فرقہ وارانہ صف بندی سے عوام میں تقسیم کا عمل

نئی دہلی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے آج کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے آخری مرحلہ کی رائے دہی سے قبل ’’فرقہ وارانہ خطوط پر صف بندی‘‘ کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔ اِس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نریندر مودی کی انتخابی مہم عوام کو زیادہ تیزی سے تقسیم کردے گی۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کی انتخابی مہم اب وارناسی اور ملک گیر سطح پر

اڈوانی کی طرح مودی کو بھی روکنے لالویادو کا تیقن

پٹنہ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر راشٹریہ جنتادل لالو پرساد نے دعویٰ کیاکہ وہ نریندر مودی کے سیاسی عزائم کو بھی اسی طرح روک دیں گے جیسا کہ 1990 ء میں بہار میں اُنھوں نے اڈوانی کی رتھ یاترا روکی تھی۔ دونوں قائدین کا نام لئے بغیر لالو نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیاکہ پہلے گرو کو روکا تھا اب چیلے کا نمبر ہے۔ بی جے پی قائدین جو بہار کا دورہ کررہے ہی

الیکشن کمیشن پر مودی کی برہمی، چدمبرم کی تنقید کا نشانہ

نئی دہلی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن پر اُن کی تنقید انتخابات میں بی جے پی کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے خیال میں بی جے پی مایوس ہوگئی ہے، اِسی وجہ سے الیکشن کمیشن پر اِس طرح تنقید کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اُنھیں دیگر تقاریر کے انعقاد کی ا

اگر مودی حقیقی سیکولر ہیں تو … مجھے وزارت عظمیٰ امیدوار مقرر کریں : اعظم خاں

سدھارتھ نگر۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اترپردیش اعظم خان نے سیکولر کارڈ کھیلنے بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کی کوششوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی حقیقی سیکولر ہیں تو انہیں (اعظم خاں) وزارت عظمیٰ امیدوار مقرر کیا جانا چاہئے۔ مودی نے کل مشرقی اترپردیش میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوؤں اور مس

رائے دہی کا نیا ریکارڈ

نئی دہلی ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آٹھویں مرحلہ کے بعد 1984ء کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جبکہ 502 حلقوں میں 66.27 فیصد رائے دہی درج کی گئی ہے ۔ اس بار خاتون رائے دہندوں کی تعداد بھی سابق سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ آندھراپردیش میں سب سے زیادہ 73.46 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی جبکہ گذشتہ انتخابات میں یہ 72.63 فیصد تھی۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور

مودی کی ’’پست سطح کی سیاست‘‘ پر تنقید جاری

بگاھا (بہار) 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی پر اُن کے ’’پست سطح کی سیاست‘‘ تبصرے پر تنقید جاری رکھتے ہوئے نریندر مودی نے آج کہاکہ جو لوگ گوداموں میں غذائی اجناس سڑاتے ہیں اور دولت مشترکہ کھیلوں کے اسکینڈل میں ملوث ہوتے ہیں، اُن ہی کی سیاست ’’پست سطح کی‘‘ ہے۔ وہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کانگریس پر تنقید

پرینکا گاندھی کیخلاف ’’پست سیاست‘‘ تبصرہ پر دو مقدمات درج

پٹنہ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے دو بی جے پی قائدین نے آج پرینکا گاندھی کے خلاف اُن کی ’’پست سطح کی سیاست‘‘ تبصرے کی وجہ سے دو مقدمات درج کروادیئے۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سورج مندن مہتا نے پٹنہ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ رما کانت یادو کے اجلاس پر مقدمے درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیاکہ اُن کے تبصرے دو گروپس کے درمیان دشمنی کو فر

مرلی منوہر جوشی کی آر ایس ایس سربراہ سے ملاقات

ناگپور ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی نے آر ایس ایس ہیڈکوارٹر پہنچ کر سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہیکہ انہوں نے نئی حکومت میں باعزت مقام یقینی بنانے کی خواہش کی ہے اور پارٹی میں نظرانداز کرنے کی شکایت کی۔ این ڈی اے دورحکومت میں وزیر فروغ انسانی وسائل رہنے والے مرلی منوہر جوشی نے آر ایس ایس

وارانسی میں آج مودی کا دو ریالیوں سے خطاب

وارانسی ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کل یہاں کا دورہ کرنے والے ہیں جس کی وجہ سے یہاں انتخابی بخار نے ایک نئی صورت اختیار کرلی ہے جہاں روٹی ، لڈو، غباروں، اینٹ اور چیاکٹس نے لے لی ہے ۔ ان تمام اشیاء پر اب بی جے پی ورکرس نے NaMo کا نقش بنوانے کا آرڈر دیا ہے ۔ لہذا ان تمام اشیاء کو تیار کرنے والوں کو

