اوپینین پولس انتخابی مہم کا حصہ ، تائید میں اضافہ کی کوشش: چیف منسٹر بہار نتیش کمار

پٹنہ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹی وی پر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست بہار میں بُری طرح ناکامی کی پیش قیاسی کو مسترد کرتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے کہاکہ اِس قسم کے سروے انتخابی مہم کا حصہ ہوتے ہیں اور اِن کا مقصد انتخابی مہم کی تائید حاصل کرنا ہوتا ہے۔ افواہوں کے ماہر کہتے ہیں کہ انتخابی نتائج گہرا صدمہ پہونچائیں گے۔ وہ نا

یوپی اے مخالف لہر کی تردید، نئے رائے دہندے اہم

ممبئی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) طاقتور یو پی اے مخالف لہر ہونے کی تردید کرتے ہوئے مرکزی وزیر زراعت و صدر این سی پی شردپوار نے آج کہاکہ صورتحال ہنوز غیرواضح ہے۔ علاقائی پارٹیاں اور نئے رائے دہندے آئندہ حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد شرد

لوک سبھا انتخابات میں 81 کروڑ رائے دہندے

نئی دہلی /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں توقع ہے کہ 81 کروڑ رائے دہندے اپنے حق ووٹ سے استفادہ کریں گے، جب کہ نوجوانوں کے زمرہ میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد کم از کم 4 کروڑ ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ ملک میں رائے دہندوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور یہ سب ووٹرس اہل ہیں، ان میں 3.91 کروڑ نئے رائے دہ

کجریوال آئٹم گرل، مداری اور جوکر: اودھو ٹھاکرے

ممبئی۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر شیو سینا ادھو ٹھاکرے بھی عام آدمی پارٹی کے خلاف راگ الاپنے والوں میں شامل ہوگئے اور دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کو ’آئٹم گرل‘ مداری اور ’ جوکر‘ کہا ۔ پارٹی کے ترجمان اخبار ’’ سامنا‘‘ کے اداریئے میں تحریر کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی سیاست میں کئی جوکروں کو ہم نے دیکھا، جس کی شروعات راج نارائن

مسلم ووٹرس سے کجریوال کی اپیل، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

نئی دہلی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے مسلمانوں کو دہلی انتخابات کے دوران عام آدمی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل پر مبنی پمفلیٹس کی تقسیم سے متعلق اروند کجریوال کے استدلال کو مسترد کردیا اور کہاکہ اِس سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اُنھیں خبردار کیاکہ مستقبل میں انتخابی مہم کے دوران اِس ضمن میں احتیاط

دہلی کے وزیر قانون کا تنازعہ، چیف منسٹر۔گورنر ملاقات

نئی دہلی 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی اور سمجھا جاتا ہے کہ ریاستی وزیر قانون سومناتھ بھارتی کے تعلق سے پیدا ہونے والے تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا جن پر جنوبی دہلی میں آدھی رات کے وقت دھاوے کے دوران حملہ آوروں کی قیادت کرنے کے الزام پر تنقید کی جارہی ہے۔ ایک دن قبل خوا

یو پی میں مودی کی لہر :پول سروے

نئی دہلی ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں نریندر مودی کی لہر جاری ہے ۔ لوک نیتی ۔ آئی بی این نیشنل ٹریکر پول سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ۔ اترپردیش میں سب سے زائد 80 لوک سبھا نشستیں ہیں اور مرکز میں تشکیل حکومت میں اس ریاست کا کافی اہم رول ہوا کرتا ہے ۔ سروے میںموجودہ رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بی جے پی کو اترپردیش میں

مودی کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں : ملائم

وارناسی 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج نریندر مودی پر ان کے اس مسلسل ریمارک پر تنقید کی کہ بی جے پی اتر پردیش کو گجرات میں تبدیل کردیگی ۔ ملائم سنگھ یادو نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگے ہیں۔ملائم سنگھ نے بی جے پی سے سوال کیا کہ وہ نریندر مودی کو وزارت عظمی امیدو

