شتروگھن سنہا میرے بڑے بھائی جیسے ہیں: کانگریس امیدوار کنال سنگھ

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے سینئر قائد شتروگھن سنہا کے خلاف پہلی بار انتخابات میدان میں اُترنے والے کانگریس امیدوار و بھوجپوری ایکٹر کنال سنگھ نے انتخابی مقابلے کو اسٹارس کی لڑائی سے تعبیر کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اگر آپ ایسا کہیں تو بہتر ہوگا کہ یہ مقابلہ ’’ راجہ اور رنک‘‘ کے درمیان ہے۔ قبل ازیں کنال سنگھ

مودی کے حاسدین ان کی راہ میں رکاوٹ: رام دیو

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) یوگا گرو بابا رام دیو نے آج بی جے پی کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مودی ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک میں مستحکم حکومت فراہم کرسکتے ہیں۔ بابا رام دیوم نے مزید کہا کہ 23مارچ کو رام لیلا میدان کے علاوہ ملک کے مختلف اضلاع میں منعقد کئے جانے والے یوگا مہوتسو میں بھی م

سونیا گاندھی کے پرچہ نامزدگی کا ادخال 2اپریل کو

رائے بریلی( یو پی )۔/21مارچ ، (سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی رائے بریلی لوک سبھا نشست کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی کا ادخال 2اپریل کو کریں گی۔ ان کے نمائندہ کشوری لال شرما نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہاکہ سونیا گاندھی ترقی کے موضوع پر اس حلقہ سے دوبارہ منتخب ہونے کی خواہاں ہیں۔ گذشتہ دس سال کے دوران اس حلقہ انتخاب کی ترقی کیل

بی ایس پی ایم پی کی درخواست ضمانت پر آج سماعت

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت بی ایس پی کے رکن پارلیمان دھننجے سنگھ کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کرے گی جن پر اپنی بیوی جاگیرتی سنگھ کے ہمراہ اپنی گھریلو ملازمہ کے قتل معاملہ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج لوکیش کمار شرما جو درخواست ضمانت پر آج سماعت کرنے والے تھے لیکن اس معاملہ کی تحقیقات کرنے والے

عام آدمی پارٹی امیدواروں کی نویں فہرست جاری

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج چھ ریاستوں کیلئے 34 امیدواروں کی چھٹویں فہرست جاری کی جو لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پارٹی نے مہاراشٹرا اور آسام کیلئے دو دو امیدواروں ، مغربی بنگال ، گجرات اور چھتیس گڑھ سے تین،تین امیدواروں، اوڈیشہ ، کیرالا اور کرناٹک سے ایک، ایک نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

این کے سنگھ کا جے ڈی ( یو ) سے ترک تعلق بی جے پی میں امکانی شمولیت

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) جے ڈی ( یو ) ایم پی این کے سنگھ نے آج ان قیاس آرائیوں کے دوران پارٹی سے ترک تعلق کرلیا کہ وہ عنقریب بی جے پی میں شامل ہوں گے۔73 سالہ سنگھ ایک سابق بیورو کریٹ ہیں جن کی راجیہ سبھا کی رکنیت کی میعاد عنقریب اختتام پذیر ہونے والی ہے، نے جے ڈی ( یو ) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اسی ٹکٹ پر بیت المعمرین کے لئے منت

کانگریس قائد ستپال مہاراج بی جے پی میں شامل

نئی دہلی۔/21مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) اترا کھنڈ میں کانگریس کو ایک دھکا اسوقت لگا جب گڑھوال سے کانگریس ایم پی ستپال مہاراج نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس سلسلہ میں ان کا کہنا ہے کہ ملک کو آج مستحکم قیادت کی ضرورت ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ مہاراج اس خطہ میں ایک روحانی گرو تسلیم کئے جاتے ہیں جن کے عقیدتمندوں کی ایک قابل لح

شاہد بلوا کی مرکزی وزیرداخلہ شنڈے سے ملاقات

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 2G اسکام مقدمہ کے ملزم شاہد بلوا نے آج مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے سے ملاقات کی اور حق معلومات قانون کے تحت اُن کی داخل کردہ درخواست کا جواب دلوانے کے لئے مداخلت کی خواہش کی۔ بلوا ڈی بی رائلٹی کے پروموٹر ہیں، اُنھوں نے وزارت داخلہ میں عرصہ سے زیرالتواء اپنی درخواست کے سلسلہ میں شنڈے سے ملاقات کی۔

رقم طلب کرنے والے عام آدمی پارٹی کے دو قائدین برطرف

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی کے عہدیداروں کو یہ سخت پیغام دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج یو پی کے اپنے دو قائدین کو پارٹی ٹکٹس کے معاوضہ میں رقم طلب کرنے پر برطرف کردیا۔ تلک لین کی قیامگاہ پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں اودھ زون کے کنوینر ارونا سنگھ اور ہردوئی کے خازن اشوک کمار کو لو

