انڈین مجاہدین کے مشتبہ دہشت گرد محمد ثاقب انصاری کا قریبی با اعتماد ساتھی برکت علی گرفتار

جودھ پور 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)انڈین مجاہدین کے مشتبہ دہشت گرد محمد ثاقب انصاری کا مبینہ قریبی با اعتماد ساتھی اور معاون آج یہاں گرفتار کرلیا گیا۔ علی اتوار کے دن پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ پولیس کی کئی ٹیمیں اس کی گرفتاری کیلئے سرگرم ہوگئی تھی۔ پولیس کے عہدیدار نے کہا کہ پولیس کو اس کی ایک مکان پر آج صبح آمد کی خبر ملی

نریندر مودی بی جے پی کی تباہی کا منتر :کانگریس

نئی دہلی 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو ’’پارٹی کی تباہی کا منتر ‘‘قرار دیا۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ نریندر مودی بی جے پی کی تباہی کا منتر ہیں۔ گذشتہ چند دن سے بی جے پی میں جو داخلی ہلچل مچی ہوئی ہے اور دھماکے ہورہے ہیںآئندہ کی مہلک خانہ جنگی کا صرف نقیب ہیں۔ ا

یو پی اے کی مستحکم حکومت ہندوستانی معیشت کی طاقت کا سرچشمہ :مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم

سیوا گنگا (ٹاملناڈو) 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج ذرائع ابلاغ کے اس تجزیہ کو مسترد کردیا کہ انتخابات کے بعد مستحکم حکومت کی ’’امید ‘‘سرمایہ کاری کو راغب کرے گی اور سرمایہ منڈی کے علاوہ روپئے کی قدر کو بھی تحریک دے گی ،غلط قرار دیتے ہوئے ادعا کیا کہ یہ’’ امید ‘‘نہیں بلکہ ’’حقیقت‘‘ہیکہ یوپی اے کی فراہ

ڈگ وجئے سنگھ کے مشورہ کی ضرورت نہیں:بی جے پی

نئی دہلی 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی نے آج کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ کے اس تبصرہ کا مذاق اڑایا کہ سشما سوراج بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار کی حیثیت سے نریندر مودی سے بہتر ثابت ہوں گی۔ بی جے پی نے کہا کہ اسے ایک ایسے شخص سے کسی مشورہ کی ضرورت نہیں جو مدھیہ پردیش میں مسلسل تین مرتبہ انتخابی ناکامی کے بعد لوک سبھا انتخابات میں مقاب

مرکز کے فراہم کردہ کروڑوں روپئے عوام تک نہیں پہنچے

ناگرہ کٹہ (مغربی بنگال) 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)ترقی کے موضوع پر مغربی بنگال کی ممتابنرجی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آج کہا کہ مرکز نے کروڑ وں روپئے مغربی بنگال کو روانہ کئے تھے لیکن یہ رقم عوام تک کبھی نہیں پہنچی۔انہوں نے کہا کہ یہ رقم وزراء اور ارکان اسمبلی کی نہیں تھی عوام کی تھی لیکن یہ ان کے ہاتھوں میں نہیں پہنچی۔ وہ

مہاراشٹرا بی جے پی قائد شیو سینا کو منانے میں مصروف

ممبئی 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی کے ساتھ اپنے اتحاد پر نظر ثانی کی قیاس آرائیوں کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے شیو سینا نے آج کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان ’’مضبوط ‘‘ تعلقات ہیںاور صدر مہاراشٹرا بی جے پی کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔دریں اثناء برہم بی جے پی کی برہمی کم کرنے کے مقصد سے صدر مہاراشٹرا بی جے پی نے صدر شیو سینا

بہار سے مودی کی ’’محبت ‘‘صرف ووٹوں کیلئے :نتیش کمار

پٹنہ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )نریندر مودی کے ساتھ زبانی جنگ میں شدت پیدا کرتے ہوئے نتیش کمار نے آج کہا کہ بہار کو خصوصی پیاکیج دینے کا یا خصوصی موقف عطا کرنے کا مودی کا تیقن صرف عوام کو ’’بے وقوف ‘‘ بناکر ان کے ووٹ حاصل کرنے کی سازش کے سوائے اور کچھ نہیں ہے۔ نتیش کمار نے حیرت ظاہر کی کہ نریندر مودی کو ’’اچانک بہار سے محبت کیسے ہوگئی ہ

ہرہرمودی، گھرگھر مودی، مہم کے خلاف مقدمہ

لکھنؤ ۔ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی کے نعرے ’’ہرہر مودی، گھر گھر مودی‘‘ کا معاملہ آج وارانسی کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پہنچ گیا جہاں وارانسی کے ایک وکیل منوج چوبے ایڈوکیٹ نے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی، یو پی میں بی جے پی کے امور کے انچارج امیت شاہ اور وارانسی کے میئر رام گوپال موہلے کو فریق بناتے ہوئے

