ہتک عزت مقدمہ کجریوال کی 21 مئی کو پیشی

نئی دہلی 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال کو ایک عدالت نے ہدایت دی کہ وہ فوجداری ہتک عزت مقدمہ کے سلسلہ میں 21 مئی کو عدالت کے اجلاس پر پیش ہوں ۔ ان کے خلاف بی جے پی قائد نتن گڈکری نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔ عدالت کی یہ ہدایت اس وقت پر منظر عام پر آئی جبکہ کجریوال کو آج بحیثیت ملزم طلب کرنے پر وہ عدالت میں ح

لوک سبھا انتخابات ‘ آج پہلے مرحلہ کی رائے دہی

نئی دہلی ۔ /16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں جاری زبردست انتخابی گہما گہمی اور نریندر مودی و راہول گاندھی کے مابین عملاً صدارتی طرز کے مقابلہ کا باقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے ۔ چنانچہ نو مراحل کے پہلے مرحلہ میں کل دو ریاستوں کے چھ حلقوں میں رائے دہی ہوگی ۔ اس دوڑ میں کئی علاقائی جماعتیں بھی شامل ہیں ۔ آسام کے پانچ حلقوں تیزپور ‘ کلیابور‘

سونیا اور ملائم سنگھ پر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کا الزام

علیگڑھ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی اور سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو پر الزام عائد کیا کہ وہ ووٹ بینک سیاست میں ملوث ہیں اور مسلمانوں کو سیکولرازم کے نام پر ’’گمراہ‘‘ کررہے ہیں ۔ انہوں نے سونیا گاندھی اور ملائم سنگھ یادو پر فرقہ ورانہ جھڑپوں کا الزام بھی عائد کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ

کرناٹک ‘یوپی اور بہاربی جے پی کی کامیابی کی کلید

بنگلور۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک ‘ یو پی اور بہار کو کلیدی ریاستیں قرار دیتے ہوئے جو 2014ء کے عام انتخابات میں بی جے پی کو کامیابی دلوائیں گی ۔ سینئر قائد اننت کمار نے کہاکہ نریندر مودی کرناٹک میں بھی گجرات کے مساوی مقبول ہیں ۔ انہوں نے ان خبروں کو کے آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر کی جانب سے کروائے ہوئے تبصرہ میں راہول گاندھی کو ج

بی جے پی رائے دہندوںکو پھانسنے فرقہ پرستی کو بڑھاوادے رہی ہے : اکھلیش یادو

سنبھل۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے دانستہ طور پر فرقہ پرستانہ مسائل لوک سبھا انتخابات سے پہلے اٹھائے ہیں تاکہ رائے دہندوں کو پھانس سکے ۔ چیف منسٹر یو پی اکھلیش یادو نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے پھندے میں نہ پھنسے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اعلیٰ سطحی قائدین ہمیشہ عوام کو گمراہ کرتے رہے ہیں اور فرقہ ورانہ مسائل اٹھات

تمام مسلم اداروں کی کانگریس کو تائید:چدمبرم

چینائی ۔ /6 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے شاہی امام جامع مسجد مولانا سید احمد بخاری کی جانب سے کانگریس کی تائید کا خیرمقدم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی کو تمام مسلم اداروں کی حمایت حاصل ہے ۔

وزیراعظم منموہن سنگھ انتخابی نتائج سے پہلے اپنے نئے بنگلہ میں منتقل ہونے کا امکان

نئی دہلی ۔6اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) موتی لعل نہرو روڈ پر ایک وسیع و عریض بنگلہ وزیراعظم منموہن سنگھ کی آمد کیلئے تیار کیا جارہا ہے ۔ امکان ہے کہ لوک سبھا کے انتخابی نتائج کے 16مئی کو اعلان سے پہلے اپنی سبکدوشی کے بعد وزیراعظم اس بنگلہ میں منتقل ہوجائیں گے ۔ وزیراعظم کے دفتر نے سی پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت دی ہے کہ 30اپریل تک بنگلہ کے تمام کام مک

بی جے پی کا منشور کہاں ہے راہول گاندھی کا سوال

سرسا(ہریانہ) /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی نے اب تک اپنا منشور جاری نہیں کیا ہے ۔ یہ پارٹی صرف غبارے چھوڑرہی ہے جو بہت جلد پھٹ پڑیں گے ۔ یہ پارٹی منشور تک جاری کرنے کے قابل نہیں ہے تو وہ حکومت کیا چلائے گی ۔ رشوت ستانی سے متعلق بی جے پی کا موقف کھوکھلا ہے جبکہ