آئیفا ایوارڈس تقریبات کیلئے نیویارک ، ابو ظہبی ، بارسیلونا اور لندن دوڑ میں شامل

ممبئی ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈیمی (IIFA) ایوارڈس نے اتنی زیادہ مقبولیت حاصل کرلی ہے کہ اب ایوارڈس تقریب کو نیویارک ، لندن ، بارسیلونا اور ابوظہبی میں منعقد کرنے کیلئے غور و خوض کیا جارہا ہے ۔ یہ الفاظ دیگر مذکورہ بالا چاروں شہر ایوارڈس تقریب کے انعقاد کیلئے دوڑ میں شامل ہیں۔ دریں اثناء آئیفا اور ونکرافٹ کے ڈائ

پرینکا کی سکریٹری اور سمرتی ایرانی کے درمیان بحث و تکرار

امیٹھی ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) پرینکا گاندھی کی سکریٹری پریتی سہائے کو بی جے پی کی جانب سے داخل کردہ ایک شکایت کے بعد امیٹھی سے چلے جانے کی ہدایت کی گئی ۔ بی جے پی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ پریتی سہائے انتخابی حلقوں میں ووٹرس کو راغب کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ بی جے پی امیدوار سمرتی ایرانی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے پریتی سہائے کو ام

رائے دہی کے روز ہڑتال سے عام زندگی متاثر

سرینگر ۔ 7 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) علحدگی پسندوں کے اعلان پر کی گئی ہڑتال سے یہاں عام زندگی ایک بار پھر درہم برہم ہوگئی ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ حلقہ انتخاب میں رائے دہی کا آج صبح سے ہی آغاز ہوا ہے جہاں سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوکانات ، تجارتی ادارے ، پٹرول پمپس وغیرہ بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں

’’کارستانیاں نچلی سطح کی ،ذات نہیں‘‘مودی پر راہول کا جوابی وار

امیتھی 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج نریندر مودی پر جوابی وار کرتے ہوئے اپنی بہن پرینکا گاندھی کے ’’نیچ راج نیتی‘‘ (پست سطح کی سیاست) تبصرے پر مودی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہ یہ اُن کی نچلی ذات پر تنقید ہے، کہاکہ لوگوں کی کارستانیاں نچلی سطح کی ہیں، اُن کی ذات نہیں۔ اُنھوں نے پرینکا گاندھی کے تبصرے پر پیدا ہونے والے تن

مراکز رائے دہی پر قبضے کرنے کا کانگریسی کارکنوں پر الزام

امیتھی 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی امیدوار کمار وشواس نے آج کانگریسی کارکنوں پر الزام عائد کیاکہ وہ امیتھی کے مراکز رائے دہی پر قبضے کررہے ہیں، تاکہ اِس باوقار نشست کو بچا سکیں۔ لیکن ضلع انتظامیہ نے اُن کے الزام کو مسترد کردیا۔ کمار وشواس نے اپنے ٹوئٹر پر الزام عائد کیاکہ 42 مراکز رائے دہی پر محمود پور میں قبضہ کرلیا گیا ہے

مودی کو ’’نیچ اور خونی‘‘ کہنے پر کانگریس پر بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کانگریس کی جانب سے نریندر مودی پر ’’نیچ راج نیتی، خونی‘‘ قرار دینے پر اور دیگر تنقیدوں پر اظہار حیرت کرتے ہوئے کہاکہ 2G ، چائے اور آدرش اسکامس کے علاوہ رقم برائے ووٹ اسکام کس سیاسی زمرہ میں شامل کئے جاسکتے ہیں۔ کیا اُنھیں شدھ راج نیتی (خالص سیاست) قرار دیا جاسکتا ہے؟

انتخابی تقاریر کے راست نشریہ کی اجازت نہ دینے

کولکتہ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آج الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ ٹی وی چیانلس کو ریاستوں میں جہاں رائے دہی آج جاری ہے، انتخابی تقاریر کے راست نشریہ کی اجازت نہ دے۔ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی آج کرشناگر اور باراسال (مغربی بنگال) میں رائے دہی کے اوقات کے دوران ریاست میں لوک سبھ

امریکی صدر کے ہاتھ پر مرزا پور میں بنی گھڑی دیکھنا راہول کی خواہش

مرزا پور (یو پی )۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کی خواہش ہے کہ وہ امریکی صدر کو ’’میڈ اِن مرزا پور‘‘ کے ٹیاگ والی دستی گھڑی لگائے دیکھیں۔ گاندھی خاندان کے سپوت نے کہا کہ وہ قومی شاہراہوں پر مینوفیکچرنگ کے مراکز کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ جب کوئی امریکی صدر اپنی گھڑی پر نظر ڈالیں تو اس پر کندہ الفاظ ایسے ہونے