درج فہرست ذاتوں ؍ قبائل پر مظالم کیخلاف قانون کا استحکام
نئی دہلی۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) امکان ہے کہ مودی حکومت پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں ایک مسودہ قانون پیش کرے گی تاکہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے افراد پر مظالم کے خلاف موجودہ قانون کو مزید مستحکم کیا جائے۔ اس اقدام کی پہل سابق یو پی اے حکومت نے کی تھی۔ درج فہرست ذاتوں اور قبائل (انسدادِ مظالم) ترمیمی آرڈیننس جو جاریہ سال 4 مارچ کو جاری کی