راج ناتھ سنگھ کی آر ایس ایس قائدین سے ملاقات

نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نئے مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے چہارشنبہ کے دن اعلیٰ سطحی آر ایس ایس قائدین سے ملاقات کی۔ اطلاعات کے بموجب اُنھوں نے آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت اور قائد سریش سونی سے ملاقات کرکے بی جے پی کے آئندہ صدر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کو پارٹی کے نئے صدر کے انتخاب کا اہم

وزیراعظم کا ساورکر کو خراج عقیدت

نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج مجاہد آزادی اور دائیں بازو کے قائد ونائک دامودر ساورکر کو اُن کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ پارلیمنٹ گئے اور ساورکر کی تصویر پر پھول مالا چڑھائی۔ مودی نے کہاکہ ساورکر ادیب، شاعر اور سماجی مصلح بھی تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ ویر ساورکر کی یوم پیدائش تقریب پر وہ ا

ریاستوں کے پیش کردہ مسائل کو اوّلین ترجیح : مودی

نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج واضح کردیا کہ وہ ملک کے وفاقی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کے لئے جدوجہد کریں گے اور اپنے عہدہ کا مسائل پر غور کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔ خاص طور پر ریاستوں نے جو مسائل اُٹھائے ہیں، اُن پر حساسیت کے ساتھ ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعظم کے دفتر کے عہدیداروں سے اوّلین رسمی اجلاس منعقد کر

شیوسینا ۔ بی جے پی کشیدگی ختم ، گیتے وزارت کا جائزہ لیں گے

نئی دہلی 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا قائد اننت گیتے نے آج بھاری صنعتوں اور عوامی صنعتوں کی وزارت کا جائزہ حاصل کرلیا جبکہ شیوسینا نے کہاکہ کابینہ میں آئندہ ردوبدل کے موقع پر اُنھیں ’’اچھا قلمدان‘‘ دیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کی جو اطمینان بخش رہی۔ قلمدان

افراط زر پر قابو پانے ،شرح ترقی میں اضافہ اور دفاع کی تیز رفتار

نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) نئے مرکزی وزیر فینانس و کارپوریٹ امور ،دفاع ارون جیٹلی نے آج قیمتوں میںاضافہ پر قابو پانے ،معیشت میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور شرح ترقی کو فروغ دینے اور مالیاتی خسارہ پر قابو پانے ،وزارت دفاع کی جدید کاری کو اپنی اولین ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع گذشتہ چند سال سے سست رفتار ہوگئ

پنڈت نہرو کی 50 ویں برسی پر ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم کو قوم کا خراج عقیدت

نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )قوم نے آج ملک کے اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو ان کی 50 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ کئی سینئر قائدین ان کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں شامل تھے ۔ صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی ،نائب صدر محمد حامد انصاری ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،صدر کانگریس سونیا گاندھی، ان کے فرزند اور کانگریس کے قومی نائب

مظفر نگر فساد کے ملزم بالیان کی مودی کابینہ میں شرکت کی کانگریس کی جانب سے مذمت

نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس نے آج مظفر نگر فسادات کے ملزم رکن پارلیمنٹ مظفر نگر سنجیو بالن کو مرکزی وزراء میں شامل کرنے کی مذمت کی ۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری شکیل احمد نے اپے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ ذرائع ابلاغ کا مظفر نگر فسادات کے ملزم کی کابینہ میں شمولیت پر حیرت کیوں ہے ؟آخر یہ مودی کی حکومت ہے ۔ ایک سینئر ویٹرنری ڈاکٹر بال

راجناتھ سنگھ آج مرکزی وزارت داخلہ کا جائز ہ حاصل کریں گے

نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی کے سینئر قائد راجناتھ سنگھ جنہیں مرکزی وزیر مقرر کیا گیا ہے امکان ہے کہ کل اپنی وزارت کا جائزہ حاصل کریں گے ۔62 سالہ راجناتھ سنگھ لکھنو سے منتخب ہوئے ہیں اور وہ اہم وزارت داخلہ میں سشیل کمار شنڈے کے جانشین ہوں گے ۔ پاکستان ،چین ،بنگلہ دیش ،نیپال اور بھوٹان سے متصل ہندوستانی سرحد کی نگرانی بھی ان

سشما سوراج ملک کی اولین خاتون وزیر خارجہ

نئی دہلی 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سشما سوراج آج ملک کی اولین خاتون وزیر خارجہ بن گئیں ۔ وہ بی جے پی 62 سالہ قائد ہیں۔ انہیں حکومت ہریانہ میں 25 سال کی عمر میں کمسن ترین کابینی وزیر کا عہدہ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ سشما سوراج کئی اعتبار سے اولیت رکھتی ہیں۔ وہ دہلی کی اولین خاتون چیف منسٹر تھیں اور ملک کی کسی بھی سیاسی پارٹی کی اولین خ

