ڈگمبر کلکرنی ودودرہ سے مودی کیخلاف عام آدمی پارٹی کے امیدوار
نئی دہلی 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے گجرات کے حلقہ لوک سبھا وڈودرہ سے بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی اور کانگریس کے مدھو سدن مستری کے خلاف سنیل ڈگمبر کلکرنی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ کلکرنی جو ایک میکانیکل انجینئر ہیں ، انفراسٹرکچر کے شعبہ میں بحیثیت سوشیل ورکر خدمت انجام دیتے ہیں اور وہ عام آدمی