اجتماعی عصمت ریزی کی شکار لڑکی کو 18 سال بعد انصاف، کلیدی ملزم کو سزائے عمرقید

کوچی ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوریانیلی اجتماعی ریزی کا دلدوز واقعہ 18 سال قبل رونما ہوا تھا اور اتنے طویل عرصہ کے بعد عدالت کے ذریعہ فیصلہ سنایا جانا یقیناً ایک خوشگوار بات ہوسکتی ہے کیونکہ کیرالا ہائیکورٹ نے اجتماعی عصمت ریزی کے کلیدی ملزم دھرماراجن کو سزائے عمرقید کے علاوہ دیگر 23 ملزمین کی سزاؤں کو بھی برقرار رکھا ہے۔ اس حکمنامہ

ووٹنگ مشینوں کی جانچ کرانے الیکشن کمیشن سے مطالبہ

نئی دہلی ۔ 4 اپریل (فیکس) شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے آج جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو تاکید کی کہ بیداری کا ثبوت دیں اورملی معاملات میں بھی پوری دلچسپی لیں۔ عنقریب الیکشن شروع ہورہا ہے۔ اس میں بھی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیں اور باکردار سیکولر امیدوار کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا

انتخابی بیداری کیلئے چاول کے دانوں پر انتخابی نعرے

جے پور ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ ملک میں ہر طرف الیکشن کا بخار ہے تو عوام کو الیکشن کی اہمیت بتانے اور بیداری کیلئے نت نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں جس میں ایک منفرد طریقہ چاول کے دانے پر انتخابات سے متعلق نعرے تحریر کرنے کا ہے۔ جس خاتون نے یہ طریقہ اپنایا ہے اس کا کہنا ہیکہ اس طرح وہ چاول کے دانوں کو عوامی مقامات پر نمائش کیلئے رک

این ڈی اے کو 234، 246 نشستیں ملیں گی

نئی دہلی 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کو لوک سبھا انتخابات میں 234 تا 246 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ سی این این ۔ آئی بی این اور سی ایس ڈی ایس کی جانب سے کروائے گئے سروے کے مطابق این ڈی اے سب سے بڑا گروپ بن کر اُبھرے گا۔

سشما سوراج، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی کا پرچہ نامزدگی داخل

نئی دہلی 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائدین سشما سوراج، مرلی منوہر، اوما بھارتی کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو، جنتادل (یو) کے سربراہ شردیادو اور کانگریس لیڈر امریندر سنگھ نے چھٹے اور ساتویں مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات آج اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ مرکزی وزیر ملند دیورا ، این سی پی لیڈر چھگن بھوجبل

ے 12 مئی تک اگزٹ پولس پر پابندی

نئی دہلی 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے 7 اپریل سے کسی بھی نوعیت کے اگزٹ پولس کی اشاعت اور نشریات پر پابندی عائد کی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ سے لے کر آخری مرحلہ 12 مئی تک یہ پابندی برقرار رہے گی۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اگزٹ پول پر پابندی یا حد بندی آندھراپردیش، اڑیسہ، سکم اور اروناچل پردیش کے انتخابات کے لئے بھی قابل

شاہی امام احمد بخاری’’ کانگریس کے دلال‘‘: ایم جے اکبر

گوہاٹی۔ 3 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کے درمیان ہوئی ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان ایم جے اکبر نے آج کہا کہ سونیا گاندھی 19 ویں صدی کی سیاست کررہی ہیں جبکہ انہوں نے احمد بخاری کو کانگریس کا ’’مذہبی دلال‘‘قرار دیا۔ کانگریس پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں کو

شاہی امام مولانا بخاری کے فیصلے سے بھائی کا اختلاف

نئی دہلی۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کو ’’انتہائی فرقہ پرست‘‘ قرار دیتے ہوئے شاہی امام جامع مسجد مولانا سید احمد بخاری کے چھوٹے بھائی سید یحییٰ بخاری نے حکمراں جماعت کی تائید کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کی تائید کرنے مولانا سید احمد بخاری کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں، اور اس کی وجہ آپ کسی بھی مسلمان سے دیا

سلمان خورشید ، محمد اظہرالدین ، ڈمپل یادو کے پرچہ نامزدگی داخل

نئی دہلی۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر سلمان خورشید، سابق کرکٹر محمد اظہرالدین، چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو اور پی ایم کے کے صدر جی کے مانی آج لوک سبھا کے چھٹے اور ساتویں مرحلے کے انتخابات کیلئے اپنے پرچہ جات داخل کرنے والے اہم قائدین میں شامل تھے۔ سزائے موت کاٹنے والے قیدی بلونت سنگھ راجونا کی بہن کمل د

بی جے پی منشور کی 7 اپریل کو اجرائی

نئی دہلی۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اپنا انتخابی منشور 7 اپریل کو جاری کرے گی۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر قائدین کے علاوہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی بھی موجود رہیں گے۔ پارٹی ترجمان نرملا سیتا رامن نے کہا کہ بی جے پی کے منشور میں رائے دہندوں کو راغب کرنے کیلئے کئی ایک وعدے کئے گئے ہیں۔ منشور کے علاوہ بی جے پی ، کانگریس زیر

