این ڈی تیواری کو کانگریس نے ٹکٹ نہیں دیا

لکھنو ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر نارائن دت تیواری اتراکھنڈ کے نینی تال لوک سبھا حلقہ سے انتخابات نہیں لڑیں گے ۔ ان کے قریبی ذرائع نے یہ بات بتائی جس کے مطابق اترا کھنڈ اور اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ نے پارٹی سے درخواست کی تھی کہ انہیں آخری بار انتخابات لڑنے کی اجازت دی جائے ۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے بیٹے روہت ش

مہاراشٹرا کے خاندیش میں 17اور 24 اپریل کو رائے دہی

ناسک ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے چھگن بھوجبل ، پارٹی سربراہ شرد پوار کی بہو بھارتی اور بی جے پی کی حنا گویٹ خاندیش خطہ میں لوک سبھا کی آٹھ نشستوں کے اہم امیدوار ہیں جن میں نندور بار بھی شامل ہے ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نندور بار سے کانگریس کے 80 سالہ مانک راؤ گویٹ دسویں بار انتخابات جیتنے کیلئے پرامید ہیں جو یقیناً ایک ریکار

اروناچل پردیش اور آسام میں آج دوبارہ رائے دہی

ایٹا نگر ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ارونا چل پردیش کے 37 پولنگ اسٹیشنوں میں 19 اپریل کو دوبارہ رائے دہی ہوگی ۔ یاد رہے کہ 9 اپریل کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں خرابی پیدا ہونے کے بعد پولنگ کو معطل کردیا گیا تھا ۔ الیکشن آفس ذرائع نے بتایا کہ دوبارہ رائے دہی کا آغاز صبح 6 بجے ہوگا اور دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔ دوسری طرف آسام کی وادی بارک

عام آدمی پارٹی کا آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کے حق سے محروم کردینے کا الزام

ممبئی 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج الزام عائد کیاکہ ممبئی میں اِس کے امیدواروں کو بار بار عام جلسے، روڈ شوز اور دیگر انتخابی تقاریب کے انعقاد کی مقامی عہدیداروں کی جانب سے اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ دیگر سیاسی پارٹیوں کو یہ اجازت آسانی سے حاصل ہوجاتی ہے لیکن عام آدمی پارٹی امیدواروں کو ایسی اجازت کے لئے کافی جدو

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کجریوال کو عدالتی ہدایت

گاندھی نگر 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کچھ کی ایک مقامی عدالت نے آج اروند کجریوال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اُنھیں ہدایت دی کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کی جواب دہی کے لئے اندرون 10 دن عدالت کے اجلاس پر پیش ہوکر وضاحت کریں۔ گاندھی دھام کے جوڈیشیل مجسٹریٹ کے ڈی پرساد نے کجریوال کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں

مودی معذرت خواہی سے گریز کررہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر 2002 ء کے گجرات فسادات کی معذرت خواہی کے مسئلہ سے گریز کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہاکہ وہ معذرت خواہی سے گریز کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک کے سامنے ثابت کردیں کہ ڈکٹیٹر کبھی معذرت خواہی نہیں کرتا۔ کانگریسی قائد میم افضل نے کہاکہ 1984 ء کے فسادات کے سلسلہ میں وزیراعظم اور صدر ک

اعظم خان اور امیت شاہ کی نفرت انگیز تقریروں کی سی ڈیز کا جائزہ

لکھنو 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوپی پولیس نے بی جے پی کے جنرل سکریٹری امیت شاہ اور سماج وادی پارٹی کے سینئر قائد محمد اعظم خان کی نفرت انگیز تقریروں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں کی تقاریر کی سی ڈیز کی فارنسک جانچ کی جارہی ہے۔ آئی جی پی ٹاسک فورس اشیش گپتا نے کہاکہ سی ڈیز الیکشن کمیشن کے مبصرین کو روانہ کردی گئی ہیں اور اب اُن کی

