دہلی پولیس کا عام آدمی پارٹی پر تشدد برپا کرنے کا الزام

نئی دہلی۔/7مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے احتجاجیوں پر الزام عائد کیا کہ چہارشنبہ کو بی جے پی کے ہیڈکوارٹرس کے باہر اپنے احتجاج کے دوران انہوں نے تشدد کا راستہ اختیار کیا اور پولیس کو ڈیوٹی انجام دینے میں رخنہ اندازی کی جو مجرمانہ حرکت سے تعبیر کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے داخل کردہ رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر سن

گجرات کی ترقی مودی کا سفید جھوٹ ، کجریوال کا دعویٰ

احمدآباد 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی ترقی کے بارے میں ’’سفید جھوٹ‘‘ بولنے کا نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج کہاکہ وہ چیف منسٹر گجرات سے ترقی کے دعوؤں پر تبادلہ خیال کے لئے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ سابق چیف منسٹر دہلی نے کہاکہ اُنھوں نے گجرات میں ترقی کے دعوؤں کے بارے میں 16 سو

میں دہشت گرد نہیں ہوں : اروند کجریوال

احمدآباد 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ ارویند کجریوال نے کہا کہ میں دہشت گرد نہیں ہوں، چیف منسٹر نریندر مودی کو مجھ سے ملاقات کرنی چاہئے تھی۔ آج دہلی روانگی کے لئے احمدآباد ایرپورٹ پہونچ گئے کیونکہ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی سے ملاقات کا وقت حاصل کرنے سے قاصر رہے۔ کجریوال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

راہول گاندھی کیخلاف قانونی کارروائی

نئی دہلی 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی کے اِس تبصرہ پر جس میں اُنھوں نے آر ایس ایس کے لوگوں کو ’’مہاتما گاندھی کے قتل کا‘‘ ذمہ دار قرار دیا تھا۔ سنگھ پریوار نے فیصلہ کیا ہے کہ اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی جائے گی۔ آر ایس ایس کے ترجمان رام مادھو نے سماجی نیٹ ورکنگ سائی

بی جے پی، آر ایس ایس کی انفرادی شخصیت کی سیاست خطرناک

جئے پور 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی اور آر ایس ایس پر نریندر مودی کو ابھارنے کیلئے انفرادی شخصیت کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ انفرادی شخصیت کی پالیسی ہندوستانی جمہوریت کیلئے خطرناک ہے ۔ سی پی آئی ایم کے سنٹرل سکریٹریٹ رکن حنان مولا نے کہا کہ انتخابات میں ایک فرد کو ترجیح دینا جمہوریت کیلئے خطرہ

بی جے پی قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر احتجاج

نئی دہلی 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی نے آج دہلی پولیس پر تنقید کی کہ اس نے دو سیاسی پارٹیوں کے ورکرس کے درمیان پُر تشدد احتجاج کے بعد بی جے پی قائدین اور ورکرس کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کیا۔ بی جے پی ورکرس نے عام آدمی پارٹی کے ارکان پر حملہ کیا اور سنگباری کی۔ عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی نے پولیس پوچھ گچھ کے بعد پولی

پورندیشوری کی بی جے پی میں شمولیت

حیدرآباد ؍ وشاکھاپٹنم۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر ڈی پورندیشوری نے سیاسی مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے آج ان کے شوہر اور کانگریس رکن اسمبلی دگوباٹی وینکٹیشور راؤ کے ہمراہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس سے پہلے انہوں نے حامیوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پورن

این ڈی اے کو حکومت بنانے کیلئے اکثریت کا حصول مشکل، کانگریس کو شدید نقصان

نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی زیر قیادت قومی جمہوری محاذ این ڈی اے کو لوک سبھا انتخابات کے بعد اقتدار حاصل کرنے کے لئے سخت جدوجہد کرنی پڑے گی۔ وہ قطعی اکثریت حاصل نہیں کرسکے گی،حکومت بنانے کیلئے اسے علاقائی پارٹیوں کی تائید حاصل کرنے کی ضرور ت ہوگی ۔ کانگریس زیر قیادت یو پی اے کو بھاری نقصان ہونے والا ہے وہ اب بھی 100 نشستیں

بی جے پی کی الیکشن کمشنرس سے عام آدمی پارٹی کی شکایت

نئی دہلی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج عام آدمی پارٹی کی شکایت الیکشن کمیشن سے بھی کردی اور کہا کہ ماقبل انتخابات پارٹی ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے لہٰذا پارٹی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جس میں پارٹی کو غیرمسلمہ قرار دیا جانا بھی شامل ہے۔ بی جے پی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ملک میں افراتفری اور عدم استحکام پ

وزارت عظمیٰ کے دیگر امیدواروں سے زیادہ اہل ہونے کا ادعا

بتیا 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج اپنے وزارت عظمیٰ کے لئے عزائم کو آشکار کردیا۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ اِس اعلیٰ عہدہ کے لئے کوشش کرنے والے دیگر تمام امیدواروں سے زیادہ اہل اور تجربہ کار ہیں۔ اُنھوں نے ریاست بہار کے لئے خصوصی موقف کا مطالبہ کرنے کے لئے منعقدہ سنکلپ یاترا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں وزارت عظمیٰ

