مودی ریلی : اسٹیج ٹوٹ گیا،تین افراد زخمی

بلیا (یو پی)، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تین افراد آج اس وقت زخمی ہوگئے جب سکندرپور میں نریندر مودی کی ریلی کے دوران لوک گلوکاروں کیلئے قائم اسٹیج گرگیا۔ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار مودی پارٹی کے امیدوار برائے حلقہ سالم پور رویندر کشواہا کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کیلئے جب ڈائس پر پہنچے تو بڑی تعداد میں لوگ قریبی اسٹیج پر چڑھ گئے جو لوک سن

مودی کیلئے وارانسی میں مسلم راشٹریہ منچ کی مہم

ودودرہ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کی گجرات یونٹ کے کم سے کم 75 ارکان کل یہاں سے روانہ ہوئے جو اترپردیش کے حلقہ لوک سبھا وارانسی پہونچ کر بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے حق میں ووٹ دینے کیلئے اقلیتی طبقہ کے رائے دہندوں سے اپیل کریں گے۔ حلقہ ورانسی سے نریندر مودی مقابلہ کررہے ہیں جہاں 12 مئی کو رائے

ماقبل انتخابات نقد رقومات کی ضبطی کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کا زمانہ آتے ہی ووٹرس کو راغب کرنے کیلئے پارٹیاں شراب، نقد رقومات اور دیگر تحفے تحائف کا سہارا لیا کرتی ہیں لیکن الیکشن کمیشن بھی سیاسی پارٹیوں پر کڑی نظر رکھا ہے اور اب تک2.13کروڑ لیٹر شراب اور 283کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ہیں جن میں سرفہرست ریاست آندھرا پردیش ہے۔ ایک طرف جہاں صرف 2مئی تا5مئی 5.29 کروڑ

ماقبل انتخابات نقد رقومات کی ضبطی کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کا زمانہ آتے ہی ووٹرس کو راغب کرنے کیلئے پارٹیاں شراب، نقد رقومات اور دیگر تحفے تحائف کا سہارا لیا کرتی ہیں لیکن الیکشن کمیشن بھی سیاسی پارٹیوں پر کڑی نظر رکھا ہے اور اب تک2.13کروڑ لیٹر شراب اور 283کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ہیں جن میں سرفہرست ریاست آندھرا پردیش ہے۔ ایک طرف جہاں صرف 2مئی تا5مئی 5.29 کروڑ

مودی اور بی جے پی کو رام، رحیم سے کچھ لینا دینا نہیں: لالو

پٹنہ۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اعظم گڑھ سے متعلق تبصرہ کرنے پر مودی کے قریبی ساتھی اور گجرات کے سابق وزیر داخلہ امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے کہا کہ امیت شاہ ایک دہشت گرد ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا دست راست سمجھے جانے والے امیت شاہ دہشت گرد ہیں۔ گجرات اور مظ

رانچی میں رہتے ہیں اور کراچی کی بات کرتے ہیں : لالو کا دلچسپ ریمارک

پٹنہ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں جے ڈی (یو) حکومت چند دن کی مہمان ہونے اور حکمراں جماعت کے تقریباً 150 ارکان کے بی جے پی سے رابطہ کے دعوؤں پر آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے دلچسپ ریمارک کیا اور کہاکہ ’’یہ دعویٰ ایسا ہی ہے جیسے کوئی رانچی میں رہتے ہیں اور کراچی (پاکستانی شہر) کی بات کرتے ہیں۔ فی الحال ہر طرف لوک سبھا انتخابات ک

پولیس نے ’ طالبان‘ سے بھی بدتر سلوک کیا: پونم پانڈے

ممبئی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہفتہ کی شب کو میرا روڈ میں اپنی رہائش گاہ سے بالکل قریب متنازعہ شخصیت پونم پانڈے سے پولیس نے عام مقام پر اپنی کار میں ایک شخص کے ساتھ بے حیائی کرنے پر ان سے پوچھ گچھ کی تھی لیکن بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ کار میں پونم کے ساتھ ان کا بھائی آدتیہ پانڈے تھا۔ اس واقعہ پر دلبرداشتہ پونم پانڈے نے کہا کہ پولیس کا روی

امیٹھی میں راہول گاندھی کے مقابلے گوپال سروپ گاندھی

امیٹھی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) حالانکہ امیٹھی میں یہ امیدوار دیگر امیدواروں کے لئے کوئی بڑا چیلنج نہیں ہے لیکن نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے مقابلے میں 51سالہ گوپال سروپ گاندھی بھی انتخابی میدان میں جو کسان مزدور بیروزگار سنگھ کی ٹکٹ پر مقابلہ کررہے ہیں۔ جبکہ بی جے پی کی سمرتی ایرانی اور عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس جانے پہچانے ا

