ترُک وزیراعظم کی ایران میں آمد

تہران 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی رجب طیب اردغان باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل بشمول شام پر ایرانی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے آج تہران پہونچ گئے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہاکہ اردغان ایران کے اعلیٰ ترین قائد آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔ صدر ایران حسن روحانی سے بھی ملاقات ہوگی۔ اُن کے دو روزہ دورۂ ای

امریکہ میں برفباری ، درجہ حرارت منفی34 ، پروازیں منسوخ

شکاگو/ ونسٹن ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے جنوبی علاقے آج تازہ برفباری کی وجہ سے بری طرح متاثر رہے اور اسکولس کو بند کردیا گیا جبکہ کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایمرجنسی عہدیداروں نے سڑکوں پر برف کی تہہ جم جانے کا انتباہ دیا۔ برفباری کی وجہ سے شمال مشرقی اور شمالی علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے اور بعض مقامات پر درجہ حر

شامی خانہ جنگی کے خاتمہ کیلئے اتحاد ضروری : روحانی

تہران ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل اور ان کی قیادت میں دورہ کنندہ وفد سے ملاقات کے دوران شامی خانہ جنگی کے خاتمہ کی کوششوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ کوفی عنان ایک وفد کے ساتھ تہران پہنچے، جس میں فن لینڈ کے سابق صدر مارتی اہتاساری، نوبل انعام یافتہ ڈسمنڈ ٹوٹو اور میکسیکو کے

بشار الاسدکا مستقبل امن مذاکرات میں حائل

جنیوا ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر بشار الاسد کی جگہ لینے کیلئے عبوری حکومت کے قیام کے کلیدی مسئلہ نے شامی امن مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت کو روکے رکھا ہے، جسے ایک مندوب نے ’’بہروں کی بات چیت‘‘ قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ثالثی نے دونوں فریقوں کی طرف سے برسرعام اشتعال انگیز ریمارکس پر مایوسی ظاہر کی جبکہ وہ مذاکرات کی میز پ

ملکہ برطانیہ کے اثاثے انحطاط پذیر

لندن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کوئین ایلزبتھ دوم کے گھرانے کا مالی موقف ’’تاریخی انحطاط‘‘ پر آگیا ہے جیسا کہ محض ایک ملین پاؤنڈز محفوظ مد میں باقی بچ گئے ہیں، جبکہ شاہی محلات ’’شکستہ‘‘ ہو رہے ہیں اور فوری مرمت و تزئین نو کے متقاضی ہیں۔ دی ٹیلی گراف نے بتایا کہ دارالعوام کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پایا کہ ملکہ کے مشیران اُن کے فینان

بعض سیاستدان خوفزدہ اور بزدل : بلاول بھٹو

لندن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کے کچھ سیاستدان خوفزدہ اور بزدل ہیں اور وہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے معاملے پر جان بوجھ کر قوم کو مغالطے میں ڈال رہے ہیں۔ ایک برطانوی نشریاتی ادارہ کو انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں میں سے کچھ طالبان کے

یوکرائن کے وزیراعظم مستعفی

کییف ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی خلفشار کی شکار یورپی مملکت یوکرائن کے وزیراعظم میکولا آزاروف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان ایسے وقت کیا ہے جب وہاں دو ماہ سے جاری بحران کے خاتمے کیلئے پارلیمان میں اصلاحات پر غور وخوض ہو رہا ہے۔ آزاروف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے ذاتی طور پر

قطر میں 2013 کے دوران 191 نیپالی ورکرس فوت

کٹھمنڈو ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی دولت سے مالامال خلیج عرب کی ایک ریاست قطر میں گذشتہ سال 2013ء کے دوران 200 نیپالی ورکرس ’’قلب پر حملے‘‘ کے سبب فوت ہوئے ہیں۔ متوفی نیپالیوں کی یہ تعداد بھی خلیجی مملکت میں مزدوروں اور محنت کشوں کی حالت زار بیان کرتی ہے کہ وہ کس طرح زندگی بسر کررہے ہیں۔ کوہ ہمالیہ کے دامن میں واقع خوبصورت لیکن ان

