مختار عباس نقوی کے خلاف ہتک عزت مقدمہ : صابر علی

نئی دہلی ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جنتادل یو کے سابق متنازعہ لیڈر صابر علی کو پارٹی رکنیت دینے بی جے پی کے فیصلہ کے بعد انہوں نے آج کہا کہ وہ بی جے پی کے نائب صدر مختار عباس نقوی کے خلاف ایک ہتک عزت مقدمہ دائر کریں گے

مسلمانوں کو فیصلہ سازی میں حصہ لینے حامد انصاری کی تاکید

علی گڑھ ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر حامد انصاری نے آج کہا کہ جہاں دستور تمام شہریوں کیلئے مساوات کی ضمانت دیتا اور جنس کی بنیاد پر امتیاز سے منع کرتا ہے، وہیں مسلمان بالخصوص خواتین تعلیم اور افرادی قوت میں حصہ لینے کے شعبوں میں دیگر کے مقابل پچھڑ رہے ہیں۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 61 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا

ٹاملناڈو ، پڈوچیری کا انتخابی اعلامیہ جاری ، 24 اپریل کو پولنگ

چینائی ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں 39 لوک سبھا حلقوں اور پڑوسی پڈوچیری کی واحد نشست کیلئے جہاں 24 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، انتخابی عمل کی آج متعلقہ حکام کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی کے ساتھ شروعات ہوگئی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے آخری تاریخ 5 اپریل ہے اور تنقیح 7 اپریل کو کی جائے گی۔ نامزدگیوں سے دستبرداری کیلئے

میں اپنے ہی ملک میں ’’باہر کا آدمی‘‘ نہیں ہوں: اظہرالدین

نئی دہلی 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاستداں بننے والے محمد اظہرالدین نے آج اُن خبروں کو غلط بتایا جہاں یہ کہا جارہا ہے کہ اُنھیں اپنے حلقہ انتخاب ٹونک کے سوائی مادھوپور میں کانگریس کا کوئی تعاون حاصل نہیں ہے اور اُنھیں ’’باہر کا آدمی‘‘ کہتے ہوئے اُن سے عدم تعاون روا رکھا جارہا ہے۔ اظہرالدین نے کہاکہ ہندوستان میں کسی کے لئ

اومابھارتی، سونیا گاندھی کے خلاف مقابلہ نہیں کریں گی

نئی دہلی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے خلاف حلقہ لوک سبھا رائے بریلی سے شعلہ بیان سادھوی اوما بھارتی کے مقابلہ کی قیاس آرائیوں کو بی جے پی نے آج عملاً ختم کردیا۔ بھارتی نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی جھانسی نہیں چھوڑیں گی۔ اوما بھارتی پہلے ہی حلقہ لوک سبھا جھانسی سے پرچہ نامزدگی داخل کرچکے ہیں۔

بندیل کھنڈ حامیوںکا کانگریس کے دفتر پر حملہ، 6 کارکن زخمی

لکھنؤ ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس 6 کارکن اپنی پارٹی کے ہیڈکوارٹرز پر بندیل کھنڈ ادھیکاری سینا کے مبینہ کارکنوں کی شدید سنگباری اور توڑپھوڑ کے دوران زخمی ہوگئے۔ سیاہ پرچم تھامے ہوئے احتجاجی کارکنوں نے بندیل کھنڈ کو نظرانداز کئے جانے اور خصوصی پیاکیج سے محروم رکھنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کانگریس ہیڈکوارٹرز کے دروازوں اور

شنڈے کا صداقت نامہ ذات پات کالعدم

ممبئی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بمبئی ہائیکورٹ نے مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے کا 2009ء میں جاری کردہ صداقت نامہ ذات پات اس بنیاد پر کالعدم کردیا کیونکہ مہاراشٹرا کی تنقیح کمیٹی نے یہ صداقت نامہ قانون کے تحت درکار جائز احکام کے مطابق جاری نہیں کیا تھا۔ تاہم عدالت نے شنڈے کے مقدمہ کو کاسٹ اسکروٹنی کمیٹی (کمیٹی برائے تنقیح ذات پات) سے ر

بی جے پی قائد پولنگ کے اوقات میں شام 7 بجے تک توسیع کے خواہاں

بھوپال 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ایک قائد نے مطالبہ کیا ہے کہ رائے دہی کے بہتر تناسب کے لئے پولنگ کا وقت شام سات بجے تک بڑھادینا چاہئے۔ بی جے پی کے مدھیہ پردیش لوک سبھا انتخابی مہم کے انچارج و ایم پی انیل دوے نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے حالانکہ رائے دہی کے اوقات میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کرکے اس کی شام 6 بجے تک توسیع کی ہے لیکن شہری او

دہشت گرد بھٹکل کا دوست بی جے پی میں شامل

نئی دہلی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں آج ایک نیا تنازعہ پیدا ہوگیا جب سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے جے ڈی (یو) سے خارج شدہ لیڈر صابر علی کو بی جے پی میں شامل کئے جانے کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ (صابر علی) دہشت گرد یٰسین بھٹکل کا دوست ہے اور طنزیہ کہا کہ بی جے پی میں اب آئندہ شامل ہونے والوں میں داؤد ابراہیم بھی ہو

