مودی کا جمعرات کو وارانسی میں پرچہ نامزدگی کا ادخال اور ودودرہ میں جلسہ سے خطاب

ودودرہ ۔ 21 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے حلقہ لوک سبھا ودودرہ سے بی جے پی کے امیدوار نریندر مودی جمعرارت کو یہاں اپنے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ ودودرہ میں بی جے پی سٹی یونٹ کے صدر بھارت دنگر نے آج کہا کہ ’’مودی 24 اپریل کو وارانسی میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ریلی سے خطاب کے لئے ودودرہ پہونچیں گے‘‘۔ 9 اپریل کو پرچہ ن

فسادات 1984ء کے ذمہ دار ہنوز آزاد ،ملک کی دفاعی تیاری میں کمی،ارونی جیٹلی کے دعوے

امرتسر21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سکھ دشمن فسادات 1984 ء کا تذکرہ کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے آج الزام عائد کیا کہ حکومت کی زیر سرپرستی تشدد تھا یہی وجہ ہے کہ اس کے ذمہ دار ہنوز سزا نہیں پاسکے ۔ انہوں نے آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد بے قصور سکھوں کے قتل عام کو جمہوریت کے دامن پر ایک سیاہ داغ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے بلاگ پر تحریر ک

این ڈی اے برسر اقتدار آنے پر وڈرا کو جیل ہوگی :اوما بھارتی

جھانسی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)برسر اقتدار آنے پر انتقامی سیاست نہ کرنے کے بی جے پی کے تیقن کے باوجود اوما بھارتی نے کہا کہ سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ وڈرا این ڈی اے کے برسر اقتدار آنے کی صورت میں جیل میں ہوں گے۔ انہو ںنے الزام عائد کیا کہ وڈرا نے تمام معیاروں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیسے کمائے ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ صرف سونیا گاندھی کے د

میں نے چائے بیچی ،ملک نہیں بیچا :مودی

ہردوئی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی قائد نریندر مودی نے ہردوئی میں ایک زبردست انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’میںنے چائے بیچی لیکن مجھے فخر ہے کہ مرکز کی کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت کی طرح ملک نہیں بیچا ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس نے دیش کی گاڑی ایسے گہرے کھڈے میں ڈالی ہے کہ مجھے بہت لوگ چاہئے اسے باہر نکالنے کیل

راج ٹھاکرے نے ’’دھرتی کے لال‘‘ کا مسئلہ اٹھایا

تھانے 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)’’بیرونی افراد ‘‘کی مخالفت میں شدت پیدا کرتے ہوئے ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے آج کہا کہ ضلع تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی آمد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ جانے مہاراشٹرا خاص طور پر ضلع تھانے کہاں جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے افراد اراضی پر ناجائز قبضوں کے بش

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،کجریوال اور وشواس پر مقدمہ

امیتھی21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی قائدین اروند کجریوال اور کمار وشواس کے علاوہ دیگر 10 افراد کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق اور امتناعی احکام کی خلاف ورزی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلئے گئے ہیں۔ گاؤری گنج پولیس اسٹیشن میں عہدیداروں نے کمار وشواس کی انتخابی مہم کی ویڈیو فلم کا مشاہدہ کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کیا ۔ کجریوال

مودی کے مخالفین کیلئے ہندوستان میں جگہ نہیں‘ریمارک پر بی جے پی ناراض

نئی دہلی۔20اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج اپنے بہار کے لیڈر گری راج سنگھ کے ریمارک سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے شدید ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ انہیں آئندہ اس طرح کے ریمارکس سے باز آجانا چاہیئے ۔ گری راج سنگھ نے کل کہا تھا کہ ’’ہندوستانی عوام نریندر مودی کی حمایت کریں یا پھر پاکستان چلے جائیں ‘‘ ۔بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی ’’ نا

اومابھارتی کو فسادات کرانے کے الزامات و مقدمات کا سامنا

جھانسی۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے شعلہ بیان لیڈر اور سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش جو جھانسی لوک سبھا حلقہ سے پارٹی کی امیدوار ہیں کے خلاف 13مقدمات زیرالتواء ہیں ۔ ایودھیا میں مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے‘ فرقوں میں نفرت پھیلانے اور فسادات کرانے کے الزامات ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اپنا پرچہ نامزدگی کے ادخال ک

گری راج اور گڈکری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

نئی دہلی۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس اور جے ڈی(یو) نے آج الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر بی جے پی قائد گری راج سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نریندر مودی کی مخالفت کرنے والوں کو انتخابات کے بعد پاکستان جانا پڑے گا کہ اُن کے متنازعہ بیان پر انہیں عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری گری راج سنگھ کے ہمرا

سونیا گاندھی علیل دورۂ مہاراشٹرا منسوخ

ممبئی۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی علیل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے دورۂ مہاراشٹرا کو منسوخ کردیا۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ وہ شمالی مہاراشٹرا میں نندور بار اور دھولے میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کرنے والی تھیں، لیکن ناسازیٔ مزاج کے باعث وہ ان جلسوں میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

رام دیو کے خلاف ایف آئی آر درج

انتخابات کے بعد تیسرے محاذ کی حکومت ہوگی : ملائم سنگھ

ہتھراس (یوپی)۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں نہ تو کانگریس کو اور نہ ہی بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوگی بلکہ مرکز میں تیسرا محاذ ہی حکومت تشکیل دے گا۔ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ انتخابات کے بعد ہی یہ فیصلہ ہوگا کہ تیسرے محاذ کی حکوم

مودی صرف ’تاجروں‘ کے چوکیدار : راہول

کرولی (راجستھان)۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج کہا کہ بی جے پی لیڈر اپنے مفادات کے لئے پارٹی کے بزرگ قائدین جیسے جسونت سنگھ اور ایل کے اڈوانی کی طرح اٹل بہاری واجپائی کو بھی دھتکار دیں گے۔ سابق وزیراعظم واجپائی ایک عوامی زندگی کا حصہ ہیں۔ نائب صدر کا

مودی نے گجرات کے کسانوں کی زمین چھین لی: راہول

ناگاؤں 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی کے مثالی گجرات کے نعرہ پر شدید تنقید کی اور کہاکہ غریب کسانوں کی زمینات کو زبردستی حاصل کرکے انھیں کوڑیوں کے دام صنعتکاروں کو دینا مثالی ترقی کی تعریف میں نہیں آتا۔ راہول گاندھی نے یہاں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی