ترنمول کانگریس کا ریاست گیر سطح پر ’’یوم ِسیاہ‘‘

کولکتہ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں برسراقتدار ترنمول کانگریس ہفتہ کے دن اپنے چار کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف آج ریاست گیر سطح پر ’’یومِ سیاہ‘‘ منا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) پر الزام عائد کیا ہے کہ سابق ریاستی وزیر اور مارکسسٹ قائد کرانتی گنگولی ہلاکتوں کی سازش میں مل

راج ناتھ سنگھ اور دیگر 2 وزراء کے سیکریٹریز کا تقرر ملتوی

نئی دہلی۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کے دفتر نے تین مرکزی وزراء بشمول مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پرائیویٹ سیکریٹریز کے تقررات کو ملتوی کردیا۔ خبر رساں ادارہ کے بموجب یہ فیصلہ محکمہ پرسونل کے ایک مراسلہ کے پیش نظر کیا گیا ہے جس نے وزراء کے شخصی اسٹاف کے تقررات بشمول پرائیویٹ سیکریٹریز اور خصوصی فرائض کے عہدیداروں کے تقررا

چیف منسٹر آسام کی صدر کانگریس سے ملاقات

نئی دہلی۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) آسام میں چیف منسٹر کی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے مطالبہ کے پس منظر میں چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے انہیں ریاست کی صورتِ حال سے تفصیلی طور پر واقف کروایا۔ ترون گوگوئی پر ناراض اراکان کی جانب سے چیف منسٹر کی تبدیلی کیلئے سخت دباؤ ہے۔ ناراض کیمپ میں ریاستی وزرائے صحت و

اسکولس و کالجس میں لڑکیوں کیلئے مارشل آرٹس کی تربیت

لکھنؤ ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر یوپی اکھیلیش یادو نے آج ہدایت دی کہ لڑکیوں کو اسکولس اور کالجس میں مارشل آرٹس کی تربیت دی جائے۔ انہیں خودحفاظتی کے طریقے سیکھنا چاہئے۔ اکھیلیش یادو چوبیس گھنٹے خواتین کی مددگار ہیلپ لائن 1090 کے احیاء کا ارادہ کررہے ہیں۔ انہوں نے چیف سیکریٹری ا

کانپور کیلئے بی جے پی کی ویب سائٹ کا آغاز

کانپور۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کانپور کیلئے ویب سائٹ کا آغاز کرے گی جس پر عوام سے رائے حاصل کی جائے گی کہ صنعتی شہر کو آلودگی سے پاک کیسے بنایا جاسکتا ہے۔ بی جے پی کی کانپور شاخ کے سبب سریندر میتھانی نے آج کہا کہ ویب سائٹ پر مختلف مصنوعات کے بارے میں تمام معلومات عوام کے لئے دستیاب رہیں گی تاکہ وہ شہر کو ترقی دے سکیں اور اس سلسلے

غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے اِفراطِ زر میں اضافہ

نئی دہلی۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) غذائی اشیاء اور مشروبات جیسے کافی، چائے، مرغیاں، مچھلیاں اور ترکاریاں ماہِ مئی میں گزشتہ پانچ ماہ کی اعظم ترین قیمت کی سطح پر پہنچ گئیں جس کے نتیجہ میں غذائی افراطِ زر بھی گزشتہ پانچ ماہ کے اعظم ترین فیصد یعنی 6.01% تک پہنچ گیا۔ ٹھوک فروش قیمت کا اشاریہ جو افراطِ زر کی بنیاد پر محسوب کیا جاتا ہے، گزشتہ سا

جے ڈی یو کی تائید کا ہنوز فیصلہ نہیں کیا گیا

نئی دہلی۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج کہا کہ جنتا دل (یونائٹیڈ) کے قائد نتیش کمار نے ان کی پارٹی سے تائید کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے لالو یادو کو ٹیلیفون کیا، تاہم لالو پرساد یادو نے کہا کہ ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ فیصلہ کرنے سے قبل وہ پہلے پارٹی کے ارکان اسمبلی سے تبادلہ ٔ خیال کریں گے او

پرجا پتی مقدمہ : امیت شاہ کیخلاف کیس خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ملتوی