سونے کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی : سونیا کا مکتوب

نئی دہلی / ڈاؤس 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سونے کی درآمدات پر ڈیوٹی میں کمی کے مطالبہ اور ان مطالبات پر کوئی کارروائی کرنے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے اصرار کے بعد حکومت نے آج کہا کہ ڈیوٹی شرح میں کمی کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے اور یہ تحدیدات بہتر طور پر کام کر رہی ہیں۔ سونیا گاندھی نے اپنے خیالات کا اظہار کئے بغیر وزارت کامرس سے کہ

ملائم اور اکھیلیش نے اتر پردیش کو تباہ کردیا : نریندر مودی

گورکھپور 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر گجرات نریندر مودی نے آج اتر پردیش میں باپ ۔ بیٹے ملائم سنگھ یادو اور چیف منسٹر اکھیلیش سنگھ یادو پر تنقید کی اور کہا کہ برسر اقتدار سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش کو تباہ کردیا ہے ۔ انہوں نے سماجوادی پارٹی سربراہ سے سوال کیا کہ آیا وہ اتر پردیش کو گجرات میں تبدیل کرنے کے معنی بھی سمجھتے ہیں ؟

مودی کے قابل اعتراض ماضی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا : چدمبرم

ڈاؤس 23 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کا ماضی انتہائی قابل اعتراض اور انتہائی متنازعہ ہے اور اسے یونہی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ وزیر فینانس مسٹر پی چدمبرم نے یہ بات کہی ۔ چدمبرم نے کہا کہ ہم کسی سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہمارا ماضی فراموش کردیں۔ ہر کسی کو کسی امیدوار کو اس کے ماضی کے ریکارڈ اور اس کے وعد

الیکشن کمیشن کا 4 فبروری کو پارٹیوں سے ربط

نئی دہلی ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے تمام مسلمہ سیاسی جماعتوں کا اجلاس 4 فبروری کو طلب کیا ہے، جس میں آزادانہ اور منصفانہ چناؤ کے انعقاد کیلئے غوروخوض کیا جائے گا۔ کل جماعتی اجلاس جو الیکشن کمیشن کی انتخابی تیاریوں کا حصہ ہے، پارلیمانی سیشن سے ایک روز قبل منعقد ہورہا ہے۔

کانگریس باتیں نہیں کام کرتی ہے، راہول کا وشواس کو جواب

امیٹھی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس انہیں کھلا چیلنج کررہے ہیں، راہول گاندھی نے آج کہا کہ کانگریس باتیں نہیں بلکہ کام کرتی ہے اور ایک خیرسگالانہ اقدام میں ایک بوڑھی خاتون کو اپنے دورہ کے دوران اپنی کار میں اپنے بازو بیٹھنے کی دعوت دی۔ راہول کا عام آدمی پارٹی پر بالواسطہ طنز اس پس منظر میں ہیکہ وشوا

نریندر مودی کی آج ریالی، گورکھپور کو زعفرانی رنگ میں رنگ دینے کا ادعا

لکھنو ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی جمعرات کو گورکھپور میں ایک ریالی سے خطاب کریں گے، اس ریالی کو کامیاب بنانے کیلئے گورکھپور کے رکن پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ اور ان کی ہندو یوا واہنی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں نے پوری طاقت جھونک دی ہے ۔ اس ریالی کے لئے ایک درجن سے زائد ٹرینوں

عام آدمی پارٹی سیاست کی ’’ایٹم گرل‘‘: چیتن بھگت

نئی دہلی 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نامور مصنف چیتن بھگت نے جو عام آدمی پارٹی کے زبردست حامی سمجھے جاتے ہیں، آج اِس کے دہلی میں دھرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اُسے ’’سیاست کی ایٹم گرل‘‘ قرار دیا۔ بھگت نے دو روزہ دھرنے کی مذمت کی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور اُن کی کابینہ کے وزراء نے شرکت کی تھی۔ اُنھوں نے کہاکہ اُنھیں اِس کا