بی جے پی سے ناراض حلیف شیوسینا کا یوپی ، بہار اور دہلی میں

ممبئی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے راج ٹھاکرے کے ساتھ حالیہ قربت کے اشاروں پر واضح منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شیوسینا نے آج کہاکہ وہ اترپردیش، بہار اور دہلی سے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے امیدوار کھڑا کرے گی۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ پرزور انداز میں کہاکہ وہ نریندر مودی اور صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ کے خلاف مقابلہ نہیں کرے گی۔ شیوسینا

بی جے پی قائدین کو خطرہ کی اطلاع نہیں : شنڈے

نئی دہلی 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اعلی قائدین کو سکیوریٹی فراہم کرنے بی جے پی کے مطالبہ کے پس منظر میں وزیر داخلہ مسٹر سشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ دہشت گرد گروپس سے بی جے پی قائدین کو خطرہ کی حکومت کو کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کو خاطر خواہ سکیوریٹی فراہم کی گئی ہے ۔

مرکز میں غیر کانگریسی و غیر بی جے پی حکومت یقینی

نئی دہلی 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات کے بعد بائیں بازو کی اور علاقائی جماعتوں کا موقف مستحکم ہوگا اور وہ غیر کانگریسی و غیر بی جے پی حکومت تشکیل دینگی ۔ سی پی ایم کے جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو کی اور علاقائی جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ

یوپی کے کئی شہروں میں بی جے پی کارکنوں کے احتجاجی دھرنے، امیدواروں کے ناموں پر اعتراض

لکھنؤ ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی میں لوک سبھا کے امیدواروں کے معاملے میں پارٹی کی داخلی جنگ اب سڑکوں پر آ گئی ہے۔ پارٹی کے کارکنوں نے کانگریس چھوڑ کر آئے جگدمبیکا پال کے ڈومریا گنج پارلیمانی حلقہ سے ٹکٹ دینے، الہ آباد سے بی ایس پی چھوڑ کر آئے ریاستی وزیر نند گوپال نندی کو الیکشن لڑانے، دیوریا سے کلراج مشرا کو ٹکٹ دیئ

مودی کی شکست کو یقینی بنانے تبلیغی جماعت بھی سرگرم

لکھنؤ ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں تبلیغی جماعت سے وابستہ علماء نے وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو کو یقین دلایا ہیکہ الیکشن میں تبلیغی جماعت کے اراکین نریندر مود ی کو ہرانے اور سیکولرازم کو بچانے سیکولر طاقتوں کے حق میں ووٹ دینگے اور اترپردیش میں نریندر مودی کو ہرانے کی قوت و طاقت سماج وادی پارٹی ہی رکھتی ہے۔ اس لئے تبلیغی جماعت ک

ملائم سنگھ یادو کے حق میں مہم چلانے تیار ہوں : امرسنگھ

فتح پور سیکری۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لوک دل امیدوار امر سنگھ جو اترپردیش کے فتح پور سیکری سے انتخابی میدان میں ہیں، نے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کیلئے اعظم گڑھ میں انتخابی مہم چلانے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ (امرسنگھ) نہیں چاہتے کہ اعظم گڑھ حلقہ انتخاب سے بی جے پی کام

عام آدمی پارٹی 100 نشستیں جیتے گی : سنجے سنگھ

سلطان پور 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ پارٹی کو سماجی جہد کار انا ہزارے کی کمی محسوس ہو رہی ہے عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ نے آج کہا کہ اگر انا پارٹی سے جڑے ہوتے تو پارٹی اپنے نشانہ آسانی سے حاصل کرلیتی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پارٹی کو انا کی کمی محسوس ہو رہی ہے ۔ اگر وہ ہمارے ساتھ ہوتے تو ہم آسانی سے اپنا نشا

مودی انتخابی اخراجات کی وضاحت کریں ‘ ترقی کے دعوے حقائق سے بعید

نئی دہلی 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی پر تازہ تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر راج موہن گاندھی نے کہا کہ بی جے پی لیڈر کو چاہئے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات کی وضاحت کریں اور خود کو اپنی خود ساختہ کامیابیوں کی تشریح کیلئے میڈیا میں پیش کریں۔ راج موہن گاندھی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی ک

مغربی بنگال میں راہول کے جلسوں کی اجازت نہ دینے کا الزام

کولکتہ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر آدھیر چودھری نے آج برسر اقتدار ترنمول کانگریس پر الزام عائد کیا کہ اس نے ریاست میں راہول گاندھی کے جلسوں کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ راہول گاندھی 25 مارچ کو یہاں آئیں۔ راہول بھی اس کیلئے تیار تھے ۔ ہم چاہتے تھے کہ نیتاجی انڈور اسٹیڈیم می