تھپڑ مارنے والے آٹو رکشا ڈرائیور کے مکان کا کجریوال کا دورہ

نئی دہلی 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال نے آج اُس آٹو رکشا ڈرائیور کی قیامگاہ کا دورہ کیا جس نے اُنھیں شمال مغربی دہلی کے علاقہ سلطان پور میں روڈ شو کے دوران تھپڑ مارا تھا۔ عام آدمی پارٹی قائد نے کہاکہ اُنھوں نے اِس شخص کو معاف کردیا ہے۔ کل لالی نے پہلے تو کجریوال کی گلپوشی کی بعدازاں اُنھیں تھپڑ رسید کیا۔ کجریوال کو بائیں ا

تھپڑ مارنے والے آٹو رکشا ڈرائیور کے مکان کا کجریوال کا دورہ

نئی دہلی 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروند کجریوال نے آج اُس آٹو رکشا ڈرائیور کی قیامگاہ کا دورہ کیا جس نے اُنھیں شمال مغربی دہلی کے علاقہ سلطان پور میں روڈ شو کے دوران تھپڑ مارا تھا۔ عام آدمی پارٹی قائد نے کہاکہ اُنھوں نے اِس شخص کو معاف کردیا ہے۔ کل لالی نے پہلے تو کجریوال کی گلپوشی کی بعدازاں اُنھیں تھپڑ رسید کیا۔ کجریوال کو بائیں ا

مودی اور راہول ملک کیلئے خطرہ : مایاوتی

مورینا (مدھیہ پردیش) 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی اور نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو ملک کے لئے خطرہ قرار دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ اُنھیں اِس بات میں کوئی شک نہیں ہے۔ وہ کل رات ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہی تھیں۔ مایاوتی نے کہاکہ کانگریس راہول گاندھی کو وزیرا

کانگریس کسی ایک فرد کی بات نہیں کرتی

اودھار بوند (آسام) 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہول گاندھی نے آج کہاکہ کانگریس عوام پر مبنی پارٹی ہے۔ بی جے پی کے برعکس جو صرف ایک فرد کے اطراف گھومتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بی جے پی کے برعکس ہم نے یہ کبھی نہیں کہاکہ کوئی شخص وزیراعظم بنے گا جو آپ کے تمام مسائل حل کردے گا۔ ہمارے لئے سیاست عوام پر مبنی ہ

مودی کا وزیراعظم بنانے کا خواب پورا نہ ہوگا : ملائم

تکم گڑھ (مدھیہ پردیش) ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی صدر ملائم سنگھ یادو نے آج کہا کہ اگرچہ بی جے پی چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کو آر ایس ایس کی ایماء پر ملک کا وزیراعظم بنانے کا خواب دیکھ رہی ہے لیکن یہ صرف ایک خواب ہی رہ جائے گا۔ انہوں نے انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2004 اور 2009ء کی طرح ان انتخابات میں بھی بی جے پی کو

مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دینے میں بی جے پی سرفہرست

احمدآباد 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے 9 امیدواروں کو میدان میں اُتارتے ہوئے بی جے پی داغدار قائدین کی پہلی جماعت بن گئی ہے۔ اِس کے بعد کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لئے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے 4 امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ امیدواروں کی جانب سے داخل کردہ حلف نامہ کے مطابق اِن دو قومی پارٹیوں کے علاوہ نیشنلسٹ کان

بی جے پی منشور سے زہریلے افکار کی عکاسی

مدورائی 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج الزام عائد کیاکہ بی جے پی ایودھیا کی رام مندر جیسے زہریلے اور انتشار پسندی پر مبنی مسائل کو اُٹھاتے ہوئے دانستہ طور پر رائے دہندوں کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اِس بات کی پرواہ نہیں کررہی ہے کہ اُن کا کیا ہوگا جنھوں نے اُس کو ووٹ نہیں دیا۔ چدمبرم نے یہاں ایک پریس ک

