راج ٹھاکرے ووٹ مانگنے مودی کے نام کا استعمال نہ کریں : منڈے
پونے۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر گوپی ناتھ منڈے نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) کو مودی کا نام استعمال کرکے ووٹ مانگتے ہوئے عوام کو گمراہ نہیں کرنا چاہئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ صرف ایک روز قبل ہی صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ نے بھی انتخابی مہم کے دور