مودی سے بناوٹی انٹرویو ، قمر وحید نقوی مستعفی

نئی دہلی ۔ /15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رجت شرما کے مقبول پروگرام ’’آپ کی عدالت ‘‘میں بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے ساتھ لئے گئے بناوٹی انٹرویو کے خلاف ایڈیٹوریل ڈائرکٹر انڈیا ٹی وی قمر وحید نقوی نے بطور احتجاج استعفیٰ دیدیا ۔ وہ اس سے پہلے ’’آج تک ‘‘سے وابستہ تھے ۔ چیف منسٹر گجرات کے ساتھ انڈیا ٹی وی پر یہ انٹرویو سوشی

نریندر مودی ایک ڈکٹیٹر، کانگریس کا الزام

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی جانب سے یہ کہے جانے پر کہ ان کے برسر اقتدار پر آنے کے امکانات سے کانگریس کانپ رہی ہے۔ حکمراں جماعت نے آج انہیں ایک ڈکٹیٹر قرار دیا اور کہا کہ نریندر مودی کے بارے میں ’’ہر ہر مودی‘‘ نہیں بلکہ ’’ڈر ڈر مودی‘‘ کہا جانا چاہئے۔ کانگریس کے ترجمان ابھی

جے ڈی ( یو ) امیدواراخترالایمان کانگریسی امیدوار کے حق میں دستبردار مولانا اسرار الحق کا مقابلہ اب بی جے پی کے جیسوال سے

کشن گنج( بہار )۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کو عین انتخابات سے قبل ایک زبردست سیاسی جھٹکا اسوقت لگا جب کشن گنج سے جے ڈی ( یو) امیدوار نے پارلیمانی انتخابات کے لئے کانگریس امیدوار کے حق میں اپنی نامزدگی سے دستبرداری اختیار کرلی۔ دریں اثناء جے ڈی ( یو ) امیدوار اخترالایمان نے کہا کہ انہوں نے کانگریس کے موجودہ قائد

جاریہ سال آم مہنگے ہوں گے

نئی دہلی۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ سال آم کی پیداوار میں 20فیصد کمی کی وجہ سے آم مہنگے ہوسکتے ہیں۔ گذشتہ ماہ بے موسم بارش کی وجہ سے بھی آم کی کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جس سے اب آم کی طلب کو پورا کرنا تاجرین کے لئے مشکل ثابت ہوگا جس کا راست اثر گاہکوں پر پڑے گا جنہیں دوگنے اور تین گنے دام ادا کرکے آم خریدنے پڑیں گے۔ صنعتی مجلسAssochamک

رجنی کانت۔ مودی ملاقات پر کروناندھی کا لب کشائی سے گریز

چینائی۔/15اپریل،( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی نے بھی آج مودی کے خلاف محاذ کھول لیا کیونکہ مودی نے ڈی ایم کے پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے جو کچھ کہا اس سے انہیں صرف تملناڈو کے عوام کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ البتہ کروناندھی نے حال ہی میں رجنی کانت کی مودی سے ملاقات پر لب کشائی سے گریز کیا۔ اخباری نمائ

اعظم خاں کے خلاف تازہ ایف آئی آر

بجنور(یو پی )۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے متنازعہ قائد اعظم خان کے خلاف ایک تازہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیونکہ انہوں نے افضل گڑھ میں ایک اور اشتعال انگیز تقریر کرکے نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 13اپریل کی شب کو اعظم خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے افضل گڑھ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی درج ک

امیدوار کے پرچہ نامزدگی کے عدم ادخال پر بی جے پی برہم

چینائی۔/15اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی تملناڈو یونٹ نیلگیریز میں اپنے ایک امیدوار کے پرچہ نامزدگی داخل نہ کئے جانے پر سخت برہم ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے برہم حامیوں کا کہنا ہے کہ اس میں کہیں نہ کہیں کوئی سازش ضرور ہے اور اس بات کے خواہاں ہیں کہ پارٹی کو اس معاملہ کی تہہ تک پہنچنا چاہیئے تاکہ پرچہ نامزدگی داخل نہ کئے جانے کے معاملہ