ملک میں مودی کی کوئی لہر نہیں : سروے

احمدآباد 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں 2004 ء اور 2009 ء کے انتخابات اور گجرات میں اسمبلی انتخابات کے دوران اب تک حاصل کردہ ڈاٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی لہر نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اگرچیکہ مودی نے 2001 ء میں چیف منسٹر بننے کے بعد سے دو لوک سبھا اور تین اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو کامیاب بنایا ہے لیکن گجرات میں خود اِن کی کوئی لہر نہیں

رشوت اور لوٹ کھسوٹ کانگریس کے ڈی این اے میں شامل

میسور ؍ کاسر گوڑ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے کانگریس پر اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے کہاکہ رشوت اور لوٹ کھسوٹ اُس (کانگریس) کے ڈی این اے میں شامل ہے۔ اُنھوں نے کیرالا میں بائیں بازو کے زیرقیادت ایل ڈی ایف اور کانگریس کے زیرقیادت یو ڈی ایف کو بھی اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ال

بی جے پی کو اقتدار حاصل کرنے سے روکنا بہت ضروری: اکھلیش

لکھنؤ۔/8 اپریل، (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم مرکز میں بی جے پی کو اقتدار پر آنے نہ دیں۔ میڈیا کو دیئے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب جبکہ بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کیا جاچکا ہے لہذا اب یہ

فرقہ پرستی کیخلاف مقابلہ کیلئے طاقتور ’ہاتھ‘ کی ضرورت

سلچر (آسام) ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تاریخ گواہ ہیکہ ہندوستانی مسلمانوں نے اپنی قوت ارادی، سیاسی بصیرت اور دوراندیشی سے ایسے فیصلے لئے ہیں جنہوں نے ملک کے جمہوری و سیکولر کردار کی حفاظت میں بے مثال کردار ادا کیا ہے اور اب کہ جب ایک بار پھر آر ایس ایس نے اپنے فسطائی منصوبوں کو پورا کرنے کیلئے بدنام زمانہ نریندر مودی کا سہارا لیا ہے جوک

اڈوانی کو بی جے پی کے اقتدار کا یقین

تھرواننتاپورم 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے آج اپنے اس یقین کا اظہار کیاکہ بی جے پی کے زیرقیادت این ڈی اے ملک میں آئندہ حکومت تشکیل دے گی اور نریندر مودی ایک بے مثال تاریخ بنائیں گے۔ اڈوانی نے یہاں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’عوام میں اس بات پر کوئی شک نہیں ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد کس ک

انتخابی امیدوار’ پدم شری خطاب‘ کا استعمال نہیں کرسکتے: الیکشن کمیشن

بھونیشور۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ہے کہ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی جانب سے ’’ پدما‘‘ کے خطاب کا استعمال کرنا ضابطہ اخلاق کے مغائر ہے۔ یاد رہے کہ حکمراں جماعت بی جے ڈی کے امیدوار دلیپ ترکی جو سندر گڑھ لوک سبھا نشست کے لئے انتخابی میدان میں ہیں اور ان کی جانب الیکشن کمیشن کی توجہ مبذول کروائی گئی تھی

نریندر مودی تاریخ سے لاعلم: ڈگ وجئے سنگھ

بال گھاٹ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہاکہ بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو ملک کی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے اور اُنھوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی دونوں ہی کو پست پشت ڈال دیا ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے بال گھاٹ سے کانگریس کی امیدوار حنا کانورے کی ایک انتخابی ریالی سے خطاب

مظفر نگر فسادات متاثرین بھی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے

مظفر نگر۔/8 اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر فسادات کے دوران عصمت ریزی سے متاثرہ سات افراد آنے والے انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ جوگیا کھیڑا موضع میں جو افراد فسادات کے دوران بے گھر ہوگئے تھے ان کے ناموں کا رائے دہندوں کی فہرست میں ایک بار پھر اندراج کیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس کے علاوہ فسادات کے ایسے 250 متا