سال 2014 کے اختتام تک انٹر نیٹ صارفین کی تعداد3ارب ہوجائے گی

نئی دہلی۔/6مئی، ( پی ٹی آئی) دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جاریہ سال کے ختم تک انٹر نیٹ صارفین کی تعداد 3ارب تک پہنچ جائے گی۔ اقوام متحدہ کی انٹر نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین ( آئی ٹی یو ) نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2014ء کے ختم تک ساری د

کانگریس پر نقد رقومات تقسیم کرنے وشواس کا الزام

امیٹھی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس نے کانگریس ورکرس پر الزام عائد کیا کہ امیٹھی میں ووٹرس کو نقد رقومات کے لفافے تقسیم کئے جارہے ہیں لیکن ان کے خلاف ہنوز کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امیٹھی کا انتظامیہ راہول گاندھی کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتا ہے کیونکہ ووٹرس میں کھل

میرے خاندان کو امیٹھی چھوڑنے کی دھمکیاں: وشواس

امیٹھی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) امیٹھی سے عام آدمی پارٹی امیدوار کمار وشوا س نے کہا ہے کہ یہاں ان کی بیوی ، بہن اور دیگر قریبی رشتہ داروں کو ضلع انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے چلے جائیں ورنہ انہیں حراست میں لیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ادعاء کیا کہ ان کے کچھ حامیوں کو گزشتہ شب گرفتار کیا گیا ہے۔ کمار وشواس نے کہا کہ یہ ایک

ملائم سنگھ اعظم گڑھ کی نشست نہیں چھوڑیں گے: رام گوپال یادو

اعظم گڑھ۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی اور پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو انتخابات میں کامیابی کے بعد مین پوری کے بجائے اعظم گڑھ نشست کو برقرار رکھیں گے۔ یہی نہیں بلکہ رام گوپال یادو نے یہ بھی کہا کہ اعظم گڑھ نشست پر ملائم سنگھ کی کامیابی کے بع

پرینکا گاندھی کے تبصرہ کے جواب میں مودی کا ذات پات کا کارڈ

ڈومریا گنج (یو پی )6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی کے ’’پست سیاست‘‘ کے طنز کا جواب دینے کیلئے نریندر مودی نے ذات کا پات کا کارڈ کھیلا۔ مودی نے آج سوال کرتے ہوئے جوابی وار کیا کہ کیا کمتر ذات سے تعلق رکھنا جرم ہے اور کیا ملک میں چائے فروخت نہیں ہوتی؟

وارناسی میں پرینکا گاندھی کی انتخابی مہم کا امکان

نئی دہلی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پرینکا گاندھی امکان ہے کہ وارناسی میں بھی انتخابی مہم چلائیں گی جہاں سے نریندر مودی لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کررہے ہیں۔ پارٹی کے ایک سینئر قائد نے اس سوال پر کہ کیا پرینکا گاندھی 12 مئی سے پہلے جبکہ رائے دہی مقرر ہے وارناسی کا دورہ کریں گی جواب دیا کہ ان کے پروگرام کو قطعیت نہیں دی گئی ہے تاہم ان کا دو

مظفر نگر اجتماعی عصمت ریزی کے 11 ملزمین کی جائیدادیں قرق

مظفر نگر6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اجتماعی عصمت ریزی کے 11 مفرور ملزمین کی جائیدادیں عدالت کی مداخلت پر پولیس نے قرق کرلی۔دیہات پھوگنا میں اجتماعی عصمت ریزی کے پانچ مقدمات کی بناء پر عدالت نے مداخلت کی تھی۔ ایس پی (دیہی )الوک پریا درشی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ باقی 9 مفرور ملزمین کی جائیدادیں بھی عنقریب ضبط کرلی جائیں گی۔

ذات پات کا کارڈ استعمال کر کے مودی کو سیاسی فائدہ حاصل نہیں ہوگا :م افضل

نئی دہلی6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس م افضل نے کہا کہ نریندر مودی نے تائید حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ ذات پات کا کارڈ استعمال کیا ہے لیکن انہیں ایسا کرنے سے کوئی سیاسی فائدہ حاصل نہیں ہوگا ۔ وہ پہلے بھی ایسا کرچکے ہیں اور دوبارہ ایسا کررہے ہیں ۔ یہاں تک کہ پسماندہ طبقہ کے بابا رام دیو بھی دلتوں کے خلاف گندا زبان استعمال کر کے زوال پذیر ہوچ

نفرت انگیز تقریر مقدمہ میں گری راج سنگھ خودسپرد،ضمانت منظور

پٹنہ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد گری راج سنگھ نے آج ضلع عدالت میں نفرت انگیز تقریر مقدمہ کے سلسلہ میں خودسپردگی کردی ۔بعدازاں انہیں ضمانت پر رہائی منظوری دے دی گئی ۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ جاوید عالم کے اجلاس پر پیش ہوکر انہوں نے ضمانت کیلئے مچلکہ پیش کیا جسے قبول کرتے ہوئے ان کی ضمانت پر رہائی کی منظوری دیدی وہ ضلع عدالت کے جج ویرین