بی جے پی انتشار پسندپارٹی :وزیراعظم

کوچی ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ ملک میں بی جے پی کے انتشار پسندانہ نظریہ کو صرف کانگریس ہی شکست دے سکتی ہے ۔ یہ پارٹی گمراہ کن پروپگنڈہ کے ساتھ اقتدار تک پہونچنے کی کوشش کررہی ہے ۔ کوچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ بائیں بازو پارٹیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ پارٹیاں ناکامی کی طرف بڑھ

اوما بھارتی علیل ، انتخابی مہم منسوخ

بھوپال ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر بی جے پی اوما بھارتی مدھیہ پردیش میں ضلع ساگر کے مالتھن میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد علیل ہوگئیں۔ وہ اپنے دیگر جلسوں کو منسوخ کرکے بھوپال واپس ہو کر آرام کررہی ہیں۔

ملک بھر میں گجرات 2002 کا کھیل کھیلنے بی جے پی کی کوشش

نئی دہلی۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس نے مغربی اترپردیش کے فساد زدہ علاقوں میں امیت شاہ کی نفرت انگیز تقاریر کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی اور انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کی اشتعال انگیز مہم پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی میں وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی اور ان کے رفقاء سارے مل

عام آدمی پارٹی اور جنتا دل ( یو ) کا شدید ردعمل

نئی دہلی ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مظفر نگر فسادات کا انتقام لینے امیت شاہ کے قابل اعتراض تبصرہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ ایسے عناصر کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہ دے ۔ جنتادل ( یو ) نے کہا کہ امیت شاہ کسی ڈکٹیٹ

’ کٹے گا کون جیتے گا کون ‘ انتخابات میں فیصلہ : وسندھرا راجے

جئے پور ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس لیڈر کی جانب سے نریندر مودی کے ٹکڑے کردینے کی دھمکی کے جواب میں چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج یہ واضح کردیں گے کہ کس کے ٹکڑے ہوں گے اور کون کامیاب ہوگا ۔ سہارنپور سے کانگریس امیدوار عمران مسعود نے کہا تھا کہ نریندر مودی کے ٹکڑے کردئیے جائیں گے ۔ وس

’’گجرات نفرت کا نمونہ ‘‘: اسرانی

ایٹا نگر۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے کامیڈین اسرانی نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زعفرانی جماعت (بی جے پی) ملک کو 18 ویں صدی کی سمت لیجانا چاہتی ہے، جبکہ کانگریس وقت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ بالی ووڈ کے سینئر مزاحیہ اداکار 75 سالہ اسرانی نے گزشتہ شام یہاں ایک انتخابی جلسہ عا

حفاظتی انتظامات کے بہانے سونیا گاندھی نے خواتین کو گمراہ کیا

چندراپور 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 16 ڈسمبر کے اجتماعی عصمت ریزی اور بدنام زمانہ تنور قتل کیس کی یاد دہانی کرتے ہوئے نریندر مودی نے آج خواتین کے تحفظ کے مسئلہ پر سونیا گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ کانگریس کے دور حکومت میں خواتین تک محفوظ نہیں ہیں۔ 10 میں سے 7 ریاستوں میں اعداد و شمار کے بموجب جو قومی جرائم ریکارڈ بیورو سے حاص

راہول وزیراعظم بنے تو مودی جیل میں نظر آئیں گے : بینی پرساد ورما

بلرام پور (یوپی) ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد اور مرکزی وزیر بینی پرساد ورما نے آج ایک اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے نریندر مودی کو انتباہ دیا کہ اگر راہول گاندھی ملک کے وزیراعظم بن گئے تو اندرون 6 ماہ مودی جیل میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے مودی کو ’’ڈکٹیٹر‘‘ قرار دیتے ہوئے اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ک

انتخابی مہم چلانے کجریوال نے اپنی کار پارٹی امیدوار کو دیدی

روہتک ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال کی نیلی رنگ کی ویگن آر کار اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار نوین جے ہند جنہیں کجریوال نے یہ کار بطور تحفہ دی ہے، کا کہنا ہیکہ اس کار کے ذریعہ عوامی توجہ کو اپنی جانب راغب کرتے ہوئے وہ 10 اپریل کو منعقد شدنی انتخابات میں کامیابی ضرور حاصل کریں گے۔ ی