا اور انہیں کسی مقدمہ میں کوئی سمن جاری نہیں کیا گیا تھا ۔ امریک

شام کو حزب اللہ روانہ کرنے، ایران کے وزیر خارجہ کی تردید

ڈاوس /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج اس بات کی تردید کی کہ ان کے ملک نے شام میں لڑائی کے لئے حزب اللہ کے جنگجوؤں کو روانہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تہران کے شیعہ انتہا پسند گروپ اپنے طورپر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے یہاں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایقان ہے کہ شام کی لڑائی کا حل ایک س

جنیوا مذاکرات سے علیحدگی کیلئے شام کی دھمکی

جنیوا 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت نے آج جنیوا امن مذاکرات سے علیحدگی کی دھمکی دی ہے جبکہ اِس جنگ زدہ ملک کے دو متحارب گروپوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے کوششیں کی جارہی ہیں۔ لیکن جنیوا مذاکرات کے پہلے ہی دن اِن کوششوں کو زبردست دھکا لگا۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ ولید المعلم نے

ہندوستان کویوم جمہوریہ پر اوباما کی مبارکباد

واشنگٹن ؍ نئی دہلی ۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر براک اوباما نے آج ہندوستان کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ دونوں ممالک ’’ اس واقعی عالمی شراکت داری ‘‘ کے لئے عوام کی توقعات اور اُمنگوں کی تکمیل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو ہندوستان کے 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے پیام م

جنوبی سوڈان میں خونریزی رکنا چاہئے : ای یو

برسلز ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے مابین طے معاہدہ کا امریکہ نے خیر مقدم کیا ہے جبکہ یورپی یونین نے اصرار کیا ہے کہ اب اس افریقی ملک میں خونریزی بند ہونا چاہئے۔ یورپی یونین (ای یو) کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا ہے کہ فریقوں کو چاہئے کہ وہ نیک نیتی کے ساتھ اس فائر بندی معاہدہ پر فوراً عمل د

رین بیکسی کی ادویات پر امریکہ میں امتناع

واشنگٹن ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں خوراک اور ادویات کے نگران ادارے ’ایف ڈی اے‘ نے کہا ہے کہ کوالٹی کنٹرول ضوابط کی خلاف وزریوں کی وجہ سے ہندوستان کے سب سے بڑے دوا ساز ادارہ Ranbaxy کی سمندر پار تیار کردہ ادویات کی امریکہ میں درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کمپنی کے جس پلانٹ میں تیار کردہ ادویات کی امریکہ میں درآمد پر پابند

امریکہ میں جوہری نظام پر مامور فورس کی نظرثانی کا حکم

واشنگٹن ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے پورے جوہری نظام پر مامور فورس کی اعلیٰ سطح پر نظر ثانی کا حکم دے دیا۔ گزشتہ دنوں امریکی فضائیہ کے 34 میزائل لانچ افسران کی جانب سے امتحان میں نقل کرنے اور اس کے علاوہ دیگر کے منشیات استعمال کرنے کی شکایات ملی تھیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے حکام کے مطابق چک ہیگل نے پینٹاگون میں س

اسد کا عبوری حکومت میں کردار نہ ہو گا: الجربا

جنیوا، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ احمد الجربا نے ایک مرتبہ پھر ملک میں جاری خونریزی کے خاتمے اور عبوری حکومت کی تشکیل کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس میں بشارالاسد کو شامل نہ کیا جائے۔ الجربا نے یہ بات یہاں جنیوا میں رپورٹرز سے بات چیت کے دوران کہی ہے۔ جنیوا میں آج جمعہ کو شامی متحارب فریقین کئی دن تک جاری ر

2 فبروری کے تھائی چناؤ ملتوی کئے جاسکتے ہیں، عدالت کی رولنگ

بنکاک۔ 24 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک تھائی عدالت نے آج متفقہ طورپر رولنگ دی کہ 2 فبروری کے وسط مدتی چناؤ ملتوی کئے جاسکتے ہیں ، جس سے سیاسی بحران شدید ہوگیا ہے اور وزیراعظم ینگ لوک شینا واترا کو جھٹکہ لگا ، جن کا اصرار ہے کہ رائے دہی کی تاریخ نہ قابل تبدیل ہے ۔ دستوری عدالت نے تاہم یہ کہنے سے گریز کیا کہ شینا واترا کی نگران کار حکومت کی

ایران نیوکلیر ہتھیار نہیں چاہتا عالمی سرمایہ کاروں کو دعوت

ڈاؤس۔ /23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) ایران نے متنازعہ نیوکلیر پروگرام پر اندیشوں کو دور کرتے ہوئے عالمی سرمایہ کاروں کو اس ملک کے دورہ اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی خواہش کی ۔ مغربی ممالک کے ساتھ باہمی روابط استوار کرنے کی کوشش کے طور پر صدر ایران حسن روحانی نے آج دوستی اور پرامن بقائے باہم کا پیام پہونچایا ۔ انہوں نے