دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہند۔امریکہ قریبی حریف

واشنگٹن ۔ 8 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وائیٹ ہاؤس کی ایک اعلیٰ سطحی مشیر جو اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ ہندوستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات ہمیشہ کی طرح خوشگوار رہیں ، نے کہا کہ دونوں ہی ممالک کو ایک بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ سفارت کار دیویانی کھوبر گاڑے کے معاملہ پر مستقبل کا لائحہ عمل تیار نہیں کرنا ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 12 ڈسمبر

دیویانی کیخلاف فردِ جرم سے دستبرداری پر اصرار

نیویارک۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سفارتی عہدیدار دیویانی کھوبر گاڑے نے اپنے خلاف دائر کردہ ویزا دھوکہ دہی کے مقدمہ کو اس بنیاد پر خارج کرنے کی درخواست کی ہے کہ ان کے خلاف اس روز فردِ جرم عائد کیا گیا جب امریکہ نے انہیں مکمل سفارتی استثنیٰ دیا تھا اور اس کی رو سے ان پر امریکی فوجداری قانون کے دائرہ کار کا اطلاق نہیں ہوسکتا تھا

لندن میں زیر زمین ٹرین سرویس بحال

لندن۔ 8 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹکٹ آفس کی بندش کے خلاف 48 گھنٹے کی ہڑتال کے بعد لندن انڈر گرائونڈ سروسز معمول پر آنا شروع ہوگئی ہیں جبکہ ہڑتال کاسبب بننے والے سنگین تنازع کوطے کرنے کیلئے دوبارہ مذاکرات شروع کئے جارہے ہیں،آر ایم ٹی اور ٹی ایس ایس اے یونینوں کے ارکان کاواک آئوٹ گزشتہ رات 9 بجے ختم ہوگیاتھا لیکن اگر مذاکرات میں کو

ٹوکیو میں شدید برفباری ، فضائی و ٹرین خدمات متاثر

ٹوکیو ۔ 8 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے دارالخلافہ ٹوکیو اور دیگر شہروں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سب سے زیادہ اثر طیاروں کی آمد و رفت پر ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں ٹرین خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے شدید برفانی طوفان کا انتباہ دیا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق برفباری کی وجہ سے دو ہلاک اور 89اف

جنوب مغربی برطانیہ میں سیلاب، 140 گھروں کا تخلیہ

لندن ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی برطانیہ میں سیلاب کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے جہاں سے 140 گھروں کا تخلیہ کردیا گیا ہے۔ اس دوران سرکاری ادارہ کے سربراہ کو متاثرہ مقام کے پہلے دورہ کے موقع پر عوام کی شدید برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان علاقوں میں گذشتہ 5 ہفتوں سے سیلاب کی صورتحال ابتر ہے اور برطانیہ کے کئی حصوں میں مزید موسلادھا

لشکر جھانگوی کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا گیا

واشنگٹن 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے لشکر جھانگوی کے معاون بانی ملک اسحاق کو جو پاکستان کی شیعہ اقلیت کے کئی ارکان کی ہلاکت کے ملزم ہیں، عالمی دہشت گرد قرار دیا۔ عالمی دہشت گرد قرار دینے کے نتائج میں امریکی شہریوں پر اسحاق کے ساتھ کوئی لین دین کرنے پر امتناع ، اُن کی جائیداد اور مفادات کو جو امریکہ میں موجود ہے، منجمد کردینا او

بینکوں کے قیام کیلئے ہند۔ پاک مذاکرات

اسلام آباد 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کی مرکزی بینکوں کی کراچی اور ممبئی میں شاخیں کھولنے کی بات چیت آخری مرحلہ میں پہونچ گئی ہے۔ باہمی تجارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر یہ بات چیت جاری ہے۔ ہندوستانی سفیر ٹی سی اے راگھون نے انکشاف کیاکہ بینکوں کی شاخیں کھولنے کی بات چیت آخری مرحلہ می

سری لنکا میں انسانی حقوق مسئلہ کی تحقیقات رکن ممالک پر منحصر

کولمبو 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے رکن ممالک فیصلہ کریں گے کہ کیا سری لنکا میں مبینہ جنگی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کروائی جاسکتی ہیں، جبکہ ملک میں نسلی منافرت کی بنیاد پر جھڑپیں جاری تھیں۔ اقوام متحدہ کے کارگذار نائب ترجمان فرحان حق نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل امکان ہے ک

