انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سلمان خورشید کیخلاف کوئی ثبوت نہیں

فرخ آباد 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر و مقامی رکن پارلیمنٹ سلمان خورشید کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ ضلع میں ان کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور الیکشن کمیشن کو اِس کی اطلاع دے دی گئی تھی۔ یہ مقدمہ 24 مارچ کو درج کیا گیا تھا جبکہ سلمان خورشید نے ذاکر حسین ٹرسٹ کے توسط سے شمسی توانائی ک

راہول گاندھی امیتھی کے مقامی شخص کا سرٹیفکٹ حاصل کرنے سے قاصر

امیتھی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مقامی انتظامیہ نے نائب صدر کانگریس و مقامی رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی مقامی شہری ہونے کے لئے صداقت نامہ جاری کرنے کی درخواست منسوخ کردی۔ ضلع مجسٹریٹ جگت رائے ترپاٹھی نے کہاکہ یہ درخواست خود راہول گاندھی کو اپنے دستخط کے ساتھ پیش کرنا چاہئے تھی لیکن اُن کے دستخط موجود نہیں ہے۔ درخواست راجندر سنگھ نے

فخرالدین سابق جج رائے بریلی سے عام آدمی پارٹی امیدوار

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی، 2G اسکام کے داغدار سابق وزیر اے راجہ (ڈی ایم کے) اور دو مرکزی وزراء کے علاوہ دیگر نے چھٹے اور ساتویں مرحلہ کی رائے دہی کیلئے آج پرچہ نامزدگی داخل کی۔ سونیا گاندھی حلقہ لوک سبھا رائے بریلی سے مقابلہ کررہی ہیں اور پرچہ نامزدگی کے پہلے دن ہی انہوں نے اسے داخل کردیا ہے۔ (خبر صفحہ 3

نوریاستوں میں انتخابات کیلئے اعلامیہ

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے 7 ویں مرحلہ کی پولنگ کیلئے آج اعلامیہ جاری کیا گیا۔ تلنگانہ کے بشمول ملک کی 9 ریاستوں میں 30 اپریل کو 89 حلقوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلہ میںسب سے بڑے سیاسی قائدین کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ ان میں صدر کانگریس سونیا گاندھی، بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی، راجناتھ سنگ

تمام لوک سبھا حلقوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی خاطرخواہ تعداد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آج رسمی ہدایت جاری کی ہیکہ تمام 543 لوک سبھا حلقوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کئے جائیں گے۔ آندھراپردیش، اروناچل پردیش، اوڈیشہ اور سکم میں بھی جہاں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کئ

مسلمانوں سے اپیل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی : بی جے پی

نئی دہلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی کی مسلم قائدین سے اپیل پر کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سیکولر ووٹ تقسیم نہ ہونے پائیں، شدید اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی نے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا اور الیکشن کمیشن سے نوٹ لینے کی خواہش کی۔ بی جے پی ترجمان پرکاش جاودیکر نے کانگریس پر فرقہ پرستانہ سیاست کا الزام عائد

شہزادہ راہول داغدار قائدین سے ہاتھ کیوں ملا رہے ہیں : مودی

کوڈرما (جھارکھنڈ) ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہ ان کی پارٹی نے چارہ اسکام کے ملزم اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کے ساتھ اتحاد کیا ہے، نریندر مودی نے آج ان سے استفسار کیا کہ اگر کانگریس کے نائب صدر اسکاموں میں ملزم قرار دیئے گئے قائدین کا ہاتھ بٹاتے ہوئے ملک کے وسائل کی نگہبانی کرنے کا منصوبہ رکھتے ہ

بی جے پی کے انتخابی عمل کے پیچھے آر ایس ایس سرگرم : انٹونی

تھریسر ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع اے کے انٹونی نے آج دعویٰ کیا ہیکہ بی جے پی اور زعفرانی پارٹی کے انتخابی عمل کے پیچھے آر ایس ایس سرگرم ہے اسی لئے سنگھ پریوار کے مشورہ کے مطابق ہی امیدواروں کو کھڑا کیا جارہا ہے۔ کانگریس قائدین نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی اگر ملک کے وزیراعظم بنتے ہیں تو یہ ہندوستان کیلئے ’’المیہ‘‘ ہوگا۔ سنگ

راہول گاندھی نے اپنے حلقہ میں اچھا کام کیا ہے : ورون گاندھی

سلطان پور ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دو چچازاد بھائیوں کے درمیان خیرسگالی اور جذبات کے اظہار کے نادر موقع پر بی جے پی کے لیڈر ورون گاندھی نے راہول گاندھی کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ امیتھی میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے راہول گاندھی نے بہترین کوششیں کی ہیں۔ ورون گاندھی کی اس ستائش پر راہول گاندھی نے کہا کہ انہیں خوشی ہیکہ ان کے ب

’’مودی لہر‘‘ کا کوئی وجود نہیں‘ مفاد پرستوں کا فرضی پروپگنڈہ: ایس ایم کرشنا

بنگلور ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ ملک میں مودی کی کوئی لہر نہیں ہے ۔ یہ پروپگنڈہ ایسے لوگ کر رہے ہیں جنہیں اپنا مفاد پیارا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو اپنی ہی پارٹی کے سینئر قائدین کو نظر انداز کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنای

انتخابی مہم میں راج ببر، سلمان خان کو مدعو کرنے کے خواہاں

غازی آباد ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) غازی آباد سے کانگریس کے امیدوار راج ببر نے اب بالی ووڈ کے ٹاپ اداکار اور اپنے دوست سلمان خان کو اپنی انتخابی مہم چلانے کیلئے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ سلمان خان نوجوان ووٹرس میں بیحد مقبول ہیں جس سے راج ببر کی انتخابی مہم موثر ہوسکتی ہے اور ان کے جیتنے کے امکانات بھی روشن ہوسکتے ہیں۔ کانگری

سونیا گاندھی، راکھی ساونت سے غریب صرف 9 کروڑ کے اثاثے

رائے بریلی ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اپنے اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے۔ ان کے اثاثوں کی جملہ لاگت 9.28 کروڑ ہے۔ اگرچہ کہ ان کے پاس ان کے نام پر کوئی گاڑی بھی نہیں ہے۔ وہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے بھی غریب ہیں۔ ان کے پاس منقولہ اثاثہ جات 2.81 کروڑ روپئے ہے جبکہ غیرمنقولہ اثاثہ جات 6.47 کروڑ روپئے ہے۔ انہوں نے آج

بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ورکرس میں ہاتھا پائی

پیلی بھیت (یو پی ) ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک مباحثہ کے انعقاد کے دوران بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ورکرس میں مڈبھیڑ ہوگئی جس میں عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ بی جے پی ورکرس مباحثہ میں مسلح ہوکر آئے ہیں۔ یہ ایک ایسا الزام تھا جسے پولیس نے بھی بے بنیاد پایا ۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان ہوئی بحث و تکرار

انتخابی تشدد میں این سی پی ورکرس کا شیوسینا کارکنوں پر حملہ

تھانے ۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کلوا میں بھاسکر نگر سے تعلق رکھنے والے شیوسینا کے دو کارکنوں کو چند افراد نے بری طرح زدوکوب کیا۔ یہ لوگ شیوسینا امیدوار سریکانت شنڈے کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کیلئے نکالے گئے جلوس میں یہ دونوں شریک تھے۔ بتایا جاتا ہیکہ حملہ آور این سی پی سے تعلق رکھتے تھے۔ شیوسینا کے پرکاش راجبر اور اشیت راجبر مفت لال

عوام مودی پر کیسے بھروسہ کریں ؟ : شردپوار

علی باغ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے این سی پی کے صدر اور مرکزی وزیر شردپوار نے آج جاننا چاہا کہ عوام نریندر مودی پر کیسے بھروسہ کریں؟

شیوسینا اور ایم این ایس سے تعلقات پر مودی تنقید کا نشانہ

نئی دہلی 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندی ریاستوں میں انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے شیوسینا اور ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کے ساتھ بی جے پی کے تعلقات کو تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ دونوں تنظیموں نے یوپی اور بہار کے نقل مقام کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا تھا۔ مودی، بی جے پی، شیوسینا اور را

ملک میں دس کروڑ نوجوانوں کو روزگاردینے کا نگریس کا وعدہ

اورنگ ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس مستقبل میں دس کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی۔انہوں نے یو پی اے حکومت کی پالیسیوں کا حو الہ دیتے ہوئے کہا کہ غذائی قانون، حق صحت قانون اور غریبوں کے تحفظ کیلئے مضبوط قانون بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2004 اور 2009 کی طرح این ڈی اے ک

گجرات میں مودی کے خلاف برندا کرت ، نتیش کمار اور جیہ بچن کی مہم

احمد آباد ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے کٹر حریف اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار، سی پی آئی ایم کی لیڈر برندا کرت ، جنتا دل یونائٹیڈ کے صدر شرد یادو اور سماج وادی پارٹی کی لیڈر جیہ بچن نے گجرات میں تیسرے محاذ کے حق میں مہم چلانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نتیش کمار گجرات میں 15 اپریل

پریہ دت ، راکھی ساونت، محبوبہ مفتی ، سنجے نروپم کے پرچہ نامزدگی داخل

ممبئی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ارکان پارلیمنٹ پریہ دت ، گروداس کامت اور سنجے نروپم ، پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی ، ایم ڈی ایم کے سربراہ وائیکو اور اداکارہ راکھی ساونت ، لوک سبھا کے 24 اپریل کو چھٹے مرحلہ میں ہونے والے 117 نشستوں کے لئے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے امیدواروں میں شامل ہیں۔ ٹاملناڈو میں حکمراں پارٹی انا ڈی

راکھی ساونت ان پڑھ اور 15 کروڑ کی مالک

ممبئی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت جو شمال مغربی ممبئی سے مقابلہ کر رہی ہیں، اپنے حلفنامہ میں 15 کروڑ کے اثاثہ جات کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے خود کو ناخواندہ بتایا ہے ۔

6 ماہ کے اندرہر مال سستا:بی جے پی