امریکہ کی کئی ریاستوں میں برفباری

واشنگٹن، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی کئی ریاستوں کو مسلسل برفانی موسم کا سامنا ہے، نیویارک میں ایک بار پھر برف باری ہوئی جبکہ آج ایک اور برفانی طوفان کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک اور فلاڈیلفیا میں 8 انچ سے زائد برف پڑی جس کے باعث تعلیمی اداروں کو بند اور ہزاروں پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ حکام کے مطابق منگل کی را

ہٹلر کے دور میں یہودیوں پر مظالم، ایران کے موقف میں تبدیلی

تہران ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے ہولو کاسٹ کے بارے میں اپنے دیرینہ موقف کو تبدیل کر تے ہوئے جنگ عظیم دوم کے دوران نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کی قتل و غارت کو عملا تسلیم کر لیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں۔ اس امر کا اظہار ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے میونخ میں بین الاقوامی سلامتی کے مو ضوع پر ہونے والی

قتل کے ڈر سے قذافی نے پلاسٹک سرجری کرائی تھی ، ڈاکٹر کا انکشاف

لندن ، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی اپنی مجموعہ اضداد شخصیت کے باعث مرنے کے بعد بھی خبروں کی دنیا میں کسی نہ کسی شکل میں زندہ ہیں۔ ان کی جنسی ہوس پر مبنی خبروں کے درمیان یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے مخالفین کے ہاتھوں قتل ہونے کے خوف سے اپنے چہرے کی سرجری کرائی اور سرکے نئے بال لگوائے تھے۔

بغداد میںکار بم دھماکے : 23 افراد ہلاک

بغداد 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بغداد اور اطراف کے علاقوں میں تازہ کار بم دھماکوں کے واقعات میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ محمودیہ ٹاؤن میں ایک کار بم ایک قمامی کونسل کی عمارت کے قریب پھٹ پڑا جس کے بعد قریبی مارکٹ میں ایک دھماکہ ہوا ۔ کہا گیا ہے کہ اس دھماکہ میں 9 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے ع

تیونس کے ساتھ مستحکم تعلقات کی خواہش

تیونس ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے تیونس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس نئے جمہوری ملک میں انتخابی عمل کو مؤثر بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی سربراہی کے بشمول ممکنہ تعاون کی پیشکش کی۔ وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ ’’میں اس موقع پر تیونس کے عوام اور حکومت کو کامیاب

آسٹریلیا کے سوئمنگ پول میں ہندوستانی جوڑا زخمی

ملبورن ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں آئی ٹی کے دو ہندوستانی طالب علم ایک عجیب و غریب واقعہ میں بری طرح زخمی ہوگئے جب وہ ایک پبلک سوئمنگ پول میں تیراکی کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پانی میں چھلانگ لگانے کے دوران اس جوڑے کے سر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ وکٹوریہ پولیس نے کہا کہ 23 سالہ ہندوستانی خاتون نے اپنے 22 سالہ ہندوستانی بوائ

فلسطین سے امن مذاکرات میں ناکامی کے خلاف اسرائیل کو امریکی کی دھمکی

یروشلم ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں امریکہ کی اپنے خلاف بائیکاٹ کی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے کسی بھی قسم کا دبائو اور دھمکی برداشت نہیں کی جائے گی۔ امریکی وزارت خارجہ کا میونخ

مسئلہ ایران پر سفارتکاری کو موقع دیا جائے : ہلاری

واشنگٹن، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن نے ایران پر نئی پابندیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ سفارت کاری کو موقع دیا جائے۔ 2016 ء کے صدارتی انتخاب کی متوقع امیدوار نے اس سلسلے میں ڈیموکریٹ سینیٹرکارل لیون کو ایک خط میں کہا کہ ’’ سنجیدہ مذاکرات چل رہے ہیں، اس لئے کسی مستقل حل کیلئے ہمیں ہر ممکن

شام میں لاکھوں افراد مناسب خوراک سے محروم

کینبرا ، 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی چیف اگزیکیٹو ارتھرین کزن نے شامی عوام کیلئے خوراک کی فراہمی سے متعلق مسائل کا معاملہ اٹھایا۔ وہ کل آسٹریلیائی دارالحکومت کینبرا میں تھیں، جہاں انھوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج شام کے اندر موجود 6.5 ملین افراد تک خوراک پہنچانا ہے۔ مزید قریب دو ملین افراد شام سے نقل مک

وٹامن سی اور ای کا زائد استعمال ہمیشہ فائدہ مند نہیں ہوتا !

لندن ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ناروین اسکول آف اسپورٹس سائنس کے ڈاکٹر گورن پالین کی نئی تحقیق کے مطابق وٹامن سی اور ای کے زائد استعمال کرنے والوں کو ہوشیار ہوجانا چاہئے کیونکہ ان وٹامنس کی مقدار والی اشیاء کا زائد استعمال کھلاڑیوں کی جانب سے کیا جاتا ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے ان کے رگ پٹھے مزید توانا ہوں گے جبکہ نئی تحق

وزرائے خارجہ امریکہ و ایران کی ملاقات

میونخ ۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ امریکہ جان کیری نے جرمنی میں ایک صیانتی کانفرنس کے موقع پر علیحدہ طور پر ملاقات کی جبکہ تہران کے نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں مذاکرات کا آئندہ مرحلہ عنقریب شروع ہونے والا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان جین ساکی نے کہا کہ جان کیری نے میونخ میں آج صبح محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔ فوری طور پر بات چیت