عام آدمی پارٹی کارکنوں کے پُرتشدد رویہ پر کجریوال کی معذرت خواہی

بھج (گجرات) 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال نے آج اُن کے پارٹی کارکنوں کے دہلی اور لکھنو میں رویہ پر معذرت خواہی کی جس کا اُنھوں نے احتجاج اور حراست میں لئے جانے کے موقع پر مظاہرہ کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ پارٹی کارکنوں کو عدم تشدد پر قائم رہنا چاہئے تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسا ہونا ہی تھا۔ اُن میں سے بعض افراد نے ح

مودی چھوٹی سی ٹوپی پہننے کیلئے پریشان : سلمان خورشید

فرخ آباد 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے آج کہاکہ حالانکہ گجرات کے قائد کو دیگر ریاستوں کے روایتی لباس پہننے میں کوئی تکلیف نہیں ہے لیکن وہ ایک چھوٹی سی ٹوپی پہننے کے بارے میں پریشان ہیں۔ وہ گجرات کے ایک واقعہ کا حوالہ دے رہے تھے جبکہ مودی نے مسلم قا

دہلی کے اہم مقامات پر 123 جائیدادیں وقف بورڈ کی ملکیت

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کی تواریخ کا اعلان کرنے سے چند گھنٹوں قبل حکومت نے آج دہلی میں اہم مقامات پر واقع 123 جائیدادوں کو وقف بورڈ کے حوالے کردیا۔ ان علاقوں سے لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس اور ڈی ڈی اے کے حصول اراضی فیصلہ کو واپس لے لیا ہے۔ مرکزی حکومت نے وقف جائیدادوں کو حصول اراضی قانون سے آزاد کردیا۔ شرائط کے م

غیرمنقسم آندھراپردیش میں ہی انتخابات

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کا انعقاد ایک غیرمنقسم ریاست کے تحت عمل میں آئے گا۔ 2 جون کو تلنگانہ کے قیام کے بعد منتخب امیدوار ازخود اپنے متعلقہ ریاستوں کے نمائندہ متصور ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے وضاحت کی کہ نئی ریاست تلنگانہ کے قیام کیلئے یوم تاسیس کے اعلان کا انتظار کئ

تملناڈو کیلئے بی جے پی کی انتخابی مفاہمت کو عنقریب قطعیت

چینائی ۔ 5 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) صرف کچھ نشستوں کے علاوہ بی جے پی نے تمل ناڈو میں لوک سبھا انتخابات کیلئے ڈی ایم ڈی کے اور پی ایم کے کے ساتھ انتخابی مفاہمت کو تقریباً قطعیت دیدی ہے جس کا قطعی نتیجہ آج شام تک سامنے آجائے گا۔ بی جے پی کے تمل ناڈو یونٹ کے سینئر قائدین آج یہاں سے دہلی کیلئے روانہ ہوئے تاکہ پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات

مغربی بنگال میں بائیں بازو محاذ کے 26 نئے امیدوار

کولکتہ ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بائیں بازو محاذ نے مغربی بنگال میں 42 لوک سبھا حلقوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں 26 نئے چہرے ہیں، جن کی عمریں زائد از 40 ہے۔ بائیں بازو محاذ کو 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں شدید شکست ہوئی تھی۔ اس مرتبہ محاذ نے 15 کے منجملہ 5 نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہٹاکر ان کی جگہ نئے

بی جے پی ایک شخص کے ہاتھوں میں اقتدار مرکوز کررہی ہے

اورنگ آباد ؍ شیرپور 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہاکہ بی جے پی ایک شخص کے ہاتھوں میں اقتدار مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کی پارٹی بی جے پی کو اِسی طرح مار بھگائے گی جیسے کہ ہندوستان سے انگریزوں کو مار بھگایا تھا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایک شخص نہیں بلکہ ملک کے

بی جے پی کو واضح اکثریت سے جیتنے کا یقین

نئی دہلی ؍ احمدآباد 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ پارٹی آئندہ انتخابات کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتی ہے اور پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے عام جلسوں میں عوام کا ردعمل دیکھتے ہوئے بی جے پی کو اعتماد ہے کہ وہ واضح اکثریت کے ساتھ انتخابات میں کامیاب رہے گی۔ اُسے 272 سے زیادہ نشس

پیڈ نیوز کو انتخابی جرم قرار دینے الیکشن کمیشن کی خواہش

نئی دہلی 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پیڈ نیوز کی لعنت کو محسوس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ اِسے ایک انتخابی جرم قرار دیا جائے۔ چاہے امیدواروں کے اخراجات پر نگرانی کے ذریعہ اِس سے نمٹنا جاری رکھا جائے۔ لوک سبھا انتخابات کے پروگرام کا اعلان کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت