سردار پٹیل نے آر ایس ایس کو زہریلی تنظیم قرار دیا تھا : راہول

دھرم شالہ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر ایس ایس اور نریندر مودی پر اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آج الزام عائد کیا کہ وہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی وراثت کا استحصال کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ سردار پٹیل کانگریس سے وابستہ تھے اور انہوں نے آر ایس ایس کو ایک ایسی زہریلی تنظیم قرار دیا تھا جو ملک کو ختم ک

اظہر الدین کو راجستھان سے ٹکٹ پر مسلم قائدین ناراض

جئے پور 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کو کانگریس کی جانب سے راجستھان میں ٹونک ۔ سوائے مادھوپور حلقہ سے ٹکٹ دئے جانے پر یہاں کچھ مسلم تنظیموں اور قائدین نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اظہر الدین کا راجستھان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ سابق کانگریس رکن اسمبلی مقبول منڈیلیا نے اظہر الدین کو ٹکٹ دینے پارٹی

کانگریس امیدوار نیلاکنی کے اثاثے7,700 کروڑ روپئے

بنگلور۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدرنشین یو آئی ڈی اور بنگلور ساؤتھ لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار نندن نیلاکنی امکان ہے کہ دولت مند ترین امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے آج اپنے اور اہلیہ روہنی کے اثاثہ جات کا اعلان کیا جو 7,700 کروڑ روپئے ہیں۔ نیلاکنی نے بتایا کہ ’’میں نے جب آئی آئی ٹی سے گریجویشن کیا ، اس وقت میری جیب میں 200 روپئے تھے ،

چدمبرم انتخابی مقابلہ سے باہر ، فرزند کو ٹکٹ

نئی دہلی۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر پی چدمبرم لوک سبھا انتخابی مقابلہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے آج رات ان کے فرزند کارتی کو ٹاملناڈو میں سیوا گنگا حلقہ سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کو جموں و کشمیر میں ادھم پور سے اُمیدوار مقرر کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے فوری بعد کارتی نے کہا کہ ان کے وال

بی جے پی قائدین کو خطرہ مرکزی وزیرداخلہ سے ملاقات متوقع

نئی دہلی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائدین کی سلامتی کو امکانی خطرے کی اطلاعات کے پیش نظر اپوزیشن پارٹی نے آج وزارت داخلہ سے مطالبہ کیاکہ اِن تمام کے لئے بے عیب تحفظ کا اہتمام کیا جائے۔ اخباری اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی نے کہاکہ اعلیٰ سطحی بی جے پی قائدین کی جان کو خطرہ ہے۔ پارٹی کی ترجمان نرملاسیتارامن نے کہاکہ پارٹی ق

لالو پرساد کا پاٹلی پتر کا دورہ

پٹنہ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو نے پاٹلی پتر انتخابی حلقہ کا دورہ کیا جہاں سے اُن کے سابق قریبی ساتھی رام کرپال یادو بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد ایک طاقتور حریف بن گئے ہیں۔ اُنھوں نے بکرم کے علاقہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تاکہ حلقہ کی امیدوار اپنی سب سے بڑی بیٹی میسا بھارتی کو ووٹ دینے کی اپیل کریں۔ جلسہ

اڈوانی کی خواہش نظرانداز، گاندھی نگر سے دوبارہ ٹکٹ

نئی دہلی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج رات ایل کے اڈوانی کو گجرات میں ان کے حلقہ انتخاب گاندھی نگر سے دوبارہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس معاملہ میں سینئر لیڈر کی بھوپال (مدھیہ پردیش) منتقلی کی خواہش کو مسترد کردیا جس سے اڈوانی اور نریندر مودی کے مابین کشیدگی کا اظہار ہوتا ہے۔ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی ودو

آنند شرما وارناسی میں مودی سے مقابلہ کیلئے تیار

نئی دہلی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر آنند شرما نے آج وارناسی لوک سبھا نشست سے مقابلہ کی خواہش ظاہر کی جہاں بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی انتخابی میدان میں ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ لوک سبھا انتخابات میں مودی سے مقابلہ کیلئے تیار ہیں تو انہوں نے کہا کہ یقینا اگر کانگریس پارٹی ایسی خواہش ظاہر کرے تو وہ

مودی، مسلمانوں کے قتل عام کی اخلاقی ذمہ داری سے فرار نہیں ہوسکتے

نئی دہلی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی صدر شردپوار نے آج کہا کہ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی سال 2002ء گجرات مسلم کش فسادات کیلئے اپنی اخلاقی ذمہ داری سے راہ فرار اختیار نہیں کرسکے۔ ایک عدالت کی جانب سے انہیں ’’کلین چٹ‘‘ دیئے جانے کے باوجود گجرات کے مسلمانوں کے قتل کا سچ برقرار رہے گا۔ شردپوار نے یہ بھی کہا کہ وہ عدالت کے فیصلہ کا

مودی کے خلاف اروند کجریوال کی حمایت نہیں کی جائے گی: کانگریس

نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وارانسی میں نریندر مودی کو سخت مقابلہ کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ کانگریس نے بی جے پی وزارت عظمی امیدوار کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کے امکان کو مسترد کردیا اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال کی حمایت کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔ کانگریس قیادت میں وارانسی کیلئے مضبوط امیدواروں کو نظر میں رکھ

