کھیل کی خبریں
سری لنکا کو شکست ‘ ہندوستان نے سیریز جیت لی
حیدرآباد ۔ 9؍ نومبر ( پی ٹی آئی) ہندوستانی ٹیم نے حیدرآباد کے راجیوگاندھی اسٹیڈیم میں آج کھیلے گئے تیسرے ونڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو چھ وکٹ سے شکست دیتے ہوئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز جیت لی ۔ شیکھر دھون کے 91 اور ویراٹ کوہلی کے 53 رن کی مدد سے ہندوستانی ٹیم چار وکٹ کے نقصان پر 245 رن بناتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ سری لنکا
پاکستان کی مستحکم شروعات ، احمد شہزاد کی سنچری
ابوظہبی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن آج مستحکم شروعات کی اور کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان سے 269 رنز بنالئے۔ احمد شہزاد 126 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ اظہر علی 46 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں جاری اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار شروع
آئی سی سی کا آج اجلاس محمد عامر کو رعایت کا امکان
دوبئی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی اور بورڈ کا اجلاس پیر کو دوبئی میں منعقد ہورہا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے معاملے میں رعایت کی جائے گی اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ اس اجلاس میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے قوانین میں ترمی
ٹوئنٹی 20 :آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ کے خلاف 2 وکٹس سے کامیابی
سڈنی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا ٹوئنٹی 20 میچ 2 وکٹس سے جیت لیا اور سیریز میں کامیابی حاصل کرلی۔ سڈنی میں اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورس میں 145 رنز بنائے۔ کاک 48، ہینڈرکس 49 اور ڈی اے ملر 34 ناٹ آؤٹ نے مل کر ٹیم کا اسکور بہتر بنایا اور 6 وکٹس کے نقصان سے مجموعی طور پر
سچن کی سوانح حیات پر مبنی کتاب کی رسم اجراء
ممبئی ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سچن تنڈولکر کی سوانح حیات ’’پلیئنگ اِٹ مائی وے‘‘ جس کا کافی بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا، آج ممبئی کے آئی ٹی سی مراٹھا میں منعقدہ رنگارنگ تقریب میں رسم اجرائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر ماضی اور موجودہ کرکٹرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس پروگرام کے کنوینر ہرشا بھوگلے تھے، جنہوں نے سچن تنڈولکر کے شاندا
ہاکی : ہندوستان نے آسٹریلیا کو ہرایا
پرتھ ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ایس وی سنیل نے آخری سیشن میں گول بناتے ہوئے ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 1-0 سے کامیابی دلائی۔ 4 میچس کی اس سیریز میں تیسرا ٹسٹ ہندوستان نے جیت لیا اور اب وہ 2-1 کی سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ روپیندر پال سنگھ اپنے کریر کا 100 واں انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے۔ کپتان سردار سنگھ کی غیرموجودگی میں انہوں نے ٹیم کی
ورلڈ کپ کرکٹ :نیوزی لینڈ سیاحت کا فروغ
ممبئی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے آئندہ ورلڈ کپ کرکٹ کے موقع پر سیاحتی شعبہ میں غیرمعمولی اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے۔ آئندہ سال فروری اور مارچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کرکٹ کی میزبانی کررہے ہیں۔ اس موقع پر ہندوستانی شہریوں کی نیوزی لینڈ آمد میں اضافہ ہوگا اور 33 فیصد اضافہ کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ٹورا
اسکوائش کی سرکردہ کھلاڑی دیپیکا مجوزہ چمپین شپ سے لاعلم
ممبئی۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمن اسکوائش کھلاڑی دیپیکا پلیکل آئندہ ماہ کینیڈا میں ہونے والی ورلڈ ٹیم چمپین شپ میں حصہ نہیں لیں گی کیونکہ وہ اس ٹورنمنٹ کے بارے میں لاعلم ہیں۔ کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل جیتنے والی ڈبلز جوڑی جوشنا چنپا اور دیپیکا پر مشتمل تھی۔ جوشنا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا تھا کہ ان کی ساتھی
ایبولا وائرس: افریقہ فٹبال کپ کی میزبانی کا فیصلہ نہ ہوسکا
