مظفر نگر میں فسادات کے ملزم کی انتخابی مہم
مظفر نگر ۔23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی امیدوار بجنور لوک سبھا حلقہ بھرتنڈوسنگھ نے جو مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کا ملزم ہے آج سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے دورانانہوں نے اشتعال انگیز تقاریر کیں۔مظفر نگر فسادات کے دوران انہیں گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا تھا ۔