پارلیمانی انتخابات کے آخری مرحلہ کیلئے اعلامیہ کا اجراء

نئی دہلی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلہ کے لئے آج اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ یہ انتخابات 12 مئی کو 41 انتخابی حلقوں میں منعقد کئے جائیں گے جو 3 ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ وارناسی بھی اِن میں شامل ہے جہاں سے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی مقابلہ کررہے ہیں۔ یوپی میں 18 نشستوں، مغربی بنگال 17 نشستوں ا

مودی ’’انکاؤنٹر چیف منسٹر‘‘ اور ’’عادی جھوٹے‘‘: چدمبرم

چینائی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے نریندر مودی پر جوابی وار کرتے ہوئے اُنھیں ’’عادی جھوٹے‘‘ اور ’’انکاؤنٹر چیف منسٹر‘‘ ہونے کا الزام عائد کیا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی چدمبرم نے کہاکہ مسٹر مودی عادی جھوٹے ہیں۔ سیوا گنگا میں کبھی دوبارہ رائے شماری نہیں ہوئی۔ وہ اچھی طرح جانتے ہیں اِس کے

وارناسی میں مودی کو شکست دو : آنند شرما

وارناسی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج وارناسی کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کو شکست دی جائے۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت آنند شرمانے کہاکہ پورا ملک وارناسی کے انتخابی نتائج پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہ مقابلہ 2پارٹیوں کے درمیان نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان ہے۔

امیت شاہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ، بی جے پی کا ادعا

نئی دہلی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج امیت شاہ کا دفاع کرتے ہوئے آج کہاکہ نریندر مودی کے قریبی ساتھی جن کی الیکشن کمیشن نے متنازعہ انتخابی تقاریر کے لئے سرزنش کی ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ بی جے پی قائد روی شنکر پرساد نے الیکشن کمیشن کے یوپی کے منسٹر اعظم خان کے خلاف کارروائی

امیتھی میں راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں سونیا کی شرکت

امیتھی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی 19 اپریل کو امیتھی پہونچیں گی تاکہ اپنے فرزند راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں شرکت کرسکیں اور انتخابی جلسے سے خطاب کرسکیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ صدر کانگریس اپنے فرزند کے لئے اُن کے انتخابی حلقہ میں مہم چلارہی ہیں۔ ایک دن طویل دورے میں سونیا گاندھی، من مہر علاقہ میں انتخابی جلسہ عا

وارناسی میں کجریوال کی شہرقاضی سے ملاقات

وارناسی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وارناسی میں انتخابی مہم کے پہلے دن عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے مسلم علماء سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کے مقاصد کے بارے میں واقف کرایا۔ انہوں نے وارناسی کے گنجان آبادی والے علاقہ تلبھندیشور میں شہرقاضی مولانا غلام یاسر سے لوک سبھا انتخابات میں تائید کی درخواست کی۔ ان کی یہ ملاقات حیرت ان

اوپنین پول کی نشریات اور اشاعت پر انتباہ

نئی دہلی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے میڈیا کو انتباہ دیا ہیکہ وہ 12 مئی کو لوک سبھا انتخابات کی تکمیل تک کسی بھی قسم کا اوپنین پول نشر یا شائع نہ کریں۔ ایک اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے 14 اپریل کو ایک ٹی وی چینل کی جانب سے براڈ کاسٹ کردہ اوپنین پول کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس اوپنین پول میں 111 لوک سبھا حلقوں کے نتائج کو بھی شام

نریندر مودی شادی کے وقت بالغ تھے : نغمہ

اندور ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس امیدوار فلم اداکارہ نغمہ نے آج یہ دعویٰ کیا ہیکہ نریندر مودی ان کی شادی کے وقت ’’کمسن‘‘ نہیں تھے۔ انہوں نے اندور پریس کلب میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عام طور پر یہ کہا جارہا ہیکہ نریندر مودی شادی کے وقت سن بلوغ کو نہیں پہنچے تھے لیکن یہ سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا

الیکشن کمیشن نے انگریزوں سے بھی بدتر سلوک کیا : اعظم خاں

لکھنؤ ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان نے آج کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان کے ساتھ آزادی سے پہلے انگریزوں سے بھی بدتر سلوک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نوٹس کا جواب دینے کے باوجود کمیشن نے اس کا جائزہ نہیں لیا اور انہیں وضاحت کا کوئی موقع نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن کی یہ کارروائی ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ا

راجستھان سے 25 مسلم امیدوار انتخابی میدان میں

جئے پور ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان ایک ایسی ریاست ہے جہاں 1952 ء سے اب تک صرف دو مسلمان ایم پی منظر عام پر آئے لیکن 2014 ء کے انتخابات جہاں متعدد وجوہات کی بنیاد پر سب کی توجہ کا مرکز ہیں وہیں ایک وجہ یہ بھی ہے کہ راجستھان میں اب ایک دو نہیں بلکہ پورے 25 مسلم امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ دو مرحلوں میں ہونے والی رائے دہی کے پہلے مر

سلیم خان کے ہاتھوں مودی کی اردو ویب سائٹ کا افتتاح

ممبئی ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان جو خود بھی ایک معروف اسکرپٹ رائٹر ہیں، نے آج نریندر مودی کی ’’آفیشیل ویب سائیٹ کا اردو زبان میں افتتاح کیا ۔ سلیم خان جو مشہور و معروف فلموں بشمول دیوار اور شعلے کی اسکرپٹ لکھچکے ہیں،نے اپنی رہائش گاہ سے ویب سائٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سلیم خان نے کہا

وارانسی میں اروند کجریوال کی انتخابی مہم

وارانسی ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی رائے دہندوں کی دلجوئی کے مقصد سے عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال نے آج وارانسی کے چھوٹے چھوٹے مواضعات میں انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ چوپالوں اور چھوٹی سبھاؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عام آدمی پارٹی کے حق میں ووٹ دیں۔ کجریوال کے ہمراہ سنجے سنگھ کے علاوہ پارٹی کے دیگر ارک