مودی کیلئے ’’ناگپور کی چھڑی‘‘ کتنی بڑی اور لمبی ہوگی

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کا سہرا آر ایس ایس کے سَر باندھتے ہوئے کانگریس کے قائد سچن پائلٹ نے آج کہا کہ انہیں سمجھ میں نہیں آتا کہ وزیراعظم ’’ناگپور کے دباؤ‘‘ کو کس حد تک برداشت کرسکیں گے۔ انہوں نے اظہارِ حیرت کیا کہ نریندر مودی کے لئے ’’سنگھ کی چھڑی‘‘ کتنی بڑی اور لمبی ہوگی۔ بی ج

عراق سے آنے والی نرسیس کی مدد کے مزید تیقنات

کوچی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنگ زدہ عراق سے 5 جولائی کو کوچی پہنچنے والی 46 نرسیس کی مدد کیلئے مزید تیقنات کا سلسلہ جاری ہے۔ صدرنشین ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیر اور ڈائریکٹر غیرمقیم کیرالا کے شہریوں کی اسوسی ایشن ڈاکٹر آزاد موپین نے پیشکش کی ہے، ہر نرس کی فوری ضروریات کی تکمیل کیلئے 25 ہزار روپئے کی رقمی امداد کی جائے گی اور ہندوستان و بی

قیمتوں میں اضافہ کی ملائم سنگھ نے مذمت کی

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قیمتوں میں اضافہ کے مسئلہ پر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج کہا کہ نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد افراطِ زر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی کافی وقت ضائع کرچکی ہے اور برسراقتدار آنے کے بعد صرف قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کارروائی پر غور ک

رنگاراجن رپورٹ پر مایاوتی کی تنقید

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غربت کے بارے میں رنگاراجن کمیٹی کی تازہ رپورٹ صدر بی ایس پی مایاوتی کی تنقید کا نشانہ بن گئی، جنہوں نے حکومت پر ضرب لگاتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے تخمینے ’’غریبوں کے ساتھ مذاق‘‘ ہیں۔ جو اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں، بی ایس پی ان کی تائید نہیں کرتی۔ صدرنشین سی رنگاراجن نے وزیر منصوبہ بندی راؤ اندراجیت س

پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کانگریس قائدین کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے قائدین نے آج بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ اور مسافر کرایوں میں اضافہ کے خلاف بطورِ احتجاج ایوان پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن بجٹ اجلاس کے آغاز کے لئے اس علاقہ میں زبردست حفاظتی انتظامات کی وجہ سے انہیں پولیس نے ایسا کرنے سے روک دیا۔ کانگریس قائد

پولار سیٹلائٹ کی خلا میں روانگی کی لوک سبھا میں ستائش

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا نے آج 5 مصنوعی سیاروں کے ساتھ PSLV-C23 کی خلا میں روانگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خلائی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی مہارت کا ثبوت ملتا ہے۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے ارکان کی ستائش کے دوران کہا کہ خلا میں اس روانگی کے ساتھ ہی ہمارے ملک نے ایک بار پھر خلائی شعبہ میں اپنی مہارت ، زبردست صلاحیتوں کا

جاؤدیکر اور نرملا سیتا رامن کی راجیہ سبھا میں حلف برداری تقریب

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزراء پرکاش جاؤدیکر اور نرملا سیتا رامن کے علاوہ جے ڈی یو کے سینئر قائد شرد یادو اور این سی پی کے پرافل پٹیل نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نرملا سیتا رامن بی جے پی سے تعلق رکھتی ہیں اور وزارت صنعت و تجارت کی وزیر ہیں۔ انہوں نے انگریزی زبان میں حلف اٹھایا ان کا ت

گجرات گورنر کملا بینی وال کا میزورم کو تبادلہ

نئی دہلی 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کی نریندر مودی حکومت نے آج گورنر گجرات کملا بینی وال کا تبادلہ کردیا ہے اور اب انہیں مابقی معیاد کیلئے میزورم کی گورنر بنادیا گیا ہے ۔ کملا بینی وال کے نریندر مودی کے ساتھ اچھے روابط نہیں رہے جب وہ گجرات کے چیف منسٹر تھے ۔ مرکز نے آج کچھ گورنرس کا رد و بدل کیا ہے ۔ 87 سالہ کملا بینی وال کی معیاد جار

