امیٹھی میں سونیا اور راہول کے خلاف مودی کے جارحانہ تیور

امیٹھی ۔ 5 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے آج ایک غیرمسلمہ ضابطہ کو توڑتے ہوئے یہاں گاندھی خاندان کے گڑھ میں ریالی منعقد کرتے ہوئے ’’خاندانی‘‘ سیاست کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ’’انتقام‘‘ کے لئے نہیں بلکہ اس پسماندہ علاقہ کو ’’تبدیلی ‘‘کیلئے آئے ہیں ۔ اداکارہ سے سیاستداں بننے والی بی جے پی امیدوار سمرتی ایر

لوک پال کے انتخابی قواعد کا دوبارہ جائزہ لینے کی سپریم کورٹ کی ہدایت سے مرکز کا اتفاق

نئی دہلی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مرکز نے آج سپریم کورٹ کی اس ہدایت سے اتفاق کرلیا کہ لوک پال کے انتخاب کے بارے میں حساس مسائل کا از سر نو جائزہ لیا جائے اور کہا کہ وہ اس کارروائی کو آگے بڑھانے سے قبل قواعد میں قطعی ترمیمات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ فقرہ (1) کے قاعدہ 10 اور قاعدہ 10(4)کے بارے میں سالیسٹر جنرل ( موہن پرسارن) نے تجویز پیش کی تھی کہ اس م

آسام میں بی این اے انتہاء پسندوں کے پاس سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط

سلچار 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اسلحہ اور گولہ بارود کا زبردست ذخیرہ ضبط کرلیا گیا اور چار بی آر یو نیشنل آرمی (بی این اے ) کے عسکریت پسند آسام کے ضلع کاچار میں گرفتار کرلئے گئے ۔ ایک اطلاع ملنے پر آسام رائفلز اور آسام پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران چار اے کے 47 رائفلیں ،6 گولیا،اے کے 47 کی 122 گولیاں ،ایک 9 ایم ایم پستول دو 12 بور رائیفلس ،ای

مودی آسام تشدد کے ذمہ دار نہیں :شیو سینا

ممبئی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )شیو سینا نے آج نریندر مودی کو آسام میںتشدد کا ذمہ دار قرار دینے پر کانگریس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایسے الزامات عائد کررہے ہیں وہ ،ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں رام دو کے آشرم میں ارتکازکرنا چاہئے کیونکہ وہ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔ بی جے پی کی قدیم حلیف نے کانگریس قائد کپل سبل پر بھی تنقید کرت

مودی کے دورہ امیتھی پر سخت حفاظتی انتظامات

امیتھی5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات پولیس کے تعاون سے مقامی عہدیداروں نے بی جے پی قائد نریندر مودی کے دور ہ امیتھی کے موقع پر جو گاندھی خاندان کا مستحکم گڑھ ہے ،سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں ۔ مودی یہاں انتخابی مہم چلانے کیلئے آرہے ہیں۔ ڈی آئی جی کے رتبہ کے عہدیداروں کی زیر قیادت گجرات پولیس کے عہدیدار،پولیس کے کمانڈوز اور ضلعی پولیس عہ

’مودی کا دِل صرف کُرسی مانگ رہا ہے ‘

کلو۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے بی جے پی وزارت عظمی امیدوارنریندر مودی کو انتخابی مہم کے دوران ایک شہید کے نام کا استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ مودی نے کارگل شہید کیپٹن وکرم بترا کے مشہور جملے ’’یہ دل مانگے مور‘‘ کو محض وزارت عظمی کی کرسی حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا ہے ۔ مودی

بی جے پی کی فرقہ پرست صف بندی آسام فسادات کی وجہ

نئی دہلی۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ کانگریس نے آج بی جے پی اور نریندر مودی پر آسام فسادات کے سلسلہ میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ووٹوں کے حصول کے لئے بی جے پی کی فرقہ وارانہ خطوط پر صف بندی کا نتیجہ ہے۔ کانگریس قائد م۔افضل نے کہا کہ بی جے پی بہار اور یوپی میں جو کچھ کرچکی ہے، آسام میں بھی اس کا اعادہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے

بنگال میں کسی بھی شہری کو ہاتھ لگاکر دکھانے‘مودی کو ممتاکا چیالنج

رانا گھاٹ ۔4مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے آج نریندر مودی کو چیالنج کیا کہ وہ مغربی بنگال کے کسی بھی شہری کو یہاں سے ملک بدر کر کے دکھائیں ۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایسا واقعہ ہوا تو وہ دہلی میں طوفان کھڑا کردیں گی ۔ ممتابنرجی نے مودی کا نام لئے بغیر کہا کہ ’’میرے علاقہ میں کسی بھی شخص کو ہاتھ لگاکر دکھائیں ‘ می