ویزامسئلہ پر امریکہ کو ہندوستان کا انتباہ

واشنگٹن 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے ویزا قوانین کو سخت کردیئے جانے سے پیدا ہونے والی سنگینیوں کے خلاف امریکہ کو انتباہ دیا ہے۔ایمیگریشن قوانین میں تبدیلی لاتے ہوئے ہائی ٹیک فرمس کیلئے قواعد و ضوابط سخت بنادیئے گئے ہیں۔ ہندوستانی سفیر سبرامنیم جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کے ماہرین اور پروفیشنل کیلئے بعض عارضی ویزا کی اجرا

مسلمان قرآن کے بعض حصوں سے لاتعلقی ظاہر کریں : گیرارڈ بیٹن

لندن، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی سیاسی جماعت یو کے انڈیپنڈنٹ پارٹی نے برطانیہ میں مقیم مسلمانوں سے اپنا یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ وہ قرآن پاک کے بعض حصوں سے اظہار لاتعلقی کریں۔ برطانوی پارٹی کے لیڈر نے مسلمانوں سے اس لاتعلقی کے اعلان پر دستخط کرنے کیلئے بھی کہا ہے۔ گیرارڈ بیٹن نے اس سے پہلے یہ مطالبہ 2006 ء میں کیا تھا، جسے اس نے ا

طالبان سے مذاکرات کے پیش نظر امریکی ڈرون حملے محدود

واشنگٹن ، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام کے مطابق اوباما انتظامیہ نے پاکستان کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوران ڈرون حملے روکنے کی درخواست کے بعد پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملوں کو بہت حد تک محدود کر دیا ہے۔ اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے پاکستان کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک امریکی عہدہ دار کے حوالے سے بتایا کہ ’’ان

امریکی انٹلیجنس چیف ڈرون حملے محدود کرنے پر برہم

واشنگٹن ، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی انٹلیجنس ادارہ کے سربراہ نے ڈرون حملوں کو محدود کرنے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے امریکی شہری اور افواج دونوں غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ ایوان نمائندگان کی انٹلیجنس کمیٹی امریکہ کو درپیش خطرات کے حوالے سے دفاعی اور انٹلیجنس اداروں کے سربراہوں کے بیانات ریکارڈ کررہی ہ

دمشق حکومت امن مذاکرات میں شریک ہو گی : ماسکو

ماسکو ، 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روسی حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ شامی حکومت کا وفد جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کرے گا۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور شامی اپوزیشن رہنما احمد الجربا کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد یہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ شام میں فعال اعتدال پسند باغیوں کے نمائندے 10 ف

نیویارک کے پبلک اسکول کو عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلات

نیویارک ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے میئر ڈی پلالیو نے کہا کہ آئندہ سال سے اسکولوں کو عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیل ہوگی ۔ مسلمانوں کی ان دو عیدوں کے موقع پر نیویارک کے اسکولوں کو تعطیل دی جائے گی ۔ البتہ انہوں نے دیوالی کے موقع یہ تعطیل دینے سے گریز کیا ہے ۔ اسکول کے کیلنڈروں پر آئندہ سے مسلمانوں کی دو عیدین پر تعطیل تحریر

تیونس کے عبوری وزیر اعظم کو اوباما کی مبارکباد ، دورہ کی دعوت

تیونس ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے تیونس کے عبوری وزیر اعظم مہدی جمعہ کو دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے۔ اس سے پہلے اوباما نے عبوری وزیر اعظم کو آئین کی منظوری اور نئی کابینہ کی تشکیل پر مبارکباد دی۔ صدر اوباما نے مہدی جمعہ کو فون پر ان تمام تیونسی سیاسی جماعتوں کو جمہوری حوالے سے 2011 سے حاصل ہونے والی کامیابیوں میں

صدر کرزئی کے طالبان کیساتھ خفیہ روابط کا انکشاف

کابل، 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدر حامد کرزئی نے ملک میں جاری جنگ کے خاتمے اور قیام امن کیلئے طالبان سے خفیہ روابط شروع کر دئیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق افغان اور مغربی حکام نے کہاہے کہ صدر کرزئی امریکہ اور مغربی اتحادیوں کی مداخلت کے بغیر طالبان کیساتھ امن معاہدے کی خواہاں ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے طالبان کیسا