پارٹی سے باہر پارٹی پر تنقید کرنے والوں کو باہر ہی رہنا چاہئے :سی پی آئی ایم

کولکتہ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام )واضح طور پر پارٹی کی قیادت میں تبدیلی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے مغربی بنگال مںی لوک سبھا انتخابات میں مایوس کن انتخابی مظاہرہ کو سی پی آئی ایم نے غیر اہم قرار دیا اور کہا کہ جو افراد پارٹی سے باہر پارٹی پر تنقید کرتے ہیں انہیں باہر ہی رہنا چاہئے ۔ سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری بیمن بوس نے ایک پریس کان

مودی نے بالآخر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کر ہی دیا

نئی دہلی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ مودی ملک کے نئے وزیراعظم بن چکے ہیں، ان کی آمد سے ہندوستانی سیاست کا منظرنامہ یکسر تبدیل ہوگیا ہے جہاں نہ صرف کانگریس کی اجارہ داری کا خاتمہ ہوا بلکہ ملک میں معلق پارلیمنٹ کا تصور بھی ختم ہوگیا۔ قبل ازیں عوام نے کچھ ایسے فیصلے کئے تھے جس سے کسی بھی واحد سیاسی پارٹی کو واضح اکثریت نہ ملنے کی وجہ

کانگریس کی شکست کیلئے اسرائیلی جاسوسی ایجنسی موساد ذمہ دار!

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے لوک سبھا انتخابات میں بدترین شکست کا محاسبہ شروع کردیا ہے اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایک گوشہ نے یہ قیاس ظاہر کیا کہ اسرائیلی انٹلی جنس ایجنسی موساد اس کیلئے ذمہ دار ہیں ۔ جنرل سکریٹری موہن پرکاش کی یہ دلیل ہے کہ 2009 ء سے موساد نے آر ایس ایس کے ساتھ قریبی روابط قائم کرلئے تاکہ کانگر

تشکیل حکومت کے معاملہ میں رازداری

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں آج نریندر مودی ، بی جے پی صدر راجناتھ سنگھ اور آر ایس ایس کی سرگرمیاں جاری رہی لیکن کافی رازداری برتی جارہی ہے جس کی وجہ سے وزارتی قلمدانوں کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ۔ کل مودی کے ساتھ حلف لینے والے وزراء کو توقع ہے کہ کل ہی صبح مطلع کیا جائے گا ۔

منموہن سنگھ کے نئے گھر میں چمگاڈر اور پرندوں کا بسیرا

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کاکل نئے گھر میں استقبال ہوگا لیکن ان کا خیرمقدم کرنے والے ہمہ اقسام کے پرندے ، جانور اور چمگاڈر ہوں گے ۔ منموہن سنگھ موتی لال نہرو بنگلہ میں کل منتقل ہورہے ہیں شہرکے لیوٹزائن زون میں تین ایکر پر پھیلے پلاٹ پر تقریباً 40 اقسام کے درخت بشمول پیپل ، ارجن، گلہیر، جامن ، نیم ، آم ا

مودی کی تقریب میں کرناٹک اور کیرالا کے چیف منسٹرس کی عدم شرکت

بنگلور ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کی حلف بردار ی تقریب میں کرناٹک اور کیرالا کے چیف منسٹرس شرکت نہیں کریں گے ۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو جئے للیتا کی شرکت پر تجسس برقرار ہے کیونکہ انہوں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اشارہ دیا تھا ۔ بنگلور میں حکام نے بتایا کہ چیف منسٹر سیتا رامیا کل دہلی نہیں جائیں گے ۔ تروانن

چیف منسٹر مہاراشٹرا کی تبدیلی کا امکان نہیں

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس ہائی کمان نے آج اشارہ دیا ہے کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چوہان کی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ پرتھوی راج نے آج صدرکانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ مہاراشٹرا کی قیادت میں تبدیلی آئے گی ۔ اس ملاقات کے بعد چوہان نے بھی خود نہ

مودی کے خلاف ایم ایم ایس، مسلم نوجوان گرفتار

بنگلور ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اور ایم بی اے کے 25 سالہ طالبعلم کو کرناٹک کے ساحلی ٹاؤن بھٹکل سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس نے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کا مضحکہ اڑاتے ہوئے ایک ایم ایم ایس گشت کروایا تھا ۔ وقاص برماور جو نامور شاعر سمیع اللہ برماور کے فرزند ہے کو بنگلور کی ایک اپارٹمنٹ سے ان کے دیگر 4 ساتھیوں کے سا