سیاسیات
وارانسی میں 34 نامزدگیاں مسترد 44 امیدواروں میں مقابلہ
وارانسی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انتخابی حکام نے لوک سبھا نشست وارانسی میں 78 مقابلہ کنندگان کے منجملہ 34 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے، جس کے بعد 44 اشخاص انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں، جن میں بی جے پی کے نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے اروند کجریوال شامل ہیں۔
پولنگ کے دوران فوت آفیسر کے ارکان خاندان کو عبوری راحت
ووٹرس کے نام غائب ہونے پر الیکشن کمیشن معذرت خواہ
نئی دہلی / ممبئی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج معذرت خواہی کی کہ ممبئی میں رائے دہندگان کی فہرست سے بڑی تعداد میں نام غائب پائے گئے۔ اس طرح کمیشن نے لغزش کا اعتراف کیا، حالانکہ اس معاملے میں بعض گوشے ایک دوسرے پر الزام تھوپنے لگے تھے۔ ممبئی میں کل منعقدہ لوک سبھا چناؤ کے ایک روز بعد بی جے پی کے ممبئی نارتھ ایسٹ امیدوار کرت
گری راج سنگھ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
پٹنہ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی قائد گری راج سنگھ کی آج پٹنہ کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کردی گئی۔ یہ ضمانت انتخابی مہم کے دوران ان کی مبینہ نفرت انگیز تقریروں کے سلسلہ میں ہے۔ ضلع پٹنہ و سیشنس جج ویریندر کمار نے گری راج سنگھ کو پٹنہ ایر پورٹ پولیس اسٹیشن میں 21 اپریل کو قانون عوامی نمائندگی 1950 اور قانون تعزیرات ہند ک
کانگریس کا ضمنی انتخابی منشور ووٹ حاصل کرنے کی آخری مایوسانہ کوشش : بی جے پی ترجمان پرکاش جاؤدیکر
نئی دہلی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج کانگریس کی جانب سے ضمنی انتخابی منشور کے اجراء پر جس میں پسماندہ مسلمانوں کیلئے تحفظات کا تیقن دیا گیا ہے اسے لمحہ آخر کی ووٹ حاصل کرنے کی مایوسانہ کوشش قراردیا ہے۔ عوام ضمنی انتخابی منشور پر بھروسہ نہیں کریں گے۔ اقلیتوں تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کانگریس نے اپنا ضمنی
کیا وزیر اعظم کور چشم ہیں، انہیں مودی لہر نظر نہیں آتی:جیٹلی
امرتسر 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جانب سے مودی لہر کو ذرائع ابلاغ کی تخلیق قرار دیتے ہوئے مسترد کردینے کے ایک دن بعد بی جے پی کے قائد ارون جیٹلی نے کہا کہ وزیر اعظم شائد کور چشم ہے کہ انہیں بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار کی ’’تائید‘‘نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی خاندان بیرونی ہے کیونکہ وہ چیف منسٹر گ
کانپور میں ملائم اور اکھیلیش یادو کے مجوزہ عام جلسے
کانپور 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو اور چیف منسٹر اتر پردیش اکھیلیش یادو اپنے پارٹی امیدوار برائے کانپور لوک سبھا نشست سریندر موہن اگروال کی تائید میں عام جلسے منعقد کریں گے ۔ ملائم سنگھ یادو کل شہر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ اکھیلیش یادو اتوار کے دن پریڈ گراونڈ سے عام جلسہ سے خطاب کریں گ
مرکز میں نئی حکومت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
وارناسی ؍ مدھوبنی ۔ 24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر اور وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی نے بہار میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مرکز میں یو پی اے حکومت کی جگہ نئی حکومت کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر این ڈی اے کو اقتدار حاصل ہوا تو وہ ایک مضبوط حکومت بنائیں گے جو بہتر حکمرانی اور ترقی کی ضامن ہوگی
مودی کے اثاثوں میں اندرون 15 یوم 14 لاکھ روپئے کا اضافہ
وارناسی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی نے آج 1.65 کروڑ روپئے مالیتی اثاثہ جات کا انکشاف کیا ہے۔ تقریباً 15 دن قبل انہوں نے لوک سبھا حلقہ ودودھرا سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے موقع پر جو حلفنامہ داخل کیا اس کے مقابلہ یہ رقم 14.34 لاکھ روپئے زائد ہے۔ چیف منسٹر گجرات کی دولت ان کے اصل حریف عام آدمی پارٹی امیدو
’’فرقہ پرست بن جاؤ‘‘ کا مطلب ’’فرقہ کے بارے میں سوچو‘‘ : شاذیہ علمی
احمدآباد ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں کو سیکولر کے بجائے فرقہ پرست بن جانے متنازعہ ریمارکس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر شاذیہ علمی نے کہا کہ انہوں نے سرسری تبصرہ کیا جس کا یہ مفہوم نکالا جائے کہ ’’اپنے طبقہ کے بارے میں غور کیجئے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ پرستی اور تفرقہ میں فرق ہے۔ شاذیہ علمی نے آج ایک پریس کا
اعظم خان نے سرحدوں کے تحفظ میں مسلمانوں کے رول کا حوالہ دیا : ملائم سنگھ
اعظم خان نے سرحدوں کے تحفظ میں
مسلمانوں کے رول کا حوالہ دیا : ملائم سنگھ
’ریوالور رانی‘ کے بھی کامیاب ہونے کی توقع : کنگنا راناوت
ممبئی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹریس کنگناراناوت کوئین کی کامیابی کے بعد بیحد مسرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو ’’رجو‘‘ پر بھی انہوں نے اپنی پوری توانائی جھونک دی تھی لیکن قطعی فیصلہ تو شائقین ہی کرتے ہیں۔ آج تک کوئی بھی صدفیصد اعتماد کے ساتھ کسی بھی فلم کے کامیاب ہونے کی گیارنٹی نہیں دے سکتا۔ یہ ہمارے مداح ہیں جو کسی ب
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بینی اور کٹیار کو وجہ نمائی نوٹس
نئی دہلی ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے مرکزی وزیر بینی پرساد ورما اور بی جے پی لیڈر ونئے کٹیار کے خلاف بالترتیب نریندر مودی اور اعظم خان کے خلاف متنازعہ ریمارکس کرنے اور بادی النظر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں وجہ نمائی نوٹس جاری کی اور ہدایت کی ہیکہ نوٹس کا جواب 26 اپریل تک داخل کیا جائے جس کے بعد الی
دو سیاسی پارٹیوں کے حامیوں میں جھڑپ، تین زخمی
متھرا ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) موضع دولت پور کے پولنگ بوتھ کے باہر دو پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ متھرا میں اس وقت رائے دہی جاری ہے جہاں بی جے پی امیدوار اور ایکٹریس ہیمامالنی کا مقابلہ موجودہ آر ایل ڈی ایم پی جینت چودھری سے ہے، جہاں 3 بجے سہ پہر تک 50 فیصد رائے دہی کی اطلاع ہے۔ گڑبڑ
مودی کا روڈشو ضابطہ کی خلاف ورزی: کانگریس
نئی دہلی 24 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے ملک کے 117 لوک سبھا حلوں میں رائے دہی کے موقع پر بی جے پی لیڈر نریندر مودی کے روڈ شو کے ٹیلیکاسٹ پر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ مودی نے آج وارناسی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اور روڈ شو منعقد کیا تھا ۔ پارٹی ترجمان و مرکزی وزیر آنند شرما نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئ