دنیا
یہودی آباد کاری پر جرمن چانسلر کے شدید تحفظات
تل ابیب۔ 26 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جرمن چانسلر میرکل نے اسرائیل کی طرف سے متنازعہ علاقوں میں جاری یہودی آبادی کاری کے عمل پر ’سخت تحفظات ‘کا اظہار کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے مابین ایران کے جوہری پروگرام پر جاری عالمی مذاکرات پر بھی اختلافات دیکھے گئے ہیں۔ اسرائیل اور جرمنی کی کابینہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد منگل کو جرمن چانسلر ان
پاکستان میں فوج کو اقتدار سنبھالنے ایم کیو ایم کا مشورہ
لندن ۔ 25 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سربراہ الطاف حسین نے پاکستانی فوج سے خواہش کی ہے کہ اگر حکومت اپنی روش تبدیل نہ کرے تو وہ اقتدار پر قابض ہوجائے۔ انہوں نے لندن سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بچانے اور جمہوریت کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک میں ڈکٹیٹر شپ کی دعوت
برما میں اقلیتی روہنگیا مسلمان ’امتیازی پالیسیوں‘ کا شکار: رپورٹ
بنکاک ۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے کہا ہے کہ برما میں حکام روہنگیا مسلمانوں کے خلاف امتیازی قوانین نافذ کر کے انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ہزاروں روہنگیا مسلمان اس ملک سے پہلے ہی نقل مکانی کر چکے ہیں۔منگل کو فورٹی فائی رائٹس نامی گروپ کے مطابق حکومت کی متعدد افشا ہونے والی دستاویزات سے شمالی
سابقہ ایل ٹی ٹی ای گڑھ میں اجتماعی قبر سے 80 لاشیں برآمد
کولمبو ۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سری لنکا میں سابقہ ایل ٹی ٹی ای گڑھ میں ایک اجتماعی قبر سے 80 انسانی باقیات نکالی گئی ہیں جس سے اس قیاس آرائی کو تقویت مل رہی ہے کہ یہ لاشیں ٹامل شہریوں کی ہیں جو باغیوں کے ساتھ جنگ کے دوران غائب ہوگئے تھے ۔ ایک جوڈیشیل میڈیکل آفیسر دھننجے ویدیا رتنے نے کہا کہ ہم نے 80 لاشیں جمع کی ہیں اور انھیں محفوظ ک
نائجیریا کے اسکول پر بوکوحرام کا حملہ، 43 طلبہ ہلاک
کانو ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا میں مشتبہ بوکوحرام اسلام پسندوں نے آج 43 افراد کو ہلاک کردیا جب انہوں نے گڑبڑ زدہ شمال مشرقی علاقہ کے ایک اسکول پر حملہ کردیا۔ اس وقت ثانوی اسکول کے طلبہ گہری نیند میں تھے۔ طلبہ کے قتل عام کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ صوبہ یوب کے علاقہ بونی یادی میں واقع وفاقی سرکاری کالج پر رات میں 2 بجے حملہ کیا گ
مسجد اقصی: اسرائیلی پولیس کا مسلمانوں پر گرینیڈز سے حملہ
یروشلم۔ 25 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی میں مسلمانوں پر گرینیڈز سے حملے کئے ہیں، ان حملوں کا ہدف منگل کی صبح مسجد کے صحن میں جمع ہونے والے مسلمان تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کے ترجمان کے مطابق مسلمانوں نے بھی جواباً پولیس پر پتھراؤ کیا ہے۔ واضح رہے یہ تصادم ایسے دن سامنے آیا ہے جب منگل کی شام اسرائیلی پارل
برطانیہ میں انسداد دہشت گردی دھاوے، چار گرفتار
لندن ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) گوانتاناموبے قیدخانے کا ایک پاکستانی نژاد سابق قیدی بھی ان چار مشتبہ افراد میں شامل ہے جس کو آج برطانیہ میں شام سے متعلق دہشت گردی کے جرائم کے شبہ کے تحت کئے گئے دھاوؤں کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ معظم بیگ کو فبروری 2002ء کے دوران پاکستان دارالحکومت میں گرفتاری کے بعد امریکی حکومت نے تین سال تک قید میں رک
حزب اللہ ٹھکانوں پر اسرائیلی فضائی حملے
بیروت۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان اور شام کی سرحد پر واقع شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی رات لبنان کی وادی بقاع میں اسرائیلی بمباری کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور حزب اللہ کے متعدد کارکنوں کی ہلاکت کی اطلاع ہ
ہندوستان امریکی اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار بن گیا
لندن ۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا، نئی دہلی حکومت نے گذشتہ سال امریکہ سے 1.9 ارب ڈالر کا فوجی سازوسامان خریدا۔ برطانوی اخبار’’فینانشل ٹائمز‘‘ کے مطابق امریکی اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار اب ہندوستان ہے۔ اخبار نے برطانوی دفاعی میگزین جینزآئی ایچ ایس کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ک
امریکی فوج کی تعداد کو کم کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن ۔ 25 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے وزیر دفاع چک ہیگل نے ملک کی فوج کی تعداد میں کمی کا منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت فوج کی تعداد کو دوسری جنگ عظیم سے پہلے کی تعداد پر لایا جائے گا۔ وزیر دفاع نے دفاعی بجٹ کے خدوخال بیان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ برسرخدمت فوجیوں کی تعداد کو پانچ لاکھ 20 ہزار سے کم کر کے چار لاکھ 40 ہزار سے لے کر ساڑ
