مودی کیساتھ سیاسی اتحاد کا مشورہ دینے والا پارٹی سے خارج

چینائی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ تملناڈو جیہ للیتا نے آج اپنی پارٹی کے ایک لیڈر کو صرف اس لئے خارج کردیا کہ اس نے میڈم کو مشورہ دیا تھا کہ ملک کے آئندہ ممکنہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ سیاسی مفاہمت کرلی جائے۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کے سابق رکن پارلیمان کے ملائی سامی نے دو روز قبل ایک بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مودی جیہ للیتا کے اچ

ڈی ایم کے کا این ڈی اے کی تائید سے صاف انکار

نئی دہلی۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی جانب سے نئی حلیف جماعتوں کے خیرمقدم کیلئے آمادگی پر ٹی آر ایس نے تمام امکانات برقرار رکھے لیکن ڈی ایم کے نے 2002ء گجرات فسادات کے پیش نظر مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی تائید کا امکان مسترد کردیا۔ اس دوران کانگریس لیڈر راشد علوی نے ایک تجویز پیش کی کہ علاقائی سیکولر جماعتوں کو ترنمول کانگری

مودی وڈودرا سے 5 لاکھ کی سبقت سے کامیاب ہونگے

وڈودرا 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے وزیر توانائی سوربھ پٹیل نے دعویٰ کیاکہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی وڈودرا لوک سبھا نشست سے 5 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ وہ اکوٹا اسمبلی کی نمائندگی کرتے ہیں جو وڈودرا لوک سبھا حلقہ میں ہے۔ وہ انتخابی مہم کے آغاز کے وقت سے ہی وڈودرا میں قیام کئے ہوئے

قومی صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ کی آر ایس ایس قائد سریش سونی سے ملاقات

نئی دہلی 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انتخابات کے بعد بی جے پی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے سلسلہ وار ملاقاتوں کے ایک حصہ کے طور پر قومی صدر بی جے پی راج ناتھ سنگھ نے آج آر ایس ایس قائد سریش سونی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے بموجب پارٹی توقع ہے کہ امکانی تشکیل حکومت کے پیش نظر پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے پر غور کررہی ہے۔ پارٹی کو چ

راہول گاندھی نے وداعی عشائیہ میں عدم شرکت سے وزیراعظم کی توہین کی: شیوسینا

ممبئی 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا قائد سنجے راوت نے آج نائب صدر کانگریس راہول گاندھی پر الزام عائد کیاکہ وزیراعظم کے وداعی عشائیہ میں عدم شرکت کے ذریعہ اُنھوں نے منموہن سنگھ کی توہین کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ وداعی پارٹی صرف وزیراعظم کی ہی نہیں بلکہ راہول گاندھی کی بھی تھی۔ شیوسینا کے ترجمان نے کہاکہ راہول گاندھی عام طور پر بیرو

سیکولر پارٹیوں کو متفقہ طور پر ممتا کو قائد منتخب کرنا چاہئے : علوی

نئی دہلی 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابی نتائج سے عین قبل کانگریسی قائد راشد علوی نے آج تجویز پیش کی کہ تمام علاقائی سیکولر پارٹیوں کو متحد ہوکر چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کو اپنا قائد منتخب کرنا چاہئے تاکہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا جائے۔ اُنھوں نے اعتراف کیاکہ کانگریس کے لئے آئندہ حکومت تشکیل دینا مشکل ہوگا۔ اُن

چدمبرم کی وزارت فینانس سے جذباتی وداعی

نئی دہلی 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج وزارت فینانس کو جذبات سے مغلوب ہوتے ہوئے الوداع کہا۔ جہاں وہ 3 میعادوں تک برسرکار رہ چکے ہیں۔ اُنھوں نے تیقن دیا کہ وہ عوامی زندگی میں سرگرم رہیں گے۔ 68 سالہ چدمبرم کو 9 مرکزی بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ تاہم وہ مرار جی دیسائی کا 10 بجٹ پیش کرنے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے۔ 196

