پرینکا گاندھی کی صرف رائے بریلی اور امیٹھی کی انتخابی مہم میں شرکت

نئی دہلی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی سے ہمیشہ یہ کہا جاتا رہا ہیکہ وہ کانگریس میں کوئی اہم رول نبھائیں جس کے بعد انہوں نے بہرحال لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا زمانہ ہے اور ہر پارٹی انتخابی مہم میں مصروف ہے۔ لہٰذا وہ خود بھی اپنی والدہ سونیا گاندھی اور بھائی راہول گاندھی کے حلقہ انتخاب بالترتیب رائے بریلی اور امیٹھی

میرا کمار اپنے حلقہ میں مصروف، دہلی میں ووٹ نہ دے سکیں

سسرام (بہار) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر میرا کمار دہلی میں اپنے حق رائے دہی کے استعمال سے محروم رہ گئیں کیونکہ وہ سسرام حلقہ انتخاب میں مصروف ہیں، جہاںآج رائے دہی ہورہی ہے۔ یاد رہیکہ میرا کمار دہلی کی نیوفرینڈس کالونی کی ساکن ہیں اور دہلی میں بحیثیت ایک ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ اب جبکہ وہ سسرام میں کانگریسی امیدوار کے طور پر ا

ملک میں مودی کی لہر نہیں ہے :پرینکا گاندھی

نئی دہلی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی نے ملک بھر میں مودی کی لہر چلنے سے متعلق رپورٹ کو مسترد کردیا اور کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ملک میں مودی کی کوئی لہر چل رہی ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد اخباری نمائندوں کے سوال پر کہ آیا وہ اس بات پر اتفاق کرتی ہیں کہ ملک میں خود ساختہ مودی کی لہر چل رہی ہے انہوں نے جواب دیا

رشوت اور مہنگائی سے پاک ہندوستان بنانے عام آدمی پارٹی کا وعدہ

ممبئی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کی امیدوار میدھا پاٹکر نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوستان کو رشوت ستانی اور مہنگائی سے پاک بنادے گی۔ پارٹی کا عہد نامہ جاری کرتے ہوئے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عام آدمی پارٹی کے امیدوار وں مائنک گاندھی،میدھا پاٹکر اور میرا سائنیال نے منشور جاری کیا اور کہا کہ نریندر مودی ایک سوپر می

مودی کے ہاتھ خون سے رنگین ہیں : ترنمول کانگریس

کولکتہ ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے ہاتھ خون سے رنگین ہیں۔ ترنمول کانگریس نے آج گجرات فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی آئندہ وزیراعظم بننے کا دن میں خواب دیکھ رہے ہیں لیکن عوام ان کے اس خواب کو ڈراونے خواب میں تبدیل کردیں گے۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیریک او فرائن نے کہا کہ مودی اپنی تشہیر خود کررہے ہیں اور وزیراعظم

مودی کی بیوی : کانگریس کا طنز اور بھائی کا دفاع

ودودرا ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے پہلی بار برسرعام تسلیم کیا کہ اس کی بیوی کی وجہ سے انہیں کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ کی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے بھائی نے ان کا بھرپور دفاع کیا ہے اور کہا کہ نریندر مودی کی شادی ایک سماجی رسم تھی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہا تھا کہ مودی اپنے شادی شدہ موقف کو ت

بی جے پی امیدوار ستیہ پال سنگھ کی باغپت میں پٹائی

باغپت ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس کے سابق کمشنر اور باغپت کے بی جے پی امیدوار ستیہ پال سنگھ کی نامعلوم افراد نے ایک مرکز رائے دہی پر پٹائی کردی۔ پولیس کے بموجب ستیہ پال سنگھ ملک پور مرکز رائے دہی جو بداوت پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ہے، گئے تھے تاکہ جاری رائے دہی کے عمل کا جائزہ لے سکیں۔ انہوں نے مرکز رائے دہی میں بعض کارکن

گاندھی خاندان اولین رائے دہندوں میں شامل

نئی دہلی۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گاندھی خاندان کے ارکان سونیا ، راہول اور پرینکا دہلی کی 7 لوک سبھا نشستوں کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والے اولین افراد میں شامل تھے۔ انہوں نے ان تمام انتخابی حلقوں میں اعلیٰ سطحی انتخابی مہم چلائی تھی۔ کانگریس کے علاوہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی بھی انتخابی مہم میں سرگرم تھی۔ سونیا گاندھی ک

