مودی کی حلف برداری میں نواز شریف اور کرزئی مدعو

نئی دہلی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور صدر افغانستان حامد کرزئی اُن غیر ملکی قائدین میں شامل ہیں جنھیں 26 مئی کو نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ حامد کرزئی نے شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے بموجب تحریری دعوت نامے روانہ کئے جارہے ہیں۔ راشٹراپتی بھون کے صحن میں مقرر تقریب حلف برداری

قبل ازوقت استعفیٰ دینے پر کجریوال کی معذرت خواہی

نئی دہلی 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی کے عہدہ سے مستعفی ہونے کے 3 ماہ بعد اروند کجریوال نے آج دہلی اور ملک کے عوام سے ’’قبل ازوقت مستعفی‘‘ ہونے پر معذرت خواہی کی اور کہاکہ اِن کی پارٹی انتخابات کی تیاری کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ پارٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا اور اِس میں انتخابات کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ج

2019ء میں بھی مودی ہی وزیر اعظم ہوں گے: نائیڈو

نئی دہلی۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز میں نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا بہت جلد دنیا کی چند گنی چنی طاقتوں میں شمار کیا جائے گا اور خصوصی طور پر امریکہ اور چین کے ساتھ ہندوستان کی اصل مسابقت ہوگی۔ این ڈی اے کے سابق کنوینر اور ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ا

میں ابھی استعفیٰ کے موڈ میں نہیں ہوں:اکھلیش

لکھنؤ۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات میں سماجو ادی پارٹی کی شکست فاش کے بعد وزیر اعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو نے ایسے 36لیڈروں کو برطرف کردیا جو ریاستی وزراء کا درجہ رکھتے تھے لیکن خود اپنے استعفی کو خارج از امکان قرار دیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جن وزراء پربجلی گری ہے ان میں اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے چھ وزراء بھی شام

نتیش کمار کا استعفی ’’نوٹنکی ‘‘چیف منسٹر مہاراشٹرا سے بھی استعفی کا مطالبہ

ممبئی 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پارٹی کی انتخابی ناکامی پر چیف منسٹر بہار کے عہدہ سے نتیش کمار کے استعفی کو صرف ’’نو ٹنکی‘‘قرار دیتے ہوئے شیو سینا نے کہا کہ اگر وہ این ڈی اے میں برقرار رہتے تو ان کی پارٹی کو ایسی شرمناک شکست نہ ہوتی ۔ شیو سینا نے کہا کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوان کو ریاست میں کانگریس کی ناکامی کی اخلاقی ذمہ دار

سینئر بی جے پی قائدین کی راجناتھ سنگھ سے ملاقات

نئی دہلی 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر اور سینئر بی جے پی قائدین اننت کمار اور رام لعل نے صدر پارٹی راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ گوا کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سری پدنائک نے بھی راجناتھ سنگھ سے ملاقات کر کے امید ظاہر کی کہ کابینہ میں گوا کی بھی نمائندگی ہوگی ۔امیتھی سے راہول گاند

مایاوتی نے بی ایس بی کی تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں

لکھنو 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات میں بدترین مظاہروں میں سے ایک کا سامنا کرنے والی بی ایس پی کی سربراہ و سابق چیف منسٹر یو پی مایاوتی نے پارٹی کی تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں۔بی ایس پی کی صدر نے پارٹی کے عہدیداروں اور قائدین کے ساتھ ایک اجلاس میں پارٹی کی انتخابی کارکردگی کا جائزہ لیااور تمام ضلعی ،اسمبلی اور ریاستی سطح کی ک

عہدہ سے مستعفی ہونے کی خبروں کو بھردواج نے مسترد کردیا

بنگلور 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) گورنر کرناٹک ایچ آر بھردواج نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ انہوں نے کانگریس ہائی کمان سے ربط پیدا کرتے ہوئے مرکز میں این ڈی اے کی حکومت قائم ہونے کے پیش نظر ریاستی گورنر کے عہدہ سے استعفی دینے کی اجازت طلب کی ہے ۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنرس دستوری عہدیدار ہیں اور ہمیں کسی سیاسی