سردار پٹیل کو انگلش بار کو مدعو کئے جانے کی صدسالہ تقریب کا اہتمام

لندن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو لندن کے بار کو مدعو کئے جانے کے سو سال کی تکمیل کے موقع پر خصوصی یادگاری تختی کی رونمائی کی ہے۔ یو کے اٹارنی جنرل ڈومینک گریووکے ساتھ ہندوستانی ہائی کمشنر برائے سلطنت متحدہ رنجن متھائی کل شام مڈل ٹیمپل میں منعقدہ خصوصی ایونٹ میں شریک ہوئے ۔ مڈل ٹیمپل لندن کے چار ’اِن

چار پاکستانیوں کو منشیات اسمگلنگ پر سزا

واشنگٹن ، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پانچ افراد بشمول چار پاکستانی شہریوں کو 12 ماہ سے 23 ماہ تک کی مختلف میعادی جیل کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ محکمہ انصاف نے کہاکہ ایک امریکی عدالت نے ان ملزموں کو منشیات کی اسمگلنگ کی پاداش میں یہ سزائیں سنائی۔ چار پاکستانیوں کی شناخت خدا بلوچ بخش (47 سال ) ، سکندر علی ٹیپو (29 ) ، ہارون احمد تنولی (31)اور مستجاب

شام امن کانفرنس میں تعطل برقرار

جنیوا ؍ بیروت ۔ 27 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) شام امن مذاکرات میں آج انتہائی اہم موضوع اقتدار کی منتقلی پر تعطل برقرار رہا اور کسی طرح کی پیشرفت نہیں ہوسکی ۔ فریقین اپنے موقف پر ڈٹے رہے ، ذرائع نے بتایا کہ صدر بشارالاسد حکومت کی نمائندگی کررہے وفد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اُن اصولوں کی نشاندہی کی جس کا مقصد سرکاری اداروں کا تحفظ اور دہ

فرانسیسی صدر کی خاتون اول سے علحدگی

پیرس ؍ واشنگٹن ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے خاتونِ اوّل ویلیری ٹریئر وائلر سے علحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل ایک اداکارہ کے ساتھ ان کے ’معاشقے‘ کی خبریں عام تھیں جس کے بعد ٹریئر وائلر بیمار پڑ گئی تھیں۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے اولاند نے کہا ، ’’میں یہ بات بتانا چاہتا ہوں ک

ہندوستان انسانی حقوق کونسل کیلئے مکرر انتخاب کا خواہاں

اقوام متحدہ ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ادارہ کیلئے اس سال دوبارہ انتخاب چاہے گا اور طاقتور سلامتی کونسل کی عاجلانہ اصلاح کیلئے پُروزر مہم چلاتا رہے گا۔ کل ہندوستان کے 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ اشوک کمار مکرجی نے کہا کہ ہندوستان اپنے قومی مقاصد ا

سونیا گاندھی امریکی عدالت میں بیان نہیں دیں گی

نیویارک ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس پارٹی سونیا گاندھی اپنے خلاف ایک سکھ رائٹس گروپ کے دائر کردہ انسانی حقوق خلاف ورزی کے مقدمہ میں یہاں حلفیہ بیان نہیں دیں گی، اُن کے اٹارنی نے یہ بات کہی۔ سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) کے مطالبہ پر جواب دیتے ہوئے سونیا گاندھی کے اٹارنی روی بترا نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ وہ اس کیس

افغانستان میں بم دھماکہ 6 شہری ہلاک

کابل ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک جنوبی علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے چھ شہری ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق صوبہ ہلمند میں اتوار کی شام اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد ایک ٹیکسی میں سوار تھے، جو دیسی ساختہ بم کی زد میں آ گئی۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے بقول اس حملے میں 13 افراد زخمی

چین میں برڈ فلو سے 12 افراد فوت

بیجنگ۔27 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی چین میں رواں مہینہ کے دوران برڈ فلو وباء سے کم سے کم 12 افراد فوت ہوگئے ۔ صوبہ ژیجیانگ میں 6 جنوری تا 26 جنوری گزشتہ 18 دن کے دوران اس وباء سے اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارہ زنہوا نے خبر دی ہے کہ اس وباء سے متاثر 49 مریضوں میں 12 فوت ہوگئے ۔ ایک مریض پوری طرح شفایاب ہوگیا ہے ، مابا

القاعدہ کیخلاف جنگ میں عراق کیساتھ ہیں : بائیڈن

واشنگٹن ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت القاعدہ کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ ہے اور بغداد کی یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق بائیڈن نے یہ بات عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے ساتھ اتوار کو ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی۔ عراق کے مختلف حصوں میں القاعدہ سے تع