بجٹ کی تیاری : مودی حکومت سرمایہ کیلئے خانگیانے کی مہم پر

نئی دہلی 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز کی نریندر مودی حکومت جاریہ ہفتے اپنے اولین بجٹ میں 11.7 بلین ڈالرس مالیت کے سرکاری اثاثہ جات کی ریکارڈ فروخت کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ سرکاری خزانہ مستحکم ہو اور حکومت کو ایک کمزور معیشت کی اصلاحات کیلئے وقت بھی دستیاب ہوجائے ۔ حکومت کی اس خانگیانے کی کوشش 700 بلین روپئے تک پہونچ سکتی ہے جو گذشتہ چا

پارلیمنٹ بجٹ سیشن کا آج آغاز‘ قیمتوںمیں اضافہ پر ہنگامہ آرائی کا امکان

نئی دہلی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ نریندر مودی حکومت کی جانب سے پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے کل سے شروع ہونے والے ایک ماہ طویل بجٹ سیشن میں کئی ایک منصوبوں اورپالیسیوں کو متعارف کروایا جائے گا جبکہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے مسئلہ پر بجٹ سیشن کے ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے پاس نئی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے کئی

قائد اپوزیشن کا عہدہ حاصل کرنا پارٹی کا دستوری حق : کانگریس کا ادعا

نئی دہلی 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ایسا لگتا ہے کہ لوک سبھا میں قائد اپوزیشن کا عہدہ حاصل کرنے کی اپنی جدوجہد کو تیز کردیگی ۔ پارٹی چاہتی ہے کہ لوک سبھا میں اس کے لیڈر کو قائد اپوزیشن کا عہدہ دیا جائے اور اس کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو ایسا کرنے سے انکار کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔ پارٹی ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ قائد اپوزی

مودی حکومت قومی ضمانت روزگار اسکیم کو ختم کرنے کوشاں

نئی دہلی 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ سماجی تحفظ کے مسائل کی اہمیت کو گھٹانے یا انہیں ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد عوام کا اچھے دنوں کا خواب کڑوی گولیوں میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ پارٹی پولیٹ بیورو کی رکن برندا کرت نے اخباری نمائندوں س

کرناٹک اسمبلی میں کانگریس ایم ایل اے کی گرفتاری کا مطالبہ

بنگلور ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن بی جے پی ارکان نے حکمراں جماعت کانگریس کے ایم ایل اے جنہیں اپنے دیگر 6 ساتھیوں کے ساتھ فوجداری معاملہ کا سامنا ہے جو نصف شب کے وقت ایک شراب خانے میں ہوئی جھڑپ کے دوران دو پولیس کانسٹیبلس کی پٹائی کے بعد درج کیا گیا۔ اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے بی جے پی قائد جگدیش شیٹر نے کہا کہ کا

ایم کے نارائنن نے دفتر کا تخلیہ کردیا، چینائی روانہ

کولکتہ ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گورنر مغربی بنگال ایم کے نارائنن نے آج اپنے دفتر کا تخلیہ کردیا اور اپنی اہلیہ پدمنی کے ساتھ چینائی روانہ ہوگئے۔ کولکتہ پولیس کے ماؤنٹیڈ پولیس ڈیویژن نے نارائنن کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ راج بھون کے باہر عوام کا ہجوم تھا اور دوسری طرف راج بھون کے اسٹاف نے آبدیدہ ہوکر گورنر کو رخصت کیا جو اس وقت وہاں سب

مودی کے دورہ پر کشمیر کے موقع پر عام ہڑتال

سرینگر ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکام نے علحدگی پسندوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کے موقع پر ہڑتال کے اعلان کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں تحدیدات عائد کی گئی تھیں جن میں خان یار، نوہاٹا، رائنا واڑی، ایم آر گنج اور سفاکا دل پولیس اسٹیشن کے علاقے شامل ہیں۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ تحدیدات احتیاطی تدابیر کے طو

بی جے پی یو پی میں تشدد برپا کرنے کوشاں

لکھنو 4 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی نے مراد آباد ضلع کے کنٹھ علاقہ میں مہا پنچایت کے انعقاد پر امتناع کی خلاف ورزی کو ایک سستی اور گندی سیاست سے تعبیر کیا ہے اور الزام عائد کیا کہ بی جے پی قائدین اتر پردیش میں فرقہ وارانہ تشدد کو پھیلانے پر بضد ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے ریاستی ترجمان اور یو پی کے وزیر مسٹر راجیندر چودھری نے بت