ووٹنگ مشین کا کوئی بھی بٹن دبانے پر بی جے پی کو ووٹ

نئی دہلی۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کو شبہ ہے کہ کارپوریٹ گھرانے اپنی لابی کو مضبوط کرتے ہوئے بی جے پی کیلئے کام کریں گے ۔ اسی شبہ کی بنیاد پر آسام میں ایک ایسا الیکٹرانک مشین حکام کے ہاتھ لگا جس کا کوئی بھی بٹن دبانے پر ووٹ بی جے پی کے کھاتہ میں جارہا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ٹسٹ نے انتخابی عملہ کے ہوش اُڑا دیئے، کیونکہ مشین ب

کیا رابرٹ وڈرا ’’چوکیداری‘‘ کررہے ہیں؟

کروکشیتر؍ غازی آباد۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے آج رابرٹ وڈرا کو متنازعہ اراضی معاملتوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی سے پوچھا کہ کیا ان کے بہنوئی کو عوامی اراضیات کی حفاظت (چوکیدار) کی ذمہ داری دی گئی ہے؟

مودی کو انتخابات کیلئے نااہل قرار دینے کی درخواست

حیدرآباد ۔ 3 اپریل (سیاست نیوز) گجرات فسادات میں مسلمانوں کے قتل عام کیلئے ساری دنیا میں نریندر مودی اور ان کے حواریوں کو ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ متاثرین گجرات اور حقوق انسانی کے جہد کاروں کی لاکھ کوششوں کے باوجود نریندر مودی قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکتے رہے ہیں لیکن کانگریس کے مقتول سابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذک

وارانسی میں مودی کو کجریوال اور راج ناتھ سنگھ کو ریتا بہوگنا شکست دے سکتے ہیں

لکھنؤ ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سیکولر پارٹیاں، سیکولر لیڈر سیکولرازم کے تحفظ کیلئے چاہے جتنا شور ہنگامہ مچائیں اور سیکولرازم خطرے میں نعرے بلند کرکے عوام سے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں لیکن واقعتاً ان میں سے کسی کو سیکولرازم کی پرواہ نہیں ہے، جس کی تازہ مثال ملک کے عام انتخابات ہیں۔ ایک طرف نریندر مودی کو ملک کیلئے خطرہ بتایا جارہا

عام آدمی پارٹی کے باغی ارکان کا قابل لحاظ تائید کا ادعا

نئی دہلی ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے باغی ارکان اشونی اپادھیائے، راجیش گپتا اور پارٹی سے خارج کئے گئے ایم ایل اے ونود کمار بنی نے آج ادعا کیا کہ انہیں پارٹی کے 300 قومی عاملہ ارکان کے منجملہ 70 ارکان کی تائید حاصل ہے جن کا اتوار کو اجلاس منعقد کیا جائے گا تاکہ نئی قیادت کا انتخاب کیا جاسکے۔

سونیا گاندھی کیخلاف شکایت ملنے پر کارروائی : الیکشن کمیشن

جموں۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت نے کہا کہ سونیا گاندھی کی شاہی امام دہلی سے ملاقات کے خلاف شکایت موصول ہونے پر کمیشن کارروائی کرے گا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں عام طور پر شکایت ملنے کے بعد کارروائی کی جاتی ہے۔ جب بھی ہمیں شکایت موصول ہوتو یقینا اس کا جائزہ

سونیا گاندھی اور بخاری کی ملاقات ، لومڑی اور بھیڑیئے کی ملاقات کے مماثل

ممبئی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی کی دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام بخاری سے ملاقات اور سیکولر ووٹوں کی تقسیم روکنے کی اپیل کو شیوسینا نے آج لومڑی اور بھیڑیئے کی ملاقات کے مماثل قرار دیا۔ جس میں عدم تشدد اور سبزی خوری پر تبادلہ خیال کیا گیا ہو۔ شیوسینا کے ترجمان ’سامنا‘ میں شائع شدہ اداریہ میں جو صدر پارٹی اودھ

ملک کو تقسیم کرنے والا حکمراں نہیں ہوسکتا: نتیش کمار

نردی گنج (بہار) 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کٹر سیاسی حریف نتیش کمار اور نریندر مودی نے کل بہار میں لوک سبھا انتخابی حلقہ نواڈا میں ایک ساتھ انتخابی مہم چلائی۔ نتیش کمار نے نریندر مودی اور راہول گاندھی دونوں پر نردی گنج میں منعقدہ جلسہ عام میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کانگریس قائد جئے رام رمیش راہول گان

کانگریس کو ایک اور شدید صدمہ ، امیدوار بی جے پی میں شامل

نئی دہلی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ماہ کے اندر کانگریس کو دوبارہ صدمہ پہونچا جبکہ کانگریس کے امیدوار برائے گوتم بدھ نگر رمیش چند تومر نے مقابلہ سے فرار حاصل کرتے ہوئے حریف سیاسی پارٹی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ اِس حلقہ میں لوک سبھا انتخابات کے لئے صرف ایک ہفتہ باقی ہے۔ وہ دوسرے امیدوار ہیں جنھوں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے باوجو