جنوبی تھائی لینڈ میں حملہ ، 4 افراد ہلاک

بنکاک۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام)تھائی لینڈ کے انتہائی جنوبی تشدد سے متاثرہ علاقہ میں پولیس اسٹیشن کے قیام کی کوشش پر شورش پسندوں نے گھات لگاکر حملہ کیا جس میں 3 فوجی اور ایک سرکاری عہدیدار ہلاک ہوگئے۔ سرکاری خبر کے بموجب یہ چاروں ہلاکتوں کل رات دیر گئے پیش آئیں جبکہ ان کی گاڑی پر ایک لب سڑک بم دھماکے سے حملہ کیا گیا اور بعدازاں عسکریت پ

تھائی لینڈکے متنازعہ انتخابات میں رائے دہی مکمل

بنکاک۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے بائیکاٹ اور مخالف حکومت مظاہروں کے درمیان آج پارلیمانی انتخابات کی رائے دہی ہوئی ۔رائے دہی مقامی وقت کے مطابق 8 بجے صبح شروع ہوئی اور 3 بجے سہ پہر تک جاری رہی۔مخالف حکومت مظاہروں کا سلسلہ انتخابات کے دن بھی جاری تھا ۔ سخت صیانتی انتظامات کئے گئے تھے۔ مظاہروں کی وجہ سے م

اٹلی میں شدید بارش ، عوام کو مشکل

روم ۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی میں شدید بارشوں کے بعد گلیوں اور سڑکوں میں جمع ہونے والے پانی کو نکالنے کا کام جاری ہے۔گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے باعث دارالحکومت روم کے شمالی علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ تقریبا 200 گھر اور دیگر تعمیرات زیرآب آگئے تھے۔ بچاؤ کارکن اور شہری پانی کے اخراج کا کام کررہے ہیں۔ دریائے ٹائبر م

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑنے سے 11 افراد ہلاک

کارو ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : انڈونیشیاء کے کوہ سینا بنگ میں حالیہ عرصہ کے سب سے بڑے آتش فشاں پھٹ پڑنے کے واقعہ میں آج کم سے کم 11 افراد ہلاک ہوگئے جن میں چار اسکولی بچے بھی شامل ہیں ۔ آتش فشاں پھٹنے کے بعد دور دور تک راکھ کے بادل دیکھے گئے ۔

تھائی لینڈ میں رائے دہی کے دوران دھماکے اور تصادم

بنکاک ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تھائی لینڈ میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے لیے رائے دہی کے موقع پر دارالحکومت بنکاک میں حکومت کے حامیوں اور اپوزیشن کارکنوں کے درمیان تصادم ، فائرنگ کے تبادلے اور دھماکوں کے نتیجہ میں کم سے کم سات افراد زخمی ہوگئے ۔ رائے دہی کے موقع پر 200,000 سیکوریٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔ جس کے باوجود پس

کھوبر گاڑے کو سفارتی تحفظ نہیں : امریکہ

نیویارک ۔ یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے عدالت میں داخل کی گئی دستاویزات میں یہ وضاحت کی ہے کہ ہندوستانی سفارت کار دیویانی کھوبر گاڑے کو ویزا دھوکہ دہی اور جھوٹے بیانات کی پاداش میں فوجداری میں سفارتی تحفظ حاصل نہیں تھا۔ مذکورہ ڈکلیریشن پر 29 جنوری کی تاریخ درج ہے اور اس پر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قانونی مشیر اسٹیفن ک

فلپین میں مسلم باغیوں کے بم دھماکہ میں 6 زخمی

ونیلا ۔ یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے جنوب میں گھر میں تیار کئے گئے ایک بم دھماکہ میں جو مسلم باغیوں نے حملہ کے لئے استعمال کیا تھا، اُس میں 6 افراد زخمی ہوگئے جن میں ٹیلی ویژن کے دو صحافی بھی شامل ہیں، فوج کے بیان کے مطابق دھماکہ ایک ایسے مقام پر کیا گیا جہاں سرکاری افواج مسلم شورش پسندوں سے نبرد آزما ہے۔ یہ مسلم شورش پسند وہی

برطانیہ میں دینی مدارس کا کردار قابل ستائش

برمنگھم ۔ یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سجادہ نشین دربار عیدگاہ شریف پیر نقیب الرحمن نے کہاکہ یورپ کی سرزمین پر میلاد مصطفی ﷺ منانے سے اسلام کی اصل روح اور تصور پیش ہورہا ہے۔ برطانیہ میں قائم دینی مدارس کا کردار فروغ اسلام اور اُمت مسلمہ کی فلاح و بہبود کیلئے قابل ستائش ہے۔ قادریہ ٹرسٹ کے علمی منصوبوں کی آبیاری سے ہی اپنی آنے والی نس

اسرائیل پر مصری جہادی گروپ کا راکٹ حملہ

قاہرہ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ایک جہادی گروپ نے آج دعویٰ کیا کہ اس نے بحر احمر کے تفریحی مقام ایلات پر راکٹ حملہ کیا جس کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے روک دیا۔ گزشتہ پندرہ دن کے دوران یہ دوسرا حملہ تھا۔ القاعدہ سے متاثر انصار بیت المقدس گروپ نے جو مصر کے شورش زدہ جزیرہ نما سینائی تک محدود ہے، مزید حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