ژنجیانگ کے اسلامی عسکریت پسند حقیقی خطرہ : چین

بیجنگ ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج کہا کہ اسلامی عسکریت پسند جو اس کے شورش زدہ صوبہ میں سرگرم ہیں، ’’فی الواقعی خطرہ‘‘ ہیں اور ’’متعلقہ‘‘ ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون میں شدت پیدا کرنے کا عزم کیا۔ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) جو ایک القاعدہ کی سرپرستی والا گروپ ہے، چین سے مسلم اکثریتی ایغور ژنجیانگ خ

ایتھوپین ائیر لائن فلائٹ کے مسافر و عملہ محفوظ

جنیوا ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سوئس حکام نے ایتھوپین ایئر لائن کے طیارے کے ہائی جیکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ طیارہ اٹلی کے دارالحکومت روم جا رہا تھا اور اسے زبردستی جنیوا کے ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔ سوئس پولیس کے مطابق آج جب ایتھوپین ایئرلائن کی روم جانے والی فلائٹ ET702 کا رُخ جنیوا ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تو اس وق

یوکرین کے دارالحکومت میں آج تازہ احتجاج کی تیاری

کیف۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین نے کیف میں آج تازہ احتجاج کی تیاریاں شروع کردی ہیں جب کہ توقع ہے کہ وہ دارالحکومت کے سٹی ہال سے جلد ہی اپنا قبضہ برخاست کردیں گے۔ کیف کے آزادی چوک میں یہ 11 واں احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ احتجاجیوں نے سب سے پہلے گزشتہ نومبر میں صدر وکٹر یانوکووچ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جب ک

برطانیہ میں آندھی اور سیلاب 4 افراد ہلاک، درجنوں افراد زخمی

لندن۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ برطانیہ میں آندھی اور سیلاب سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ حادثات میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں کو آج شب سے کل تک برفباری کا سامنا ہے۔ جنوب مغربی انگلینڈ کے کئی علاقے تاحال سیلاب کی زد میں ہیں۔ ہیمل ہیمسٹیڈ علاقہ میں اچانک 35فٹ کا گڑھا پیدا ہو

جاپان میں برف کا طوفان، 12 افراد ہلاک‘ پروازیں منسوخ

ٹوکیو۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ برف کا شدید طوفان جاپان میں ملک گیر سطح پر 12 افراد کی ہلاکت اور 1650 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی وجہ بنا۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب شدید موسمی حالات کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ 100 سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کل سے ٹرین خدمات بھی بُری طرح متاثر ہوئیں۔ 800 کاریں پہاڑی ش

جنیوا امن مذاکرات بری طرح ناکام

جنیوا ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شام نے آج جنیوا مذاکرات کی ناکامی پر معذرت خواہی کی ، واضح رہے کہ امن مذاکرات کسی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگئے اور تیسرے دور کے لیے کسی تاریخ یا وقت کا تعین نہیں کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے ثالثی لخدر براہیمی نے جنیوا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی ناکامی کا اعلان ک

امریکہ کا شام پر دباو ڈالنے کے مزید طریقوں پر غور : اوباما

واشنگٹن۔ ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ نے بشارالاسد حکومت پر زیادہ دباؤ کے طریقوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ امریکی صدر نے اس تعلق سے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میں کہا ، ’’ ہم توقع نہیں کرتے کہ یہ مسئلہ مختصر مدت میں اور اچانک حل ہو جائے گا، اس لیے ایسے کچھ اقدامات کئے جارہے ہیں جو انسانی بن

ہند نژاد باپ ، بیٹے کی گرفتاری برطانوی سیاست میں بھونچال

لندن ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : برطانیہ میں ہند نژاد بزنسمین سدھیر چودھری اور ان کے بیٹے بھانو کو فضائی و خلائی اور دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والے سرکردہ ادارہ رولس رائیس میں رشوت ستانی کے الزامات کی تحقیقات کے ضمن میں گرفتار کرلیا گیا ۔ جس کے ساتھ ہی برطانوی اقتدار کی راہداریاں دہل گئی ہیں ۔ ارب پتی بزنسمین سدھیر چودھری اور ان

امریکہ میں برفانی طوفان کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک

واشنگٹن ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں تازہ برفانی طوفان کے نتیجے میں کم ازکم اکیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز حکام نے بتایا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ بحراوقیانوس کے ساحلی علاقوں سے ہوتا ہوا یہ طوفان اب ملک کے شمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس قدرتی آفت سے زیادہ تر تباہی جارجیا اور جنوبی

چین میں 11 مسلم عسکریت پسند ہلاک

بیجنگ ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گیارہ ’’دہشت گردوں ‘‘ کو پولیس نے آج چین کے شورش زدہ صوبہ زن جیانگ میں اسلامی عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک خودکش حملے کے دوران گولی مارکر ہلاک کردیا جبکہ یہ واقعہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے یہاں دورہ کے موقع پر پیش آیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق دہشت گردوں نے جو موٹر بائیکس اور کاروں

انڈونیشیاء میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا 3 افراد ہلاک، ایک لاکھ افراد کا تخلیہ

بلیتر ۔ 14 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ کم از کم 3 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ہے ۔ تین بین الاقوامی ہوائی اڈے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ آتش فشاں سُرخ گرم راکھ اور پتھر اُگل رہا ہے۔ انخلاء کا انتباہ ماؤنٹ کیلود پر ی

امریکہ میں برف کا مہلک طوفان ، معمولات زندگی منجمد

واشنگٹن 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مہلک برف کا طوفان بیسیوں افراد کے لئے پریشانی کی وجہ بن گیا کیونکہ سڑکوں پر برف جمع ہوجانے کی وجہ سے نقل و حرکت بند ہوگئی اور لوگ جہاں تھے وہیں پھنس کر رہ گئے۔ امریکہ کے سینکڑوں گھرانے برقی سربراہی سے محروم ہوگئے جو پہلے ہی سے سردی کی شدت کی وجہ سے پریشان تھے۔ امریکی عوام ابھی قدرت کے گزشتہ قہر کے ا

صدر مصر کی روس کے ساتھ اسلحہ کے معاہدہ پر بات چیت

ماسکو 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر عبدالفتح السیسی نے آج روسی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی تاکہ دو ارب امریکی ڈالر مالیتی اسلحہ کے معاہدہ کو قطعیت دی جاسکے۔ یہ معاہدہ مصر کے قدیم حلیف امریکہ کے امدادی معاہدہ کی جگہ لے گا۔ صدر مصر السیسی کل ماسکو پہونچ گئے۔ اُن کے ہمراہ وزیر خارجہ مصر نبیل فہمی بھی ہیں۔ اُنھوں نے مبینہ طور پر اپن

نئے طوفان کے بعد برطانیہ برقی سربراہی کے انقطاع سے پریشان

لندن ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سمندری طوفان کے نتیجہ میں تیز رفتار آندھی سے لاکھوں برطانوی شہری آج برقی سربراہی منقطع ہونے سے پریشانی کا شکار ہوئے۔ ایک شخص کی ہلاکت بھی واقع ہوگئی۔ ڈھائی سو سال کے بعد اتنا مرطوب موسم سرما تباہ کن سیلاب کے نتیجہ میں دیکھا جارہا ہے۔ قریباً 80 ہزار گھرانے برقی سربراہی کے انقطاع سے متاثر ہیں۔ ویلس کا عل

حلب پر فضائی حملے ، 51 ہلاک

بیروت۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ِ شام کے فضائی حملوں اور شلباری میں جو اپوزیشن کے زیرقبضہ شہر حلب پر کئے گئے تھے، کم از کم 51 افراد بشمول 13 باغی ایک ہی دن میں ہلاک ہوگئے، جبکہ انسانی حقوق کارکنوں نے کہا کہ بین الاقوامی ثالث امن مذاکرات کیلئے کوشاں ہیں جو جنیوا میں مقرر ہیں۔ بحرین میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم شامی رصد گاہ نے کہا ک

سوڈان ۔ باغی امن مذاکرات کا آغاز

خرطوم 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج سوڈان اور باغیوں دونوں پر زور دیا کہ ایک سال میں پہلی بار امن مذاکرات ہورہے ہیں تاکہ فوری طور پر جنگ بندی نافذ کی جاسکے۔ امداد 10 لاکھ سے زیادہ بے قصور شہریوں تک پہونچ سکے۔ حکومت سوڈان اور باغیوں کی عوامی نجات دہندہ تحریک کے امن مذاکرات قبل ازیں حبش کے دارالحکومت ادیس ابابا میں منعقد ک

برطانیہ میں سیلاب، کیمرون کا مشرق وسطی کا دورہ منسوخ

لندن۔12 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملک میں سیلاب کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر مشرق وسطی کا پہلا دورہ ملتوی کر دیا ہے اور ملک میں سیلاب سے نمٹنے کو اہم ترین فریضہ قرار دیتے ہوئے بچاؤ کاموںکیلئے فوج کی خدمات لینے کا اشارہ دیا ہے۔ سات ہفتے قبل جنوب مشرقی انگلینڈ کو متاثر کرنے والا سیلاب اب لندن کی طرف