نتیش کمار اور لالو پرساد ایک دوسرے کے پڑوسی

پٹنہ ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کی سیاست میں ایک دوسرے کے کٹر حریف سمجھے جانے والے لالو پرساد اور نتیش کمار اب ایک دوسرے کے پڑوسی بننے والے ہیں۔ حالیہ انتخابات میں جے ڈی (یو) کی زبردست شکست کے بعد نتیش کمار بحیثیت وزیراعلیٰ مستعفی ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنا سرکاری بنگلہ خالی کردیا ہے جس کے بعد انہیں 7 سرکلر روڈ پر بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپا

سماجوادی پارٹی یو پی یونٹ تحلیل

لکھنو 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات میں شکست کے پیش نظر 36 سینئر لیڈرس کے خلاف کارروائی کے چند دن بعد سماجوادی پارٹی نے آج اپنی اتر پردیش یونٹ اور اس سے ملحقہ دیگر 15 یونٹوں کو تحلیل کردیا ہے ۔ چیف منسٹر اکھیلیش یادو تاہم پارٹی کے ریاستی صدر کی حیثیت سے برقرار رہیں گے ۔ سماجوادی پارٹی کے ترجمان راجیندر چودھری نے یہ بات بتائی

کانگریس کو بے رحمی سے خود احتسابی کی ضرورت

نئی دہلی ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات میں حالیہ ناکامی پر ’’ ٹیم راہول ‘‘ پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے پارٹی قائدین نے آج کہاکہ کانگریس کو بے رحمی سے خود احتسابی کرنی چاہیئے ۔ صرف وہی لوگ قیادت کے مرتبہ تک پہنچنے چاہیئے جنہیں فیلڈ ورک کا تجربہ ہو۔ کانگریس قائد ملنددیورا نے کہا کہ راہول گاندھی کے مشیروں کو بنیادی سطح سے ا

اڈیشہ میں زلزلہ سے 70افراد زخمی

بھوبنیشور۔ 22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اڈیشہ میں چہارشنبہ کے زلزلہ کے جھٹکے پر دوڑتے ہوئے کھلے میدان میں پہنچنے کی کوشش کے دوران تقریباً 70افراد زخمی ہوگئے ۔ اسپیشل ریلیف کمشنر پی کے مہاپترا نے آج کہا کہ پوری ریاست زلزلے کے جھٹکے سے دہل گئی لیکن کسی بڑے نقصان کی کہیں سے بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ کثیرمنزلہ عمارتوں سے دوڑتے ہوئے کھلے میدان

سی پی آئی ایم کا مودی سے خواتین تحفظات بل کی منظوری کا مطالبہ

ترواننتاپورم۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ایم کی مرکزی کمیٹی کے رکن پی کے سریمتی واحد خاتون رکن پارلیمنٹ جو کیرالا کی نمائندگی کرتی ہیں ‘ نے کہا کہ مودی کو دیرینہ قانون سازی کو ترجیح دینا چاہیئے ‘تاکہ اپنے قول کو عمل کے ذریعہ ثابت کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اب ایوان میں اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل ہے ۔ حکومت کو اس بل کی من

سوئیزرلینڈ سے عالمی ٹیکس کنونشن کی منظوری کی ہندوستان کی خواہش : پی چدمبرم

نئی دہلی ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے سوئیزرلینڈ سے خواہش کی ہے کہ خودکار ٹیکس کی معلومات کے تبادلے کے او ای سی ڈی (OECD)کنونشن کی عاجلانہ منظوری دے ۔ اس اقدام سے کالے دھن کی لعنت سے نمٹنے میں آسانی ہوگی ۔ سبکدوش ہونے والے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے وزیر فینانس سوئیزرلینڈ ایولین وٹبرگ شیومپ کو اپنے مکتوب میں تحریر کیا ہے کہ و

دراندازی اوراسمگلنگ روکنے پر بی ایس ایف کی خصوصی توجہ : انسپکٹر جنرل

کریم گنج ( آسام ) 22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل برائے میزورم و کاچار سرحد دنیش کمار اپادھیائے نے آج کہاکہ وہ دراندازی ‘ اسمگلنگ اور سرحدپار جرائم کے انسداد پر خصوصی توجہ دیں گے ۔ اپادھیائے نے 19مئی کو اپنا عہدہ سنبھالاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے سرحدی محافظین کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ

مودی کی تقریب حلف برداری میں نواز شریف اور دیگر مدعو

نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کی بحیثیت وزیراعظم 26 مئی کو تقریب حلف برداری میں سارک سربراہان مملکت بشمول وزیراعظم پاکستان نواز شریف، صدر سری لنکا مہندا راجہ پکسا اور وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کو مدعو کیا گیا ہے۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ معتمد خارجہ سجاتا سنگھ نے سارک ہم منصبوں کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے

گجرات اسمبلی ارکان سے وداعی خطاب، غلطیوں پر معذرت خواہی

گاندھی نگر ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کی آنکھ میں آج پھر آنسو آگئے اور انہوں نے گجرات کے چیف منسٹر کی حیثیت سے مستعفی ہونے کے بعد ریاست کی ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو اس کیلئے معذرت خواہی بھی کی۔ گجرات اسمبلی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگر ان سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو وہ مع

راہول کا امیتھی کے عوام سے اظہارتشکر

امیتھی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’یہ وقت جدوجہد کا ہے اور ہم اس کیلئے تیار ہیں‘‘۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے انتہائی ناقص مظاہرہ پر کارکنوں کو یہ پیام دیا۔ وہ آج اپنے پارلیمانی حلقہ امیتھی پہنچے جہاں انہوں نے عوام کی تائید پر اظہارتشکر کیا۔ راہول گاندھی اپنی بہن پرینکا گاندھی نے کے ہمراہ آج ا

نوین پٹنائک چوتھی بار اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ

بھوبنیشور ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) اسمبلی انتخابات میں بی جے ڈی کو زبردست کامیابی سے ہمکنار کرنے والے نوین پٹنائک نے آج چوتھی بار اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا جو ایک ریکارڈ ہے ۔ ان کے علاوہ دیگر 21 وزراء نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی جن میں آٹھ بالکل نئے چہرے ہیں جبکہ سابقہ اسمبلی کے پانچ ارکان کو کوئی قلمدان نہیں د

یو پی میں بی جے پی کی اقتدار پر واپسی یقینی: کلراج مشرا

نئی دہلی 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی کامیابی کو نریندر مودی کا ’’کرشمہ‘‘ قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے سینئر قائد کلراج مشرا نے کہاکہ ریاست میں پارٹی کی اقتدار پر واپسی یقینی ہے۔ تاہم اُنھوں نے اکھلیش یادو حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے سے گریز کیا۔ سماج وادی پارٹی کو 403 رکنی اسمبلی میں 225 ن