قواعد کی خلاف ورزی ، دلشان پر جرمانہ
چٹگانگ ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی تلک رتنے دلشان پر امپائر کے فیصلے کے خلاف غیرشائستہ ردعمل کی پاداش میں میچ فیس کا 20 فیصد حصہ بطور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے بیان میں کہا گیا ہیکہ تلک رتنے دلشان پر نیوزی لینڈ کے خلاف گذشتہ رات ظہور احمد چودھری اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلہ کے دوران