سابر متی کا پانی بھی آلودہ عام آدمی پارٹی کا دعویٰ

احمد آباد /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گجرات اور بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کے یہاں دریائے سابر متی کی صفائی کے تعلق سے دعوے کو جھٹلاتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج ایک رپورٹ جاری کی، جو کہتی ہے کہ اس دیا کا پانی نہایت آلودہ ہے۔ مودی نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ وارانسی میں گنگا کی صفائی کا کام کریں گے اور اس کے پانی کو خالص

’’میرا اقتدار ہوتا تو مودی کو جیل بھیج دیتی‘‘

برہم پور (مغربی بنگال) /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممتا بنرجی نے آج کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ خوف کے خول میں بند ہے اور اس نے بی جے پی کے خلاف کارروائی کی جرأت نہیں دکھائی، نیز یہ کہا کہ اگر وہ دہلی میں برسر اقتدار ہوتیں تو وہ نریندر مودی کو جیل بھیج دیتیں۔ ’’انھیں (کانگریس) ہمت نہیں ہے۔ یہ پارٹی خائف ہے۔ وہ مفاہمت

امیت شاہ کی اعظم گڑھ سے متعلق تقریر میں کچھ غلط نہیں: الیکشن کمیشن

نئی دہلی /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ بی جے پی لیڈر امیت شاہ کی اس تقریر میں کچھ غلط نہیں ہے، جس میں انھوں نے اعظم گڑھ کو دہشت گردوں کا اڈہ قرار دیا۔ الیکشن کمشنر ایچ ایس برہما نے یہاں کہا کہ انھوں نے خود تقریر کا جائزہ لیا۔ امیت شاہ نے صرف اعظم گڑھ کہا، جس میں کچھ غلط بات نہیں۔

وارانسی میں آج راہول کا روڈشو

نئی دہلی /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے لئے جیسے کو تیسا والے اقدام میں راہول گاندھی وارانسی میں کل روڈ شو منعقد کریں گے، جو اس پارلیمانی نشست کے لئے انتخابی مہم کا آخری روز ہے، جہاں سے بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وارانسی میں روڈشو سے متعلق فیصلہ اس وقت کیا گیا، جب مودی نے غیر تحریری ضابطہ کو توڑتے ہوئے راہ

ہم کسی سے خائف نہیں ،الیکشن کمیشن کا ادعا

نئی دہلی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے شدید حملہ سے بے پرواہ الیکشن کمیشن نے آج نریندر مودی کی وارانسی میں ریالی کی اجازت سے انکار میں جانبداری برتنے کے اس کے الزامات مسترد کردیئے اور واضح کیا کہ وہ کوئی بھی شخص ،کسی بھی سیاسی پارٹی یا کوئی ادارہ سے اپنی ذمہ داری کی تکمیل کے دوران خائف نہیں ہوتے ہیں۔

مودی کا سماجی موقف او بی سی :گجرات حکومت

احمد آباد 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے اس الزام کے رد عمل میں کہ نریندر مودی کا او بی سی موقف ’’جعلی‘‘ ہے ،حکومت گجرات نے آج اپنے دو دہے قدیم اعلامیہ کا حوالہ دیاجو کہتا ہے کہ مودھ ۔گھانچی (تیل بنانے والے ) کا طبقہ جس سے مودی کا تعلق ہے ،دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز) کے زمرے میں شامل کیا گیا۔ ریاستی حکومت کے ترجمان نتن پٹیل نے کہا

بی جے پی’مودی بطور پی ایم‘ فنڈس اکھٹا کرنے میں مصروف:ممتا بنرجی

تیتا گڑھ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی ’مودی بطور پی ایم ‘ فنڈ جمع کررہی ہے اور کہا کہ ان کی پارٹی اس تعلق سے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر واقف کرائے گی۔ ٹی سی سربراہ نے یہاں انتخابی جلسہ میں دعوی کیا کہ مودی بطور پی ایم فنڈ غیر قانونی ہے۔

تقسیم کی سیاست بے اثر ہوتے ہی مودی غائب ہوجائیں گے : راہول

کولکاتا ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی بہت برہم ہیں اور جس دن اُن کی تقسیم پسند سیاست کی اثرپذیری ختم ہوجائے وہ میدان چھوڑ جائیں گے، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ وہ آج یہاں انتخابی جلسہ سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا ، ’’مودی جی اپنے اندر بہت غصہ رکھتے ہیں۔ جب کبھی وہ لب کشائی کریں بر