تیواری کی اپنے حیاتیاتی بیٹے کی ماں سے شادی

لکھنو 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس قائد این ڈی تیواری نے اپنے حیاتیاتی بیٹے روہت شیکھر کی ماں اوجولا شرما سے جن کے ساتھ اُنھوں نے 6 سال تک قانونی جنگ کی تھی، شادی کرلی۔ کل اُن کی مال ایونیو پر واقع رہائش گاہ میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ 67 سالہ اوجولا شرما نے کہاکہ شادی روایتی انداز میں ہوئی۔ تیواری چاہتے تھے کہ اپنے رشتہ کو س

واجپائی یااڈوانی کو اسپیکر بنانے پر غور و خوض

نئی دہلی ۔ 14 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری نے آج ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا کہ وہ ایک بار پھر پارٹی کی صدارت کے خواہاں ہیں اور کہا کہ پارٹی کی قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ یاد رہے کہ ایک تجارتی گروپ کی جانب سے گڈکری پر بے قاعدگیوں کا الزام عائد کئے جانے کے بعد موصوف بی جے پی کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے ۔ ا

بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا ہفتہ کو اجلاس

گاندھی نگر۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا 17 مئی کو دہلی میں اجلاس منعقد ہوگا۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان کئے جانے کے دوسرے دن یہ اجلاس منعقد ہورہا ہے تاکہ نریندر مودی کو بی جے پی اور این ڈی اے پارلیمانی پارٹی لیڈر منتخب کرنے کیلئے تاریخ کو قطعیت دی جاسکے۔ بی جے صدر راجناتھ سنگھ نے آج مودی کی قیامگاہ پر 3 گھن

بی جے ڈی ، انا ڈی ایم کے دونوں این ڈی اے کی تائید کیلئے تیار!

نئی دہلی ؍ چینائی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے ڈی اور انا ڈی ایم کے نے مرکز میں این ڈی اے کی تشکیل حکومت میں مدد کے تعلق سے تمام امکانات برقرار رکھے ہیں۔ یو پی اے حلیف این سی پی نے این ڈی اے کی تائید کا امکان مسترد کردیا۔ بی جے ڈی سربراہ نوین پٹنائک اور انا ڈی ایم کے سربراہ جئے للیتا نے کہا کہ انہوں نے فی الحال تائید کے معاملہ میں کوئی فی

منموہن سنگھ کے اعزاز میں سونیا گاندھی کا وداعی ڈنر

نئی دہلی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ کے اعزاز میں صدر کانگریس سونیا گاندھی کی جانب سے وداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے سرکردہ قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی لیکن راہول گاندھی غیر حاضر رہے جس کی وجہ سے سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر منموہن سنگھ سے ا

این ڈی اے کو 279، کانگریس کو 79 نشستیں : اگزٹ پول

نئی دہلی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کو 279 نشستیں حاصل ہوں گی اور 543 رکنی ایوان میں اسے اکثریت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ بی جے پی اب تک کی سب سے زیادہ 235 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ این ڈی ٹی وی۔ ہنسا نے آج رات اگزٹ پول میں یہ دعویٰ کیا۔ حکمراں یو پی اے کو 103 نشستوں پر کامیابی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جن میں کانگر

منموہن سنگھ ’’بہترین وزیراعظم‘‘ ، بی جے پی لیڈر کی جانب سے ستائش

نئی دہلی 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مختلف مواقع پر مختلف مسائل پر ممکن ہے کہ دونوں قائدین ایک دوسرے کے خلاف صف آرا رہے ہوں لیکن بی جے پی کے سینئر قائد ارون جیٹلی نے آج وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک منفرد شخصیت ہیںاور ہمیشہ خبروں میں رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو ’’سیانا آدمی‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اُن میں م

بی جے پی قومی مفاد میں کسی سے بھی اتحاد کیلئے تیار

ئی دہلی ۔ 13 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کہا کہ پارٹی قومی مفاد میں کسی کی بھی تائید کا خیرمقدم کرے گی، حالانکہ اکثر اگزٹ پولس اور خود اس کے پیش قیاسیوں نے اس کی زیر قیادت این ڈی اے کو اکثریت دی ہے۔ بی جے پی لیڈر امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ این ڈی اے کو 290 اور 305 نشستوں کے درمیان کوئی عددی طاقت حاصل ہوگی،جن میں اترپردیش میں 50 تا 55 لوک س