گری راج سنگھ کیخلاف گرفتاری وارنٹ جاری

بوکارو 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے بہار کے سابق وزیر و بی جے پی قائد گری راج سنگھ کی اشتعال انگیز تقریر پر جو اُنھوں نے ایک انتخابی جلسہ میں کی تھی، اُن کے گرفتاری وارنٹ جاری کردیئے۔ سب ڈیویژنل جوڈیشینل مجسٹریٹ امیت شیکھر نے گری راج سنگھ کے مبینہ تبصرہ پر کہ نریندر مودی کو ووٹ نہ دینے والے افراد کو صرف پاکستان میں ہی ج

گری راج سنگھ کی انتخابی مہم پرامتناع

نئی دہلی ۔ /22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے سخت کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ پر جھارکھنڈ اور بہار میں انتخابی مہم میں حصہ لینے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ انہوں نے متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ نریندر مودی کو ووٹ نہ دیں انہیں پاکستان چلے جانا چاہئیے ۔ کمیشن نے انہیں علحدہ نوٹس وجہ نمائی بھی جاری کی ہ

گری راج سنگھ کیخلاف تیسرا ایف آئی آر درج

پٹنہ ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی کے ناقدین و مخالفین کو پاکستان چلے جانے کے مشورہ پر مبنی متنازعہ ریمارکس کے سبب سخت تنقیدوں کے شکار بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ کے خلاف آج تیسرا ایف آئی آر بھی درج کرلیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پٹنہ ضلع انتظامیہ کو مقررہ وقت میں نوٹس کا جواب دینے کے باوجود اُن کے خلاف یہ ایف آئی آر درج کیا گیا ہ

این ڈی اے بھی ریزرویشن پالیسی پر عمل پیرا رہے گی :وینکیا نائیڈو

کوئمبتور۔/22اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرویشن پالیسی پر وزیر مالیات پی چدمبرم کے ساتھ تنازعہ کا حصہ بنتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر وینکیا نائیڈو نے کہا کہ پارٹی کی قیادت والی این ڈی اے ریزرویشن کی اپنی پالیسی پر وعدہ کی پابند ہے اور وزیر مالیات خواہ مخواہ عوام کے درمیان بے اطمینانی پیدا کررہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا

سنگھ پریوار قائدین کی نفرت انگیز تقاریر کے کلپس جاری

نئی دہلی ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے نریندر مودی کے خلاف اپنی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے آج بی جے پی ، سنگھ پریوار اور شیوسینا کے متعدد قائدین کی اشتعال انگیز تقاریر کے ویڈیو کلپس جاری کئے ہیں اور مطالبہ کیا کہ فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کے ’’گناہ‘‘ کے ارتکاب کے ذریعہ زہریلی سیاست میں ملوث قائدین کو گرفتار کیا جائے ۔ کانگر

انتخابی جلسہ میں ڈانس پروگرام، وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کو نوٹس

دہرہ دون۔/22اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ اُتر کھنڈ ہریش راوت کی اہلیہ اور ہری دوار سے کانگریس کی امیدوار رینوکاراوت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں، جہاں انہوں نے بغیر اجازت مبینہ طور پر ایک عوامی جلسہ میں رقص کا پروگرام مرتب کیا اور سوشیل میڈیا پر اپنی ویب سائٹ کی تشہیر

اقتدار کی مرکوزیت کے خلاف انتباہ،مودی کا ہٹلر سے تقابل

ممبئی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے احساس ظاہر کیا کہ ’’اقتدار کی مرکوزیت ‘‘ کے ہندوستانی جمہوریت کے حق میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔ بی جے پی کے وزار عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے پارٹی کے کنہ مشق قائدین جیسے لعل کرشن اڈوانی ،مرلی منوہر جوشی اور جسونت سنگھ کو بالائے طاق رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے

شکست پر بھی یو پی اے کا اتحاد برقرار رہنے کا یقین

ممبئی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )لوک سبھا انتخابات کے بعد یو پی اے کے دوبارہ برسر اقتدار آنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے این سی پی کے صدر شرد پوار نے کہا کہ شکست کی صورت میں بھی یو پی اے متحد رہے گا اور کانگریس اپنی ناکامیوں کے بعد دوبارہ احیاء کی تاریخ رکھتی ہے ۔ این سی پی کے کہنہ مشق قائد نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں کانگریس کو کسی نئے قائد

نتیش کمارکامودی کی تائید پر بی جے پی کا مضحکہ

بھاگلپور(بہار ) 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج بی جے پی کے نعرے طاقتور قیادت کے تحت طاقتور ہندوستان کا مذاق اُڑایا اور کہا کہ ’’ان کے لیڈر کے نام سے ہی کروڑوں مسلمان خوفزدہ ہوگئے ہیں پھر یہ مقصد کیسے حاصل ہوسکے گا ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسا ملک صرف آبدوز کشتیوں ،مزائیلس یا بموں کی تعداد میں اضافہ کے ذر

ترقی کے ایجنڈہ سے انحراف کی اجازت نہیں :بی جے پی

نئی دہلی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مبینہ نفرت انگیز تقریروں پر پیدا ہونے والے تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں ترقی اور خوشحالی کے موضوعات سے انحراف نہیں کرے گی اور نہ کسی کو بشمول کانگریس ایجنڈہ سے انحراف کی اجازت دے گی ۔ پارٹی نے اپنے بہی خواہوں سے خواہش کی کہ وہ انتہائی صبر و تحمل اختیا

مودی کی مخالفت کرتا رہوں گا ، خواہ پاکستان جانا پڑے: عمر عبداﷲ

سرینگر۔ 21 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداﷲ نے آج کہا کہ بی جے پی لیڈر بہار گری راج سنگھ کے اس بیان کے باوجود کے نریندر مودی کے مخالفین کو پاکستان چلے جانا چاہئے وہ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار مودی کی مخالفت کرنا بند نہیں کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ آج ہمیں دھمکیوں پر دھمکیاں مل رہی ہے۔ شکر اس بات کا ہے کہ یہاں سر