جولی کی لبنان میں شامی پناہ گزینوں سے ملاقات
بیروت، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کی سوپر سٹار انجلینا جولی نے لبنان میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے لبنان کے صوبہ بیکا میں قائم کیمپوں کا دورہ اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کیلئے ہائی کمشنر ہونے کے ناطے کیا ہے۔ تاہم جولی اس دورے کے دوران پاپا رازیوں سے بچی رہیں۔ جولی کے اس دورے کی میڈیا کوریج مشکل سے ہی ہو
اقوام متحدہ سے شام کی خودمختاری کے احترام کا مطالبہ
دمشق ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسانی امداد تک رسائی سے متعلق قرارداد پر عمل درآمد کیلئے تعاون کو تیار ہے لیکن اس کیلئے یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ مملکت کی خودمختاری کا احترام کرے۔ شامی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر2139 کے نفاذ کیلئ
امریکہ میں پولیو سے ملتے جلتے وائرس کا حملہ
فلیڈیلفیا ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ کیلیفورنیا میں پولیو سے ملتی جلتی ایک بیماری پھیل رہی ہے اور اب تک کم سے کم 20 افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ امریکن اکیڈمی آف نیورولوجی کے ایک اجلاس میں بتایا گیا کہ متاثرہ مریضوں کے دونوں بازو اور دونوں ٹانگیں مفلوج ہوئی ہیں اور یہ علاج سے بھی بہتر نہیں ہو رہ
یوکرین کے معزول صدر کیخلاف گرفتاری کا وارنٹ
کیئف ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین نے آج معزول صدر وکٹر یانوکووچ کیلئے احتجاجیوں کے ’’قتل عام‘‘ پر گرفتاری وارنٹ جاری کیا اور مغربی امداد میں 35 بلین امریکی ڈالر کیلئے اپیل کی تاکہ بحران زدہ اس ملک کو معاشی بکھراؤ کے دہانے سے بحال کیا جاسکے۔ سابق سویت قوم کی نئی مغربی جھکاؤ والی ٹیم … جسے پارلیمنٹ نے افراتفری سے بھرے اواخر ہفت
برطانوی ویزا فیس میں اضافہ زیرغور
لندن ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے اپنے بجٹ میں 50 ملین پاونڈ کے کمی کو پورا کرنے کیلئے ویزا فیس میں غیرمعمولی اضافہ کا منصوبہ بنایا ہے جس سے ہندوستان جیسے کئی ملکوں کے طلبہ اور تاجرین کو اس ملک کے سفر کیلئے راغب کرنے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کوششوں کو دھکا لگ سکتا ہے۔ وزیراعظم کیمرون نے تیز رفتار ترقی پذیر ممالک کے طلبہ و تاجر
طالبان حملہ میں21افغان فوجی ہلاک
اسدآباد (افغانستان)۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ طالبان افغان فوج کی ایک چوکی میں جو شمالی صوبہ کونار میں پاکستان کی سرحد سے متصل واقع ہے، آج سحر کے وقت زبردستی داخل ہوگئے، 21 فوجیوں کو ہلاک کردیا اور 7 کا اغواء کرلیا۔ یہ دھماکو صورتِ حال والا سرحدی علاقہ عسکریت پسندوں کے غلبہ والا علاقہ ہے جو اکثر ترقی یافتہ دھماکو آلوں کے ذریعہ فوج
تھائی لینڈ میں حکومت مخالف جلوس پر حملہ‘ ایک شخص ہلاک‘ 58 زخمی
بنکاک۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ نامعلوم بندوق برداروں نے جو پک اَپ ٹرکس میں سوار تھے، حکومت مخالف احتجاجی جلوس پر شمالی تھائی لینڈ میں دستی بم پھینکے اور آگ لگادی جس کی وجہ سے ایک 5 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی اور دیگر 58 افراد زخمی ہوگئے جب کہ تشدد دارالحکومت کے باہر پھیل گیا۔ یہ حملہ کل رات دیر گئے صوبہ ٹراٹ میں کیا گیا۔ یہاں احتجاجی ایک
پاٹر کی طرح کئی جاسوسی ناول تحریر کرنے رولنگ کا منصوبہ
لندن۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ برطانوی ناول نگار جے کے رولنگ نے خانگی سراغ رساں کارمورن اسٹرائک کو اپنی 7 جاسوسی ناولوں کا ہیرو بنایا ہے۔ ان کا منصوبہ ہے کہ وہ اس سراغ رساں کو بھی اپنی سابقہ ناولوں کے ہیرو ہیری پاٹر کی طرح مقبول بناسکتی ہیں۔ وہ کئی جاسوسی ناول تحریر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ ان کی پہلی ناول ’کوئل کی آواز‘ گزشتہ سال
ترکی سرحد کے قریب شامی فیلڈ ہاسپٹل پر بم حملہ
بیروت۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ شام کے انسانی حقوق کارکنوں اور ترکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکو مادّوں سے لدی ہوئی ایک گاڑی ترکی کی سرحد کے قریب ایک فیلڈ ہاسپٹل کے روبرو دھماکہ سے اڑادی گئی۔ برطانیہ کی شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق اور ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارہ انادولو کے بموجب یہ واقعہ باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی شامی ق