پوار کے خلاف الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت

ممبئی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی نے آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر مرکزی وزیر و صدر این سی پی شرد پوار کے خلاف قانون عوامی نمائندگی کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو کثیر مرحلہ جاتی رائے دہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارٹی کارکنوں کو دو بار ووٹ دینے کی ہدایت دی تھی۔بعدازاں پوار نے اپنے تبصرہ کی سنگین ن

مودی کو گجرات میں اعظم ترین نشستوں سے محروم کرنے کی حکمت عملی

احمد آباد 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ گجرات میں مستحکم انتخابی حلقوں پر مرکزی اور قبائیلی پٹی پر لوک سبھا انتخابات کیلئے توجہ مرکوز کی جائے گی تا کہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی ریاست میں بیشتر نشستوں سے محروم ہوسکیں ۔ بی جے پی نے گجرات میں تمام 26 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کا حدف مقرر کیا ہے تا

مودی اور دیگر قائدین کے حفاظتی انتظامات پر بی جے پی ناراض

نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ مرکز اس کے قائدین کی حفاظت کا کافی انتظام نہیں کررہا ہے پارٹی نے انڈین مجاہدین کے چار عسکریت پسندوں کی دہلی پولیس کی جانب سے گرفتاری کی خبر کا حوالہ دیا جو نریندر مودی کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا چکے تھے۔ بی جے پی نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی ووٹ بینک سیاست کے مقصد سے بیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ملزم سری راملو کی خودسپردگی

بیلاری 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے سابق وزیر بی سری راملو جو بیلاری لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کیلئے حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں انہوں نے آج خود کو عدالت میں خودسپرگی کردی ۔ عدالت نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی گذشتہ سال اسمبلی انتخابات کے دوران خلاف ورزی کی بناء پر ان کا نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔ سری راملو فرسٹ کلاس جو

جسونت سنگھ کا بحیثیت آزاد امیدوار مقابلہ

جودھپور ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی سینئر لیڈر جسونت سنگھ نے ٹکٹ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے لوک سبھا حلقہ بارمر سے بحیثیت آزاد امیدوارمقابلے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ کل پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ تاہم جسونت سنگھ ابھی پارٹی سے مستعفی نہیں ہوں گے اور کہا کہ اس بارے میں کوئی قدم اٹھانے سے پہل

سری رام سینا کے صدر بی جے پی میں شامل اور خارج

نئی دہلی ؍ ہبلی /23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو آج اس وقت سخت پشیمانی ہوئی جب اس نے سری رام سینا کے متنازعہ صدر پرمود موتھلک کو پارٹی میں شامل کردیا ۔ 2009 ء میں مینگلور میں ایک پب پر خواتین کو نشانہ بنانے کے واقعہ میں ملوث پرمود کی شمولیت کے خلاف پارٹی کے اندر اورباہر اعتراضات ہورہے ہیں تھے جس پر پارٹی نے ان کی شمولیت کے فوری بعد خارج

بی جے پی کارکن پارٹی آفس میں گھس پڑے

بی جے پی کارکنوں نے آج جسونت سنگھ کو بارمر سے ٹکٹ نہ دینے پر احتجاج کیا اور پارٹی آفس میں زبردستی گھس پڑے ۔وہ پارٹی قیادت سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ انہوں نے پارٹی آفس میں گھس کر بی جے پی لیڈر بھنورسنگھ سادھنا کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک رہی –

راجستھان سے 62سال میں صرف دو مسلم ارکان پارلیمنٹ منتخب

جئے پور ۔23مارچ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے پہلے لوک سبھا انتخابات 1952ء کے بعد سے راجستھان میں اب تک صرف دو مسلم ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں ۔ آزادی کے بعد سے تشکیل پانے والی پارلیمنٹ سے لیکر 15ویں لوک سبھا تک راجستھان سے تقریباً 317 ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے ان میں سے صرف دو مسلم ایم پی ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایوب خان 1984ء اور 1989ء میں جھنج

احمدآباد میں مسلم قائدین نے ایم جے اکبر کا پتلا نذرآتش کیا

احمدآباد۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) احمدآباد کے مقامی مسلم قائدین کے ایک گروپ اور کانگریس ورکرس نے سینئر صحافی ایم جے اکبر کی کل بی جے پی میں شمولیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کے پتلے کو نذرآتش کیا ۔ یہاں لال دروازہ علاقہ میں احتجاجیوں نے جمع ہوکر اکبر کا پتلا نذرآتش کیا ۔ 1989ء میں ایم جے اکبر کانگریس کے ترجمان تھے ۔ اور وہ بہار سے