بہار میں نئی جے ڈی (یو )حکومت کو کانگریس کی تائید

پٹنہ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام)بہار میں کانگریس نے آج فیصلہ کیا ہے کہ بہار میں جے ڈی (یو )حکومت کی ’’غیر مشروط ‘‘تائید جاری رکھی جائے گی۔ ایک تائیدی مکتوب گورنر پی وائی پاٹل کے حوالہ کردیا گیا ہے ۔ ملزم کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر صدر پردیش کانگریس اشوک چودھری کی زیر قیادت کانگریس کے وفد نے گورنر سے ملاقات کی اور مکتوب حوالہ کیا ۔ کانگریس

مودی کا آج بی جے پی اور این ڈی اے لیڈر کی حیثیت سے انتخاب

نئی دہلی ۔ 19 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نئی کابینہ میں عہدوں کے لئے زبردست دوڑ دھوپ شروع ہوچکی ہے کیونکہ نریندر مودی کو کل این ڈی اے لیڈر اور بی جے پی پارلیمانی پارٹی لیڈر منتخب کرلیا جائے گا ۔ نریندر مودی اس انتخاب کے بعد صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ اندرون ایک ہفتہ وہ بحیثیت وزیراعظم حلف لیں گے ۔ بی جے پی کے سرک

راشٹریہ جنتادل اور کانگریس کا جنتادل (یو)سے مفاہمت کا اشارہ

نئی دہلی 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی زبردست کامیابی کے بعد راشٹریہ جنتادل اور کانگریس نے جنتادل (متحدہ) کے ساتھ عاجلانہ ’’مفاہمت‘‘ کا اشارہ دیا ہے تا کہ ’’سیکولر ‘‘ووٹوں کی مزید تقسیم روکی جاسکے ۔ بہار کانگریس کے قائد پریم چند مشرا نے کہا کہ ہم جے ڈی یو کے ساتھ مفاہمت کو مسترد نہیں کرتے تا کہ مستقبل میں

سابق صدر جمہوریہ نیلم سنجیوا ریڈی کو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا خراج عقیدت

نئی دہلی 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج سابق صدر نیلم سنجیوا ریڈی کو ان کی یوم پیدائش تقریب کے موقع پر راشٹرپتی بھون میں سابق صدر کے پوٹریٹ پر پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ راشٹرپتی بھون سے جاری کردہ ایک بیان کے بموجب اس موقع پر راشٹرپتی بھون کے عہدیدار اور ارکان عملہ بھی موجود تھے ۔

نتیش کمار کا مستعفی ہونے کا فیصلہ قطعی :شرد یادو

پٹنہ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اس تجسس کے دوران کے آیا نتیش کمار اپنے استعفی سے دستبردار ہوجائیں گے ،جے ڈی یو کے صدر شرد یادو نے آج کہا کہ نتیش کمار کا چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ’’قطعی ‘‘ہے چنانچہ ایک نئے قائد کا انتخاب کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے کافی غور و خوض کے بعد پارٹی کی بہتری کیلئے اور خود ان کی ب

حکومت رام مندر کی فوراً تعمیرکرے گی :ونئے کٹیار

نئی دہلی 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی کے شعلہ بیان قائد ونئے کٹیار نے کافی اشارے دیئے کہ ان کی پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد رام مندر کی تعمیر کا فوری آغاز کرے گی۔ بی جے پی قائد نے یقین ظاہر کیا کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے خطوط پر مثبت فیصلہ سنائے گی۔ ونئے کٹیار نے کہا کہ پہلے حکومت سنبھالنے دیجئے اس کے بعد عدالت میں مقدمہ کی پیروی ک