ممبئی۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے بی جے پی قائد امیت شاہ کے خلاف تلسی رام پرجا پتی نقلی انکاؤنٹر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی جبکہ مقدمہ خارج کرنے کی درخواست امکان ہے کہ 25 جون کو سماعت کے لئے پیش کی جائے گی۔ قبل ازیں 20 جون کو مقدمہ کی باقاعدہ سماعت ہوگی۔ امیت شاہ امکان ہے کہ مقدمہ کی اس پیشی

ساحلی محافظین نے تملناڈو کے 9 ماہی گیر بچا لئے

کوچی۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) تملناڈو کے ایک ماہی گیری ٹرالر کو جس میں 9 ماہی گیر سوار تھے اور جو سمندر میں تموج اور انجن میں خرابی پیدا ہوجانے کی وجہ سے 6 جون سے لاپتہ تھا، بحفاظت ساحلی محافظین کے بحری جہاز میں ناسازگار موسم کے باوجود بچاکر ساحل پر پہنچا دیا۔ ساحلی محافظین کے ایک صحافتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزن جام کے ساحلی محافظین ک

منڈے کی موت کی تحقیقات : سی بی آئی کے سپرد

نئی دہلی۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے بی جے پی قائد گوپی ناتھ منڈے کی موت کی تحقیقات کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جو دہلی میں ایک ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ذرائع کے بموجب محکمہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس نے دہلی پولیس سے اس مقدمہ کی تحقیقات کی ذمہ داریاں حاصل کرلی ہیں۔ ذرائع کے بموجب وزارت داخلہ نے سفارش کی تھی کہ تح

نرم گو اِسپیکر ،سخت کارروائی سے گریز نہیں کریں گی

نئی دہلی۔ 15؍جون (سیاست ڈاٹ کام)۔ سُمترا مہاجن کو ایک نرم گو اور منکسرالمزاج شخصیت قرار دیا جاتا ہے۔ انہیں سبھی ’’تائی‘‘ (بڑی بہن) مخاطب کرتے ہیں، لیکن نئے لوک سبھا اسپیکر کی حیثیت سے ایوان میں نظم و ضبط کی برقراری اور احتجاجی ارکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے سے واقف نہیں ہیں۔ گزشتہ ہفتہ متفقہ طور پر منتخب ہونے والی میرا کمار کے بعد

ہندو راشٹرا سینا پر امتناع کا جائزہ : آر آر پاٹل

ممبئی۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ِ مہاراشٹرا حال ہی میں آئی ٹی پروفیشنل محسن شیخ کے پونے میں قتل کے واقعہ کی بنا ہندو تنظیم ’ہندو راشٹرا سینا‘ پر امتناع کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔ وزیر داخلہ آر آر پاٹل نے ایم ایل سی کپل پاٹل کی تحریک ِ توجہ دہانی کے جواب میں کہا کہ ’ہم اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کیا تنظیم پر امتناع عائد کیا جاسکتا ہ

مہنگائی پر قابو پانے حکومت کے اقدامات سے بہتری

نئی دہلی 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں مہنگائی پر قابو پانے حکومت کے اقدامات کے بعد افراط زر کی شرح کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے فینانس سکریٹری اروند مایارام نے آج کہاکہ ملک میں قیمتوں کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور مہنگائی میں کمی واقع ہوگی۔ حالیہ حکومت نے بڑھتی قیمتوں پر روک لگادی ہے۔ پیداوار میں اضافہ پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ غذ

8 ویں جماعت کامیاب ماں کے 3 بچے آئی اے ایس آفیسرس

روہتک 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کا خواب جب پورا ہوتا ہے تو یقینا والدین کو خاص کر ماں کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہوتی۔ ہریانہ کے علاقہ روہتک میں آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والی مایا دیوی ایک پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد وشوا بندھو کسان تھے۔ اُنھوں نے آج اپنے 3 بچوں کو آئی اے ایس آفیسرس ہوتے

نریندر مودی کا آج دورہ بھوٹان

نئی دہلی 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں بھوٹان کو خصوصی اور ’’منفرد‘‘ موقف دینے کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کل دو روزہ دورہ پر اس ہمالیائی ملک پہونچیں گے۔ 3 ہفتے قبل عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔ نریندر مودی کے ہمراہ وزیر خارجہ سشما سوراج، قومی سلامتی مشیر اجیت دیوی اور معتمد خ