سیاسی قائدین عوام کا خون چوس کر گینڈے بن گئے ہیں : راکھی ساوت

شرڈی 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہاکہ وہ ملک کے تمام ارکان پارلیمان کو اُن کی گہری نیند سے جگانا چاہتی ہیں تاکہ وہ عام آدمی کو درپیش مسائل پر توجہ دیں۔ سائی بابا مندر میں پوجا کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہاکہ ارکان پارلیمان کو اُن کی گہری نیند سے جگانے کے لئے وہ لوک سبھا انتخاب

سونیا اور راہول گاندھی کیخلاف مضبوط امیدواروں کو ترجیح : راج ناتھ سنگھ

لکھنو 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ اُن کی پارٹی اترپردیش میں سونیا اور راہول گاندھی کے خلاف مضبوط امیدواروں کو انتخابی میدان میں اُتارے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ رائے بریلی اور امیٹھی سے سونیا اور راہول گاندطی کے خلاف ایسے مضبوط امیدواروں کو انتخابی میدان میں اُتارے جانے کے

بی جے پی قائد پولنگ کے اوقات میں شام 7 بجے تک توسیع کے خواہاں

بھوپال 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ایک قائد نے مطالبہ کیا ہے کہ رائے دہی کے بہتر تناسب کے لئے پولنگ کا وقت شام سات بجے تک بڑھادینا چاہئے۔ بی جے پی کے مدھیہ پردیش لوک سبھا انتخابی مہم کے انچارج و ایم پی انیل دوے نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے حالانکہ رائے دہی کے اوقات میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کرکے اس کی شام 6 بجے تک توسیع کی ہے لیکن شہری او

جے ڈی (یو) کے خارج شدہ لیڈر، صابر علی بی جے پی میں شامل

نئی دہلی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) سے خارج شدہ رکن پارلیمنٹ صابر علی آج بی جے پی میں شامل ہوگئے اور مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کے چیف منسٹر ملک کی قیادت کیلئے ایک انتہائی باصلاحیت شخصیت ہیں۔ صابر علی جو حال تک بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کے انتہائی قریبی اور بااعتماد ساتھی تھے۔ حال ہی میں مودی کی ستائش پر جے ڈی (یو) سے

بی جے پی اور کانگریس بیرونی فنڈ کی وصولی میں خلاف ورزی کی مرتکب

نئی دہلی 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج کہاکہ بی جے پی اور کانگریس بادی النظر میں بیرونی فنڈ وصول کرنے کے طریقوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔ برطانیہ کی ایک فرم نے دونوں پارٹیوں کو عطیات روانہ کئے ہیں۔ عدالت نے مرکز اور الیکشن کمیشن کو جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔

ہریانہ میں ریالی کے دوران کجریوال پرحملہ

اپوزیشن زیراقتدار ریاستوں سے تعصب کا یو پی اے پر مودی کا الزام

مانڈلا 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے حکومت پر اپوزیشن زیراقتدار ریاستوں کے ساتھ تعصب کا رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ اگر بی جے پی برسر اقتدار آجائے تو مرکز ملک کی ترقی کے لئے تمام ریاستوں کے ساتھ تعاون کرے گی۔ وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چ

وارناسی میں ’’ہر ہر مودی ‘‘ کے بعد ایک اور اشلوک کا استعمال

وارناسی 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ’’ہر ہر مودی‘‘ پر تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا کہ نریندر مودی کے حامیوں نے وارناسی میں ایک اور پوسٹر جاری کیا ہے جس میں درگا دیوی کی تعریف میں ایک اشلوک کو ترمیم کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ یہ پوسٹر نوراتری سے قبل عوام کو مبارکباد پیش کرنے کے سلسلہ میں شائع کیا گیا ہے۔ نوراتری کے دوران منیشا سورا پر درگا دیوی

منموہن سنگھ اور مودی ایک سکہ کے دو رخ : سی پی آئی

نئی دہلی 27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے آج عوام سے کہا کہ وہ کانگریس کو اقتدار سے بیدخل کردیں اور فرقہ پرست طاقتوں کواقتدار پر آنے سے روکیں تاکہ ملک میں ایک متبادل سیاسی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوسکے ۔ پارٹی نے کہا کہ نریندر مودی اور منموہن سنگھ ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔ پارٹی کے انتخابی منشور کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے

بی جے پی اتحادی محاذ کو 272 سے زائد نشستوں پر کامیابی کا یقین

لکھنؤ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ لکھنؤ پارلیمانی حلقہ سے امیدوار بننے کے بعد آج پہلی مرتبہ جب لکھنؤ آئے تو پارٹی کے کارکنوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔ راج ناتھ سنگھ طیرانگاہ سے کارکنوں کے قافلے کے ساتھ پارٹی کے ریاستی دفتر ودھان سبھا مارگ پہونچے جہاں اُنھوں نے اپنے طے شدہ پروگرام کے م