قاہرہ۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) افریقہ فٹبال کپ 2015ء کی میزبانی کے تعلق سے غیریقینی کیفیت پائی جاتی ہے۔ مراقش نے مقررہ مہلت ختم ہونے تک اس بات کی توثیق نہیں کی کہ وہ جنوری 2015ء میں ہونے والے افریقہ فٹبال کپ کی میزبانی کرے گا یا نہیں۔ مراقش نے ایبولا وبائی مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے میزبانی کی ذمہ داری سے سبکدوش کرنے کی درخواست کی تھی۔ فٹبال
چیس ورلڈ چمپین شپ افتتاحی مقابلہ ڈرا
سوچی(روس)۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیس ورلڈ چمپین شپ کے انتہائی سخت افتتاحی مقابلے کو ڈرا کرنے پر وشواناتھن آنند مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائٹل کا دفاع کررہے میگنس کارسن کے ساتھ یہ مقابلہ وشواناتھن آنند کیلئے انتہائی سخت ثابت ہوا لیکن اس کا نتیجہ ڈرا کی شکل میں برآمد ہونے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ مابعد میچ پریس کانفرنس سے
حیدرآباد میں ہندوستان کو آج سیریز پر قبضہ کا موقع
حیدرآباد۔8نومبر ( سیاست نیوز) سری لنکا کے خلاف کھیلی جارہی 5ونڈے مقابلوں کی سیریز کا تیسرا مقابلہ کل یہاں حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور اس ڈی نائٹ مقابلے میں ہندوستانی ٹیم کو سیریز پر قبضہ کرنے کا موقع دستیاب ہے جیسا ک ابتدائی دو مقابلوں میں میزبان ٹیم نے جامع فتوحات کے ذریعہ 2-0کی بہترین سبقت حاصل
اب ثانیہ مرزا کی کتاب‘ تاریخ کا انتظار
اندور۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی نمبر ایک ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی خودنوشت کے متعلق اظہار خیال کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی کتاب تحریر کرچکی ہیں ‘ تاہم اس کی اشاعت کے متعلق ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ یہاں گرلز کالج میں منعقدہ ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران ثانیہ مرزا نے اپنی خودنوشت کے متعلق کہا ہے کہ وہ اپنی کتاب کے 26 ابو
ٹکٹوں کے حصول کیلئے شائقین میں زبردست مسابقت
حیدرآباد۔8نومبر ( سیاست نیوز) ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا مقابلہ کل یہاں حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہاہے اور حیدرآبادی شائقین میدان میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں تاہم انہیں ٹکٹوں کے حصول کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑرہی ہے ۔ کرکٹ کا بخار شہر میں سرچڑھ کر بول رہاہ
ہندوستانی ٹیم کے دوبارہ چمپئن بننے کا امکان: سچن
لندن۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بیٹنگ لیجنڈ سچن تنڈولکر سمجھتے ہیں کہ آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد شدنی ونڈے ورلڈ کپ میںہندوستانی ٹیم کے متواتر دوسری مرتبہ چمپئن بننے کے امکانات ہے جب کہ عالمی ایونٹ میں اسپنرس کا کرداراہم ہوگا ۔ آج یہاں لارڈس پر اپنی خودنوشت کے متعارف کرنے کے موقع پر جب سچن تنڈولکر سے پوچھا گیا کہ وہ ور
ہندوستان کی ورلڈ کپ کامیابی کا انحصار دورۂ آسٹریلیا پر : فلیمنگ
ممبئی۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ سمجھتے ہیں کہ ہندوستان کی ورلڈ کپ میں کامیابی کا انحصار آئندہ ماہ دورہ ٔآسٹریلیا پر منحصر ہے کیونکہ اگر ہندوستانی ٹیم اس دورہ پر آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ مقابلوں اور پھر ونڈے کرکٹ میں بہتر مظاہرہ کرتی ہے تو ورلڈ کپ میں اس کی دعویداری مزید مضبوط ہوجائے گی ۔ امید ہے کہ آ
آج فیڈرر اور اینڈی مرے ایکشن میں
لندن۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام)سیزن2014ء کے آخری اہم ایونٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کا کل یہاں لندن کے ’اوٹو ایرینا‘ میں آغاز ہورہا ہے ۔ اس ٹورنمنٹ میں عالمی درجہ بندی کے سرفہرست 8کھلاڑیوں کے درمیان دو گروپ کی شکل میں راؤنڈ رابن مقابلے کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے سرفہرست دو کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں رسائی ہوگی ۔ 9تا 16نومبر کھیلے جانے و
آسٹریلیا دوسرے ٹوئنٹی 20 میں 7 وکٹوں سے فاتح
ملبورن ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم نے آل راونڈ مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں منعقدہ دوسرے ٹوئنٹی 20 مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے مساوی کرلیا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 101 رنز اسکور کرپائی حال