غزہ پر مباحث کا مسئلہ راجیہ سبھا کو مسلسل دوسرے دن دہلادینے کی وجہ

نئی دہلی 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ کی صورتحال پر مباحث کے مسئلہ نے راجیہ سبھا کو آج مسلسل دوسرے دن بھی دہلادیا۔ اپوزیشن اِس پر فوری مباحث کا مطالبہ کررہا تھا۔ یہاں تک کہ صدرنشین حامد انصاری نے کہاکہ اِس مسئلہ پر بعدازاں بحث کی جاسکتی ہے۔ اُنھوں نے مباحثہ کی مخالفت کا حکومت کا موقف مسترد کردیا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کی درخواست پر

پاکستان کا ہندوستانی سفارت خانہ صحافی۔ سعید ملاقات سے ناواقف، حکومت کا ادعا

نئی دہلی 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سفارت خانہ برائے پاکستان صحافی وید پرتاب ویدک کے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید سے ملاقات کے بارے میں ناواقف تھا اِس لئے اِس ملاقات کا اہتمام کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ اطلاع ملی ہے کہ ہندوستانی ہائی کمیشن (برائے پاکستان) نے

دہلی میں حکومت تشکیل دینے بی جے پی کبھی سودے بازی نہیں کرے گی: راجناتھ سنگھ

نئی دہلی 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج اِن خبروں کو مسترد کردیا کہ وہ دیگر پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کو دہلی میں حکومت تشکیل دینے کے لئے لالچ دے رہی ہے اور کہاکہ پارٹی کبھی بھی ارکان مقننہ کی خرید و فروخت میں ملوث نہیں رہی اور نہ آئندہ کبھی رہے گی۔ سابق صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ مرکزی وزیرداخلہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرت

عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس

نئی دہلی 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اِن اطلاعات کے پس منظر میں کہ دہلی میں بی جے پی حکومت تشکیل دینے کی کوشش کررہی ہے، عام آدمی پارٹی نے اپنے ارکان اسمبلی کا ایک اجلاس منعقد کیا تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کو قطعیت دی جاسکے۔ اروند کجریوال زیرقیادت عام آدمی پارٹی توقع ہے کہ بی جے پی کے دہلی میں حکومت تشکیل دینے کی صورت میں اپنے آئندہ کے

مسلمانوں کو ہندو جذبات کا احترام سیکھنا چاہئے : اشوک سنگھل

نئی دہلی 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد کے کنوینر اشوک سنگھل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2014 ء میں بی جے پی کی کامیابی سے ’’مسلم سیاست کو دھکہ‘‘ پہونچا ہے۔ اِس تبصرہ پر شوروغل پیدا ہوگیا تھا۔ کانگریس نے نہ صرف سنگھل کے اِس بیان کی مذمت کی تھی بلکہ بی جے پی پر بھی تنقید کی تھی۔ کانگریس قائد منیش تیواری نے کہاک

بی جے پی دہلی میں حکومت بنانے کوشاں

نئی دہلی ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں حکومت بنانے کیلئے بی جے پی کوشاں نظر آرہی ہے۔ اس کے ارکان اسمبلی نے تازہ انتخابات کا سامنا کرنے سے گریز کا اشارہ دیا ہے۔ دہلی میں گذشتہ 5 ماہ سے صدر راج جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ بڑے پیمانے پر سودے بازی میں مصروف ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو خریدنے ک

اتراکھنڈ کے گورنر عزیز قریشی کا عہدہ خطرہ میں

لکھنو ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے نئے گورنر رام نائک اگلے ہفتہ دوشنبہ ۔ منگل تک لکھنو آکر اپنے عہدہ کا چارج لے لیں گے۔ ابھی تک اترپردیش کے گورنر کا اضافی چارج اتراکھنڈ کے گورنر عزیز قریشی کے پاس ہے ۔ ہر چند کہ گورنر عزیز قریشی نے اپنے اتراکھنڈ اور یو پی کے اضافی چارج کی گورنری کو بچانے کیلئے گورنر کے وقار ، منصب تک کو داؤ پ

جب کانگریس رکن نے سمرتی ایرانی کی تائید کی

نئی دہلی ۔ 16 جولائی۔ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج دو حریف یعنی کانگریس اور بی جے پی میں زبردست ہم آہنگی اور یگانگت کا منظر دیکھنے میں آیا جب کانگریس کے دور ارکان ایچ آر ڈی وزیر سمرتی ایرانی کی تائید میں پیش پیش رہے ۔ قبل ازیں ترنمول کانگریس کے ایک رکن نے سمرتی ایرانی کے گزرے ہوئے ایکٹنگ کیرئیر سے متعلق بعض ریمارکس کئے تھے ۔ مڈڈے میل

یو پی بی جے پی قائدین امیت شاہ سے قربت بڑھانے کوشاں

لکھنو ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی قومی صدر امیت شاہ کے بننے کے بعد سے اب یو پی بی جے پی کے قائدین کی وفاداریاں راج ناتھ سنگھ و دیگر قائدین امیت شاہ کی طرف منتقل ہورہی ہیں ۔ یو پی کے اب تمام بی جے پی کے بڑے لیڈر یہاں تک کہ ریاستی صدر لکشمی کانت واجپائی ، ونئے کٹیار وغیرہ امیت شاہ سے اپنے قریبی رشتے بنانے کی کوشش میں لگ

فسادات مقدمہ : دہلی ملازمین پولیس کے گرفتاری

مظفر نگر ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جو مظفر نگر فسادات کی تحقیقات کررہی ہے، مقامی عدالت سے رجوع ہوکر دہلی کے پولیس کانسٹیبل کا گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کی خواہش کی ہے جس پر آتشزنی اور لوٹ مار کا الزام ہے۔ تحقیقات کے دوران دہلی پولیس کا کانسٹیبل اَنوج کمار مبینہ طور پر بہاؤڑی دیہات جو پھوگنا پولیس اسٹ

برکس بینک کے قیام کا چدمبرم کی جانب سے خیرمقدم

نئی دہلی۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے برکس بینک کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یو پی اے حکومت کی جانب سے گزشتہ سال جس کام کی پہل کی گئی تھی، آج برازیل میں اس کا نتیجہ دیکھا جارہا ہے۔ چدمبرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ یو پی اے حکومت نے جس کام کا آغاز جنوبی آفریقہ میں منعقدہ برکس چوٹی کانف

ویدک مسئلہ ،حکومت کا ذمہ داری سے فرار ناقابلِ قبول

ممبئی۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت پر صحافی وید پرتاپ ویدک کی 26 نومبر 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کی سازش تیار کرنے والے حافظ سعید سے ملاقات پر کارروائی کرنے کے لئے دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے بی جے پی کی حلیف سیاسی پارٹی ’’شیوسینا‘‘ نے آج کہا کہ مرکز اس معاملے میں اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کرسکتا۔ صرف یہ کہنا کہ حکومت

سعید۔ ویدک ملاقات :حکومت پرکانگریس کی تنقید

نئی دہلی۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج حکومت ِ ہند پر الزام عائد کیا کہ صحافی وید پرتاپ ویدک کی ہندوستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد کے کلیدی سازشی حافظ سعید سے پاکستان میں ملاقات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی درپردہ سفارتی سرگرمی کا ایک حصہ ہے۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے کل کُھل کر کہا تھا کہ ویدک آر ایس ایس

امریکہ ، ہندوستان سے مضبوط فوجی تعلقات کا خواہاں

واشنگٹن۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستان کے ساتھ باہمی کارکرد تعلقات میں اضافہ کے سلسلے میں پیشرفت کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ وہ ہندوستان کے ساتھ مضبوط فوجی تعلقات کا خواہاں ہے۔ محکمہ دفاع امریکہ پنٹاگن کے پریس سیکریٹری ریئر ایڈمیرل جان کربی نے کہا کہ ہم حکومت ِ ہند کے ساتھ اور ہندوستانی افواج کے ساتھ باہمی تعلقات کے اس

اسمبلی انتخابات کیلئے نیشنل کانفرنس امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

سرینگر/15جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ ریاستی اسمبلی کے اسپیکر مبارک گل اور دس وزراء کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے آج پہلی فہرست کے ناموں کا اعلان کیا۔

حافظ سعید۔ ویدک ملاقات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں

نئی دہلی ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن نے آج ہندوستانی صحافی کی 26/11 دھماکوں کے مبینہ طور پر ذمہ دار حافظ سعید سے ملاقات کے مسئلہ پر حکومت کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری طرف حکومت نے بھی اس ملاقات کی مذمت کرتے ہوئے اسلام آباد میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن سے رپورٹ طلب کی ہیکہ وہ اس معاملہ سے باخبر تھا یا نہیں۔ آج دوسرے د

ویدک کے آر ایس ایس سے کوئی روابط نہیں : رام مادھو

نئی دہلی۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس قائد رام مادھو جنہوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے، کہا کہ صحافی وید پرتاپ ویدک کے آر ایس ایس سے کوئی روابط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص جو کانگریسی قائدین کے آگے پیچھے پھرتا ہے، آر ایس ایس کا اہم آدمی نہیں ہوسکتا۔ رام مادھو نے کہا کہ ویدک صاحب کے آر ایس ایس سے تعلقات نہیں