پرینکا گاندھی کے خلاف شکایتوں کی 19 مئی کو سماعت

پٹنہ ؍ دربھنگہ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے خلاف ’’نیچ راج نیتی‘‘ کا بیان دینے والی پرینکا گاندھی کے خلاف دو معاملات درج کئے گئے ہیں جن کی سماعت 19 مئی کو ہوگی۔ بہار بی جے پی جنرل سکریٹری سورج نندن مہتا کی جانب سے داخل کردہ معاملہ میں ان کے وکیل شمبھو پرساد نے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (پٹنہ) رماکانت یادو کو بتایا کہ ان کے موکل پہل

الیکشن کمیشن پر مودی کی برہمی، چدمبرم کی تنقید کا نشانہ

نئی دہلی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن پر اُن کی تنقید انتخابات میں بی جے پی کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے خیال میں بی جے پی مایوس ہوگئی ہے، اِسی وجہ سے الیکشن کمیشن پر اِس طرح تنقید کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اُنھیں دیگر تقاریر کے انعقاد کی ا

بی جے پی اور مودی کے خلاف عوام سے دانشوروں کی اپیل

نئی دہلی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کئی ماہرین تعلیم، فنکاروں، ثقافتی اور ادبی شخصیتوں نے آج عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی اور اس کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو مسترد کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد فرقہ وارانہ نفرت پھیلا کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نریندر م

امیٹھی کے 8حلقوں میں دوبارہ رائے دہی کروانے بی جے پی کا مطالبہ

لکھنؤ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی امیدوار سمرتی ایرانی نے الزام عائد کیا کہ امیٹھی حلقہ انتخاب کے آٹھ پولنگ بوتھس پر دھاندلیاں ہوئی ہیں لہٰذا وہاں دوبارہ رائے دہی کروائی جائے۔ یاد رہے کہ سمرتی ایرانی کو کانگریس کے راہول گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔ دریں اثناء ایک عہدیدار نے بتایا کہ چہارشنبہ ک

مودی کا ’’گنگا آرتی‘‘پروگرام مذہبی نہیں بلکہ سیاسی : اکھیلیش

بلیا۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وارانسی میں گنگا آرتی پروگرام کا منصوبہ بنانے والے نریندر مودی کو زبردست ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج الزام عائد کیا کہ نریندر مودی کا مجوزہ پروگرام مذہبی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ سکندرپور میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا گنگا آرتی پروگرام مذہبی نو

جھارگرام میں مابعد انتخابی تشدد میں تین زخمی

جھارگرام(مغربی بنگال)۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی مدنا پور ڈسٹرکٹ کے گوپی بالا پور میں مابعد انتخابات برپا ہوئے تشدد میں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے جبکہ 12 مکانات کو تہس نہس کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ تشدد موضع پاترا میں شروع ہوا کیونکہ سی پی آئی پولنگ ایجنٹس کو مقامی پولنگ بوتھس سے ہٹائے جانے پر پہلے ہی کشیدگی تھی اور اس پر ط

تریپورہ چیف الیکٹورل آفیسر کی برخاستگی کا مطالبہ

اگرتلہ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چار اپوزیشن جماعتوں بشمول کانگریس نے تریپورہ چیف الیکٹورل آفیسر آشوتوش جندال کو فوری برخاست کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے دوران ان کا رول مشکوک اور جانبدار رہا ہے۔ کانگریس کے ایک وفد نے چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت سے دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے جندال کو برخاست کرنے کی اپ

چاوان وزیراعظم کے وفادار نہیں تھے

ممبئی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چاوان وزیراعظم منموہن سنگھ کے وفادار نہیں تھے جبکہ اُنھوں نے 2009 ء میں کانگریس کی انتخابی کامیابی کا سہرا منموہن سنگھ کے بجائے راہول گاندھی کے سر باندھا تھا۔ سابق مشیر ذرائع ابلاغ برائے وزیراعظم سنجے بارو نے کہاکہ 2009 ء میں جب کانگریس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تو چا

وارناسی میں مودی کو کھلے مباحث کا کجریوال کا چیلنج

نئی دہلی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے جلسہ عام کے سلسلہ میں تنازعہ پیدا ہونے کے دوران کیوں کہ اُنھیں الیکشن کمیشن نے وارناسی میں جلسہ عام کے انعقاد کی اجازت نہیں دی ہے، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو دعوت دی کہ وہ وارناسی میں اُن کے ساتھ کھلے مباحثے میں شرکت کریں۔ اُنھوں نے