’کاغذی شیر‘ سے ممتابنرجی اتنی خوفزدہ کیوں؟

بانکورا (مغربی بنگال)۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ ممتابنرجی کے ’’کاغذی شیر‘‘ تبصرے کا جواب دیتے ہوئے نریندر مودی نے آج کہا کہ حقیقی شیروہ ہے جو شردھاچٹ فنڈ اسکام میں ملوث رہنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں اور غریب عوام کا پیسہ واپس حاصل کرے۔ مودی نے کہا کہ ممتابنرجی کی تنقید سے انہیں بنگال میں کوئی مدد ملنے والی نہیں کیونکہ اگر مرک

مودی کے خلاف ریمارک‘ بینی پرساد ورما کو راحت

بلرام پور۔ 4؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ سینئر کانگریس لیڈر بینی پرساد ورماکے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس کی درخواست مقامی عدالت نے مسترد کردی ۔ نریندر مودی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض ریمارکس سے متعلق مقدمہ میں کارروائی کی اجازت کیلئے یہ درخواست دائر کی گئی تھی۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ راکیش سنگھ نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کردی کہ مقدمہ میں غلط د

وارناسی میں مودی کیخلاف علماء اور عام آدمی پارٹی کی مہم

احمدآباد 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے خلاف انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ وارناسی میں کئی مسلم علماء اور عام آدمی پارٹی کارکن مودی کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے علماء بھی وارناسی پہونچ گئے ہیں۔ مسلم عالم دین امام مہدی حسن بابا بھی 2011 ء میں ان کی جانب سے پیش کردہ ٹوپی

وارناسی میں انتخابی جنگ پر فلم کی تیاری

وارناسی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے اس مقدس شہر میں انتخابی جنگ کے شدت اختیار کرلئے جانے کے پیچھے وجوہات کا نوٹ لیتے ہوئے قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز کی جانب سے ایک فلم کی تیاری کی جارہی ہے۔ فلم ساز کمال سروپ ان دنوں ایک ڈاکومنٹری فلم کے لئے شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ان کا مقصد انتخابات میں ’’پاگل پن اور شوروغل کو ریکارڈ کرنا ہے۔ عوام

ماں بیٹے کی حکومت کو بیدخل کرنے مودی کی اپیل

شاری نگر (اتراکھنڈ) 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گاندھی خاندان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے نریندر مودی نے آج کہاکہ یہ ماں بیٹے کی حکومت کو بیدخل کردیا جانا چاہئے۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ لوٹ مار مچانے والے اس خاندان کو ہرگز اقتدار پر نہ بٹھائیں۔ اتراکھنڈ کے عوام ان لٹیروں کی حکومت کو گرادیں کیونکہ یہ لٹیرے عوام کی محنت کی کمائی کو لوٹ کر بیر

مودی کے انٹرویو میں کانٹ چھانٹ پر حکومت کی وضاحت

نئی دہلی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دوردرشن پر نریندر مودی کے انٹرویو کی ایڈیٹنگ کانٹ چھانٹ پر تنقیدوں کے درمیان حکومت نے آج کہاکہ وہ پرسار بھارتی کے ساتھ اپنے اُصولوں و شرائط کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس ادارہ کو مزید اختیارات دینے کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جارہی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے کہاکہ پرسار بھارتی ک

سماج وادی پارٹی سرکاری مشنری کا غلط استعمال کرے گی: امیت شاہ

وارناسی 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر امیت شاہ نے آج الزام عائد کیاکہ اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کرسکتی ہے تاکہ ریاست میں آخری دو مرحلوں کی پولنگ میں انتخابی عمل پر اثرانداز ہوسکے۔ اُنھوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ بوتھس پر قبضوں کے واقعات کو روکنے کے لئے نیم فوجی دستوں کی زائد جمعی

دیوگڑھ عدالت میں گری راج سنگھ کی درخواست ضمانت مسترد

دیوگڑھ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے قبل ازگرفتاری درخواست ضمانت داخل کی تھی جسے مقامی عدالت نے مسترد کردیا۔ اِن کی مبینہ نفرت انگیز تقریروں کے خلاف الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دیو گڑھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج پنکج سریواستو نے گری راج سنگھ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے ایک ہفتہ بعد درخواست کو مس

بردوان میں قطار سے متعلق معلومات کیلئے ایس ایم ایس

بردوان( مغربی بنگال )۔/2مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کیو مینجمنٹ سسٹم جو بردوان ڈسٹرکٹ میں 30اپریل کو منعقد کی گئی رائے دہی میں پہلی بار متعارف کیا گیا تھا، اُسے انتہائی کامیاب قرار دیا جارہا ہے کیونکہ کم و بیش 22,800 ووٹرس کی جانب سے ایس ایم ایس کئے گئے جن کے ذریعہ قطاروں کے موقف کے بارے میں معلومات طلب کی گئی تھی۔