مختار انصاری وارانسی سے مقابلہ نہیں کریں گے

وارانسی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مافیا ڈان سے سیاستداں بننے والے مختار انصاری نے آج اعلان کیا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی امیدوار نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال کے خلاف وارانسی حلقہ لوک سبھا سے مقابلہ نہیں کریں گے۔ مودی کو شکست دینے کی غرض سے وہ ووٹوں کی تقسیم سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔ مختار انصاری کی پارٹی قومی یکتا

’’ بہو دلاؤ، ووٹ پاؤ‘‘

جند ، ہریانہ ۔ 9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ میں لوک سبھا انتخابات لڑنے والے کچھ امیدواروں کو ووٹرس کی جانب سے عجیب و غریب مطالبات کا سامنا ہے ۔ خصوصی طور پر ایسے حلقوں سے جہاں مرد و خواتین کی پیدائش کے تناسب میں زبردست فرق ہے ۔ ایسے ووٹرس کا مطالبہ ہے کہ ’’بہو دلاؤ ، ووٹ پاؤ‘‘۔ خصوصی طور پر اویواہٹ پروش سنگھٹن (غیر شادی شدہ مردوں

اروناچل پردیش میں رائے دہی کے روز تہوار کا ماحول

ایٹا نگر ۔ 9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش میں چونکہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کیلئے رائے دہی کا بیک وقت آغاز ہوا ہے وہیں ریاست میں ہر طرف جشن کا ماحول ہے جہاں خصوصی طور پر نوجوان ووٹرس صبح سے ہی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے جوق در جوق پولنگ بوتھس کا رخ کر رہے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ شب ہوئی بارش کے بعد موسم کچھ ناخوشگوار سا ہ

اروند کجریوال کی پولیس کمشنر سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے آج پولیس کمشنر بی ایس باسی سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا ہیکہ انتخابی مہم کے دوران ان پر حالیہ کئے گئے حملوں کے پیچھے اصل سازشی ذہن کا پتہ چلایا جائے۔ کجریوال نے کل شمال مغربی دہلی کے سلطانپور علاقہ میں ایک روڈ شو کے دوران انہیں طمانچہ رسید کرنے والے آٹو رکش

ہیما مالنی اور جینت چودھری کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

متھرا ۔9 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چار امیدواروں بشمول آر ایل ڈی امیدوار جینت چودھری اور بی جے پی کی ہیما مالنی کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل آوری نہ کرنے پر کارروائی کی ہے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق انچارج اے ڈی ایم دھریندر سچن نے کہا کہ جینت چودھری اور ہیما مالنی کے خلاف انتخابی

عوام ہی میرے گرو ہیں : راہول

ادھربونڈ (آسام) 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے جدوجہد کرنے والے عوام ہی ان کے اصل گرو ہیں اور وہ ان سے بتدریج بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے یہ بات بتائی۔ لیڈرس عوام سے ہی سیکھتے ہیں۔ آپ میرے ٹیچر ہو اور میں آپ سے سیکھ رہا ہوں۔ راہول گاندھی نے آج یہاں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈروں کو عوام

سونیا گاندھی اور راہول کا 12اپریل کو روڈ شو

امیتھی ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی اور ان کے فرزند راہول گاندھی 12 اپریل کو ایک روڈ شو کا انعقاد عمل میں لائیں گے۔ اس کے بعد کانگریس نائب صدر راہول گاندھی اپنا پرچہ نامزگی داخل کریں گے۔ راہول گاندھی کے ہمراہ ان کی والدہ اور یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی ہوں گی۔ راہول گاندھی کے نمائندہ چندرکانت دوبے نے آج یہ بات ب

بی جے پی پر واجپائی کے راستے سے انحراف کا الزام

اروال (بہار) 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق حلیف بی جے پی پر رام مندر، دستور کی دفعہ 370 اور یکساں سیول کوڈ جیسے حساس مسائل اُٹھانے پر تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہاکہ بی جے پی میں اٹل بہاری واجپائی کے راستہ سے انحراف کیا ہے۔ دوسرے معنوں میں اُس نے واجپائی کی توہین کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بی جے پی کا نیا اوتار پارٹی کے ق

سماج وادی پارٹی کیخلاف کارروائی کا بی جے پی کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ

نئی دہلی 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج الیکشن کمیشن سے سماج وادی پارٹی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ یہ پارٹی صیانتی افوج کو انتخابات کے دوران فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ یوپی کے وزیر اعظم خان نے کارگل جھڑپ کے بارے میں ایک متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ مسلم س