پارٹی کی ٹکٹ تقسیم میں رام دیو کا کوئی رول نہیں: بی جے پی

دہرہ دون ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج میڈیا میں گشت کرتی ہوئی ان خبروں کی تردید کی جہاں یہ کہا گیا تھا کہ بابا رام دیو بی جے پی میں اپنی پسند کے امیدواروں کو لوک سبھا کا ٹکٹ دلواکر انتخابی میدان میں اتارنا چاہتے ہیں اور ٹکٹ کی تقسیم کا عمل بھی ان کی مرصی سے کیا جارہا ہے ۔ اتراکھنڈ کے پارٹی انچارج رادھا موہن سنگھ نے اخباری نم

راجو سریواستو اور جگدمبیکا پال بی جے پی میں شامل

نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق کانگریس قائد جگدمبیکا پال اور مشہور کامیڈین راجو سریواستو نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ نے ان کا استقبال کیا ۔ جگدمبیکا پال نے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے خواہاں تھے لیکن قطعی فیصلہ انہوں نے پارٹی سنٹرل الیکشن کمیٹی پر چھوڑدیا تھا ۔ یاد رہے کہ ج

ٹی ایم سی کی ’’بد حکمرانی‘‘ کے خلاف سی پی آئی (ایم) کتابچوں کی اجرائی

کولکتہ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے خلاف صف آرائی کرنے کی خاطر اپوزیشن سی پی آئی (ایم) نے آج سات کتابچوں کا اجراء کیا ہے جس میں خواتین پر کئے جانے والے مظالم اور ممتا بنرجی کی بحیثیت ریلوے وزیر خواتین سے کئے گئے وعدوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء سی پی آئی (ایم) ریاستی سکریٹری بمن بوس نے کہا کہ ہم نے محتلف

چھتیس امیدواروں پر سنگین فوجداری الزامات

نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آنے والے لوک سبھا انتخابات میں 280 امیدوار کانگریس اور بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے ۔ ان میں سے 84 کے خلاف فوجداری مقدمات کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ 36 امیدواروں کو سنگین مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے ۔ ان پر قتل اور اغواء جیسے الزامات ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 469 امیدوار

گڈکری کے خلاف شیوسینا کوئی ’’نقلی ‘‘آزاد امیدوار کھڑا نہیں کرے گی: ادھو

ممبئی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر شیوسنا ادھو ٹھاکرے نے آج ان رپورٹس کی تردید کی جہاں یہ کہا جارہا تھا کہ شیوسینا سابق بی جے پی صدر نتن گڈکری کے خلاف ایک نقلی آزاد امیدوار کھڑا کرے گی جو ناگپور سے اپنا پہلا لوک سبھا انتخاب لڑیں گے۔مضافاتی علاقہ باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ ’’ماتوشری‘‘ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہ

کرن کھیر اور گل پناگ کے درمیان دلچسپ مقابلہ

ممبئی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارائیں کرن کھیر اور گل پناگ کے بالترتیب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ٹکٹ پر انتخابات لڑنے کی خبریں یوں تو بالی ووڈ میں پہلے سے ہی گشت کر رہی تھیں لیکن اس کی توثیق ہونے کے بعد اب یہاں بھی گروپ بندیاں نظر آرہی ہیں۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کا ایک گوشہ بی جے پی کا حامی ہے تو نئی نسل عام آدمی پارٹی کی ت

راہول گاندھی کا دورہ میزورم منسوخ

ایزول 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج اپنا ایزول کا دورہ منسوخ کردیا کیونکہ اسمبلی اجلاس جاری ہے۔ پارٹی ذرائع کے بموجب ریاستی پردیش کانگریس کمیٹی کے شعبہ ذرائع ابلاغ کے رکن تنگ لاؤرا گوڈی نے کہاکہ اُن کا دورہ اسمبلی اجلاس کے پیش نظر جس کا کل سے آغاز ہورہا ہے، منسوخ کردیا گیا ہے۔ کانگریس قائد موال کوئی م

ازہاگری کے حامیوں کیخلاف کارروائی کی ڈی ایم کے کی دھمکی

چینائی ؍ مدورائی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپنے کارکنوں کو متحد رکھنے کی کوشش کرتے ہوئے ڈی ایم کے نے آج کارکنوں کو انتباہ دیا کہ اگر وہ معطل قائد ایم کے ازہاگری سے قربت پیدا کریں گے تو اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایم کے جنرل سکریٹری کے امباس دان نے ازہاگری پر الزام عائد کیاکہ وہ اُن کے حامیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کرتے ہوئ

راہول گاندھی کیخلاف آر ایس ایس کا مقدمہ

تھانے 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج مہاراشٹرا کی ایک عدالت میں راہول گاندھی کے خلاف بھگوا تنظیم کو مہاتما گاندھی کے قتل میں ملوث کرنے والے تبصرہ کی بنیاد پر مقدمہ دائر کرلیا۔ راجیش کنٹے سکریٹری آر ایس ایس بھیونڈی یونٹ نے راہول گاندھی کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں اُنھوں نے کہاکہ یہ تبصرے بدنام کرنے والے ہیں اور کانگری

مودی کیلئے نشست خالی کرنے پر خوشی ہوگی : وڈودرا رکن پارلیمنٹ

وڈودرا 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وڈودرا سے بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ بال کرشنا شکلا نے کہاکہ اُنھیں نریندر مودی کے لئے اپنی نشست چھوڑ کر خوشی ہوگی اگر پارٹی اُنھیں اِس انتخابی حلقہ سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کرے۔ کیونکہ مودی اُن کے سیاسی گرو ہیں۔ اُنھوں نے 2009 ء کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے اُن کی حوصلہ افزائی کی تھی جبکہ وہ شہ